Govt Primary School Aliabad ATD

Govt Primary School Aliabad ATD

Share

Govt Primary School Aliabad is situated in Aliabad Abbottabad KPK..

Photos from Govt Primary School Aliabad ATD's post 25/12/2025

Result Day 2025 with last day class 5th

15/11/2025

With SDEO Shafeeq ur Rehman,ASDEO Damtoor Jafar Rehman, Goher Rehman,School leader Abbas and Faizan

15/11/2025
15/11/2025

آج مورخہ 12 نومبر 2025 کو گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹلی علی آباد میں کڈز گرومنگ کمپیٹیشن ( بچوں کا تربیتی مقابلہ 2025)
پہلی بار منعقد کیا گیا ۔۔
جس میں افسران بالا و مہمان خصوصی
شفیق الرحمن صاحب
SDEO ATD
سردار جعفر رحمان
ASDEO
عباس صاحب
School leader
فیضان اقبال صاحب
School leader
گوہر رحمان صاحب
Focal Person
فخرالدین صاحب
SST GHS Molia
صغیر صاحب
R Head Teacher GPS Moolia

مختلف سکولوں کے اساتذہ اکرام ،سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ، مستورات
علی آباد پرائمری سکول سے لے کر ہائی اسکول تک کے کثیر تعداد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
جس میں بوائز پرائمری اسکول
*جی پی ایس بالیکوٹ
جی پی ایس نکر پیخو
جی پی ایس ڈنہ علی آباد
جی پی ایس کالابن
جی پی ایس علی آباد *
کے طلباء و طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پرائمری اسکول کے طلبہ نے ،تلاوت ،حمد،نعت،تقاریر، خوشخطی،معروضی امتحان،ٹیبلو،ملی نغمہ،قومی ترانہ اور پہاڑی گیت میں حصہ لیا ۔۔
طلبہ نے نہ صرف اپنے سکولز کا نام روشن کیا بلکہ اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت پیش کیا ۔
والدین اور ناظرین کی طرف سے طلبہ کی خوب حوصلہ افزائی ہوئی۔
بچوں نے بہت زبردست مقابلہ کیا ایک سے بڑھ کر ایک مقابلہ دیکھنے کو ملا۔۔
1:پہلی پوزیشن جی پی ایس کوٹلی علی آباد نے حاصل کی

2:دوسری پوزیشن جی پی ایس ڈنہ نے حاصل کی

3:تیسری پوزیشن جی پی ایس بالیکوٹ نے حاصل کی۔۔
تمام طلبہ علی آباد کے ہیں سب اساتذہ کے لئیے برابر حثیت رکھتے ہیں ۔۔
اساتذہ اکرام کا مقصد طلبہ کو اسٹیج پر پرفارم کروانا تھا۔۔
ماشاءاللہ تمام سکولز کے اساتذہ نے بہت محنت کی۔ پہلی بار سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔
تمام سکولز کے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا
آخر میں مہمان خصوصی شفیق الرحمن صاحب نے میزبان اسکول جی پی ایس علی آباد کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے سٹاف کو
(Appriciation Certificates)
تقسیم کئیے اور پروگرام میں حصہ لینے والے تمام سکولز کے سٹاف اور طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔
اے ایس ڈی او سردار جعفر صاحب نے والدین اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ ۔
سکول لیڈر فیضان اقبال صاحب نے بھی طلبہ و اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔۔
جی پی ایس کوٹلی سٹاف کی جانب سے تمام مہمان خصوصی کو شیلڈز پیش کی گئی۔
اور ہیڈ ٹیچرز کو اپریشی ایشن سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے

آخر میں تمام ناظرین و سامعین کا میزبان اسکول جی پی ایس علی آباد کے سٹاف کی طرف سے شکریہ ادا کیا گیا ۔
بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ہم دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے طلبہ کے لئیے اپنی مصروفیات میں سے وقت دیا۔۔

15/11/2025

Kids Grooming Competition 2025 at GPS Aliabad

03/09/2025

A very good decision taken by KPK Govt
خیبر پختونخوا حکومت کا اچھا فیصلہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی منظوری سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔

اب صوبے کے پرائمری تا مڈل اسکولوں کے لیے سمر اور ونٹر زونز کے حساب سے الگ الگ تعلیمی سال ہوں گے۔ اس پالیسی کا مقصد طلبہ کی فلاح و بہبود، معیاری تدریسی عمل اور صوبے کے مختلف موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

نئے نظام کے مطابق امتحانات دو سمسٹرز پر مشتمل ہوں گے، پہلے سمسٹر کو سالانہ نتیجے میں 45 فیصد اور دوسرے سمسٹر کو 55 فیصد وزن دیا جائے گا۔ سمر زون میں امتحانات دسمبر اور مئی میں جبکہ ونٹر زون میں جون اور دسمبر میں منعقد ہوں گے۔

یہ فیصلہ تعلیمی معیار میں بہتری اور بچوں کے لیے زیادہ سہولت پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

15/08/2025

Independence Day 2025 GPS Aliabad

14/08/2025
14/08/2025

Naat e Maqbool SAW

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Aliabad
Abbottabad