11/09/2026
آپ کسی بھی مضمون کے لیے ری چیکنگ / ری ٹوٹلنگ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
https://applications.fbise.edu.pk/rechecking
*Rechecking Portal link*
`ری چیکنگ کیا ہے؟`
ری چیکنگ کا مطلب یہ ہے کہ پیپر کو دوبارہ چیک نہیں کیا جاتا۔
`درخواست کا وقت:`
رزلٹ آنے کے 15 دن کے اندر متعلقہ بورڈ میں ری چیکنگ کی درخواست دی جا سکتی ہے۔
`ری چیکنگ میں درج ذیل امور کو چیک کیا جاتا ہے:`
1. کیا معروضی (Objective) سوالات کے نمبر ٹوٹل میں شامل کیے گئے ہیں؟
2. کیا پیپر کا کوئی صفحہ مسنگ (غائب) تو نہیں؟
3. کیا تمام سوالات چیک کیے گئے ہیں اور ہر سوال کے نمبر لگائے گئے ہیں؟
4. آخر میں نمبر دوبارہ شمار (Recount) کیے جاتے ہیں تاکہ کوئی غلطی نہ رہ جائے۔
`نوٹ:`
کسی بھی سوال کو دوبارہ چیک نہیں کیا جاتا، اور نہ ہی سوال کے مارکس بڑھائے جاتے ہیں، چاہے سوال مکمل درست ہی کیوں نہ ہو۔
اگر ری چیکنگ کے بعد نمبر بڑھ جائیں تو فیس واپس کر دی جاتی ہے۔✅
ہمت نہ ہاریں۔ یہ صرف ایک رزلٹ ہے، آپ کا مستقبل اس سے بہت بڑا ہے ✨
اللہ سب کے لیے بہترین کرے۔ آمین
Enter your Roll no. below to check the status of your recounting application, download the CFC or Discrepancy Letter, and view the list of applied subjects.