سورہ الحدید
اِعْلَمُوٓا اَنَّمَا الْحَيَاةُ الـدُّنْيَا لَعِبٌ وَّلَـهْوٌ وَّزِيْنَةٌ وَّّتَفَاخُـرٌ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُـرٌ فِى الْاَمْوَالِ وَالْاَوْلَادِ ۖ كَمَثَلِ غَيْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهٝ ثُـمَّ يَهِيْجُ فَتَـرَاهُ مُصْفَرًّا ثُـمَّ يَكُـوْنُ حُطَامًا ۖ وَفِى الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيْدٌۙ وَّمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللّـٰهِ وَرِضْوَانٌ ۚ وَمَا الْحَيَاةُ الـدُّنْيَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ (20)
ترجمہ
جان لو کہ یہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زیبائش اور ایک دوسرے پر آپس میں فخر کرنا اور ایک دوسرے پر مال اور اولاد میں زیادتی چاہنا ہے، جیسے بارش کی حالت کہ اس کی سبزی نے کسانوں کو خوش کر دیا پھر وہ خشک ہو جاتی ہے تو تو اسے زرد شدہ دیکھتا ہے پھر وہ چورا چورا ہو جاتی ہے، اور آخرت میں سخت عذاب ہے، اور اللہ کی مغفرت اور اس کی خوشنودی ہے، اور دنیا کی زندگی سوائے دھوکے کے اسباب کے اور کیا ہے۔
شعور زندگی
شعور زندگی
سپنے کہاں اپنے ہوتے ہیں
خوابوں کا دارومدار نیند کے سکوت سے تعلق رکھے ہوئے ہوتی ہے ۔ خوابوں کا سفر کہاں سے شروع ہوتا ہے ۔۔۔شاید وہاں سے جہاں ڈوبتا سورج اپنی مجبوریوں اور بے بسی کے میدان میں طوق ڈالے ۔۔۔اپنی توانائیوں کا ایک خاص حصہ سلب کئے ہوئے ۔۔۔کسی جل پری کی طرح ۔۔۔ انسان کے نرم ملائم ۔۔۔سوچوں میں ۔۔۔دید میں ہزاروں ابہار پیدا کرتے ہوئے ۔۔۔چند لمحوں کیلئے ۔۔۔خود سے غافل ہوجاتاہے یاپھر ۔۔۔ عالم ِ مدہوشی میں ۔۔۔کسی کافر ذات میں ۔۔۔۔ اندھے پن میں مقام حاصل کرتا ہے۔
یا عالم تو حقیقت میں عالم تمسخر جیسا ہوتا ہے ۔۔۔ مگر اشرف المخلوقات اسے بہت شوق سے آزماتے ہیں ۔بالکل اس جل پری کی طرح جسے شاید اس شدت کا احساس بھی نا ہو ۔۔۔جس عالم سے انسان خود گزر رہا ہوتا ہے ۔کہیں یہی خواب نا جانے کتنوں کا عزت نفس رونگتے ہوئے اس حد کو پھلانگ دیتے ہیں جہاں اسکی خود کی ذات کے علاوہ کچھ اور نہیں رہ پاتا ۔تو کہیں یہ خواب کتنوں کے سپنوں کو توڑ جاتے ہیں تو کتنوں تعمیرات کے محل پہ محل کھڑے کر دیتے ہیں یعنی تعمیرات کے خواب دیکھے جاتے ہیں تو کہیں خوابوں کی تعمیرات ہوتی ہے ۔کہیں بے وقت خواب سراب آنکھوں میں نخلستانوں کی طرح سجائے جاتے ہیں تو کہیں اپنی آنکھوں کی سکونت کو بھی گروی رکھ دیتے ہیں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Abbottabad
Abbottabad
22010