Tameer-i-Wattan Public Schools & Colleges, Boys Boarding Campus, Abbottabad

Tameer-i-Wattan Public Schools & Colleges, Boys Boarding Campus, Abbottabad

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tameer-i-Wattan Public Schools & Colleges, Boys Boarding Campus, Abbottabad, School, Mandian, Kaghan Colony, Abbottabad.

25/09/2022

ماہ ربیع الاول اورہماری ذمہ داریاں
تحریر ملک محسن سعید
ڈائریکٹر جنرلتعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز‘پاکستان
فرما گئے یہ ہادیﷺ لانبی بعدی
قارئین کرام
انسان پر تعالیٰ کی نعمتوں کا شمار اسی طرح محال جیسے آسمان کے ستاروں کا گننا؛ مگر سب سے بڑھ کر جو احسان اللہ رب العزت نے بالخصوص انسانوں پر اور بالعموم پوری کائنات پر کیا ہے وہ اپنے محبوب ﷺ کو اس کائنات میں مبعوث فر ما کر کیا ہے، نبی کریم ﷺ اسی ماہ مبارک ربیع الاول میں ”روشن ہدایت اور شریعت مطہرہ“ لے کر اس دنیامیں تشریف لائے، وہ ایک ایسی مبارک شریعت لائے (جس کی راتیں پر امن اور دن پر نور ہوتے ہیں)۔ایک مسلمان کے لئے رسول اللہ ﷺ کی ذات گرامی کا تذکرہ عین عبادت ہے، لیکن یہ ماہ مبارک صرف بطور جشن منانے کے لئے نہیں ہے بلکہ امت مسلمہ کو اس نادر موقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہے، لوگوں میں ضروری امور سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔ نبی ﷺ کے امتی ہونے کی حیثیت سے سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہم پراپنے نبی ﷺ کے کیا حقوق ہیں؟پہلا حق:نبی کریم ﷺ کی ذات پاک پر دل و جان سے کامل ایمان لانا اور مکمل اطاعت کرنا۔دوسرا حق:نبی کریم ﷺ کومحبت میں سب سے مقدم رکھنا۔تیسرا حق:نبی کریم ﷺ کی تعظیم و توقیر کرنا۔چوتھا حق:نبی کرم ﷺ کا ہر اعتبار سے دفاع کرنااور دفاع میں درج ذیل امور شامل ہیں۔(آپﷺ کی ذات کا دفاع، آپ کی تعلیمات و سنت کا دفاع، آپ ازواج مطہرات کا دفاع، آپ کے صحابہ کرامؓ کا دفاع اور آپ کے خصوصی اعزاز ”ختم نبوت“ کا دفاع)ان حقوق کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اس مقدس مہینے کی مناسبت سے پوری امت کو چاہئے کہ اپنے آقا ﷺ کی سیرت کو عام کرے، چنانچہ ”تعمیر وطن پبلک سکولزاینڈ کالجز“ کی انتظامیہ نے اسی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ”مقابلہ حسن قرات و نعت و سیرت مصطفی“ کا انعقاد کیا تا کہ طلباء و طالبات میں اسے اجاگر کیا جا سکے۔ االہ پاک اس ماہ مبارک ”ربیع الاول“کو پوری امت کے لئے باعث اتحاد و اتفاق اور باعث برکت و رحمت بنائے۔ (آمین)
عقیدہ”ختم نبوتﷺ“ کی وضاحت
قارئین کرام
اسلام کی بنیاد توحید اورآخرت کے علاوہ جس بنیادی عقیدے پر ہے‘وہ یہ ہے کہ نبی آخر الزمان حضرت محمدﷺپر نبوت اوررسالت کے مقدس سلسلے کی تکمیل ہوگئی ہے اورآپﷺ کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی قسم کا نبی نہیں بن سکتااورنہ آپ ﷺ کے بعد کسی پر وحی آسکتی ہے۔اسلام کا یہی عقیدہ”ختم نبوت“ ہے اورسرکار دو عالمﷺکے وقت سے لے کر آج تک پوری امت مسلمہ کسی ذاتی اختلاف کے بغیر اس عقیدے کو جزو ایمان قراردیتی آئی ہے۔
الحمد للہ”تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی اعلیٰ انتظامیہ‘معززین اساتذہ
کرام اور دیگر سٹاف ممبران کا عقیدہ اورمؤقف اس سلسلہ میں بالکل واضح ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین کا بنیادی شعار‘رسالت محمدیﷺ کا امتیاز اور اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے جس پر ایمان لائے بغیر اسلام کا تصور ممکن نہیں اور جو نبی کریمﷺکے بعد کسی بھی صورت میں نبوت کا دعویٰ کرے یا جو ایسے شخص کی پیروی کرے وہ نصوص قطعیہ اورآئین پاکستان کی رو سے دائرہ اسلام سے خارج ہے۔اللہ پاک پوری امت مسلمہ کو حضورﷺ کے دامن سے وابستہ رہنے کی اورختم نبوت کے تحفظ کی سعادت نصیب فرمائے۔آمین

25/09/2022
Photos from VOICE OF MALIK's post 25/09/2022
Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Mandian, Kaghan Colony
Abbottabad
22010