Online Quran Tutor

Online Quran Tutor

Share

Teach your children the wisdom of sitting at home and learn on their own.Viewer.Remember.Translation

12/11/2025

أهلا وسهلا مرحبا
#مسند

18/10/2025

إنا لله وإنا إليه راجعون

ایک جلیل القدر علمی و روحانی شخصیت اپنے ربّ کریم کے حضور حاضر ہو گئی۔
ان کی زندگی علم و معرفت، تقویٰ و اخلاص، اور محبتِ الٰہی کی خوشبو سے معمور تھی۔
ان کے افکار، دعائیں، اور تعلیمات ہمیشہ قلوب کو منور کرتی رہیں گی۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

> "جب عالم دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو آسمان و زمین اس کے فراق پر روتے ہیں"
( #مسند احمد)

؎ چراغِ علم بجھا، پر فروغ باقی ہے
وہ شخص رخصت ہوا، اس کا سلوک باقی ہے

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور ان کے علم و فیض کو امت میں ہمیشہ جاری رکھے۔
آمین یا رب العالمین۔

03/03/2025

*جب اللہ آپ کو نوازے، تو سب سے پہلے اپنے والدین کا خیال رکھیں*

♾️♾️🍃🌸🍃♾️♾️

اپنی ماں کے لیے ایک آرام دہ بستر خریدیں جو اس کے جسم کو سکون دے۔

اگر ممکن ہو تو گھر کے پرانے حصے جیسے باورچی خانہ اور باتھ روم کی مرمت کروائیں۔

والدہ کے لباس، جوتے، کمبل اور ضرورت کی دیگر اشیاء کا دھیان رکھیں۔

اگر رزق میں برکت ہو تو اپنی والدہ کے لیے کوئی زیور یا کوئی خاص تحفہ خریدیں۔

اپنے والد کا خیال رکھیں:

انہیں نئی عینک دیں، اور ان کی پسندیدہ اشیاء جیسے کپڑے، جرابیں، یا عطر فراہم کریں۔

ان کی دوا کا خاص خیال رکھیں، یہ ان کے لیے پانی سے بھی زیادہ اہم ہے۔

یہ مت سمجھیں کہ وہ دنیا سے سیر ہو چکے ہیں:

یہ غلط فہمی نہ رکھیں کہ والدین نے سب کچھ دیکھ لیا ہے اور آپ زیادہ مستحق ہیں۔

والدین زندگی کی سب سے خوبصورت نعمت ہیں، ان کے جانے کے بعد آپ ان کی کمی کو کبھی پورا نہیں کر سکیں گے۔

بھائیوں کے ساتھ تعلقات بہتر رکھیں:

اگر کسی بھائی کے ساتھ اختلاف ہو تو والدین کی خاطر اس سے صلح کریں۔

ان کے دل کو یہ یقین دلائیں کہ آپ سب ایک دوسرے کے لیے محبت اور عزت رکھتے ہیں۔

زندگی میں خوشیاں بانٹیں:

والدین کو ان کی زندگی میں عزت دیں، ان کے ساتھ وقت گزاریں، اور ان کی چھوٹی چھوٹی خواہشات کو پورا کریں۔

ان کی خدمت کو فرض سمجھ کر کریں، بغیر کسی اجازت یا مشورے کے۔

والدین کے "شکریہ" کو نہ مانیں:

جب والدین "شکریہ" کہیں، تو یہ اکثر ان کے خلوص یا حالات کی وجہ سے ہوتا ہے۔

وہ اکثر آپ کی مصروفیات کا خیال رکھتے ہوئے اپنی ضروریات کو ظاہر نہیں کرتے۔

اپنی مرضی سے ان کی ضروریات پوری کریں، کیونکہ وہ اس کا اظہار کرنے سے جھجکتے ہیں۔

ان کے دل کو خوش کریں:

انہیں بغیر بتائے تحائف دیں، ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں، اور اپنی زندگی کے فیصلوں میں ان کی رائے شامل کریں۔

یاد رکھیں، وہ بوڑھے ضرور ہیں، لیکن ان کے دل میں ایک بچہ چھپا ہوا ہے جو آپ کے پیار اور توجہ کا طلبگار ہے۔

دعا:

اللہ ان والدین پر رحم کرے جو دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اور جو حیات ہیں، ان کو صحت اور سکون عطا کرے۔

والدین کا خیال رکھنا عبادت ہے، ان کی خدمت دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

"والدین آپ کی زندگی کی جنت ہیں، ان کی قدر کریں۔۔۔

طالب دعا ۔۔ڈاکٹر کامران ساجد

29/11/2023

آہ 😭😢😭
آج نورِعلم کا ایک اور آفتاب غروب ہوگیا۔
استاذالاساتذہ، غزالئ زمان،
رازئ دوراں،ولی کامل، جامع المعقول والمنقول، یادگارِ اسلاف، شیخ الحدیث والتفسیر،
استاذی المکرم،
علامہ محمد یعقوب ہزاروی (رحمہ اللہ تعالیٰ)
(صدر مدرس جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم راولپنڈی)
کا بقضائے الٰہی وصال ہو گیا ہے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
🌴اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ🌴
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَہٗ وَارْحَمْہٗ وَعَافِہٖ وَاعْفُ عَنْہُ وَاَکْرِمْ نُزُلَہٗ وَوَسِّعْ مُدْخَلَہٗ وَاغْسِلْہُ بِالْمَآئِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّہٖ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا نَقَّیْتَ الثَّوْبَ الْاَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَاَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِّنْ دَارِہٖ وَاَھْلاً خَیْرًا مِّنْ أَھْلِہٖ وَزَوْجًا خَیْرًا مِّنْ زَوْجِہٖ وَاَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ وَاَعِذْہُ مِِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَقِہٖ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ وَعَذَابَ النَّار
[آمین بجاہ سیدالمرسلین]

26/09/2023

اگر کسی کو اچانک ہارٹ اٹیک ہو جائے تو اس سے بچنے کے لئے بہترین نسخہ۔۔۔

16/05/2022

عمدہ کھانا، پینا، پہننا، سواری کرنا وغیرہ اللہ کو پسند ہے جبکہ اس پر غرور و تکبر نا کرے۔۔

14/05/2022

حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
وَاللہِ اِنِّی لَاَسْتَغْفِرُ اللہَ وَاَتُوبُ اِلَیْہِ فِی الْیَوْمِ اَکْثَرَ مِنْ سَبْعِینَ مَرَّۃً ترجمہ:خدا کی قسم! میں دن میں ستر سے زیادہ مرتبہ اللہ سے اِستغفار کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔۔۔۔۔
توبہ و استغفار کریں تاکہ اللہ تعالٰی ہم سے راضی ہو۔۔۔

12/01/2022

ہے کوئی ایسی تخلیق کرنے والا؟؟

30/12/2021

سيدنا ابوهريره رضي الله عنه سے مرفوعاً مروی ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :

أفضلُ الأعمالِ أن تُدْخِلَ على أخيكَ المؤمنَ سروراً، أوتقضيَ عنهُ دَيْناً،أو تُطْعِمَه خُبْزاً.

یہ افضل عمل ہے کہ تم اپنے مؤمن بھائی کو خوشی پہنچاؤ یا اس کا قرض ادا کرو یا اسے کھانا کھلاؤ ۔(سلسلة الصحيحة : 1494)

07/12/2021

اللہ تعالیٰ ہم سب کو رزق حلال کمانے کی توفیق دے۔۔

11/10/2021

کم کھانا سنت مصطفی ہے۔۔۔

06/09/2021

انسان کچھ بھی نہیں۔۔۔

Want your school to be the top-listed School/college in Abbottabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Abbottabad