25/08/2023
بورڈ امتحان میں اپنے بچوں کے نمبرات سے غیر مطمئن والدین متوجہ ہوں
ایسے طلبہ جن کے نہم میں چند یا تمام پیپر فیل ہو گئے ہیں وه سپلیمنٹری میں تمام پیپرز کا امتحان دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وه بچے جن کے چند پیپرز میں کم نمبر آئے ہیں جو وه سمجھتے ہیں کہ زیادہ ہونے چاہئیے تھے تو وہ ان پیپرز کا سپلیمنٹری میں مارکس امپرومنٹ کا امتحان دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔
یاد رہے کہ مارکس امپرومنٹ فری ہٹ ہوتا ہے یعنی کہ اگر بچے کے 4 پیپرز میں 50 50 تک نمبر آئے ہیں
مارکس امپرومنٹ امتحان میں اس کے تین پیپرز میں 65،65 نمبر آئے ہیں لیکن ایک پیپر میں 40 آ گئے ہیں تو
اس کے تین پیپرز میں 65،65 نمبر لگیں گے جبکہ 40 نمبر والے پیپر میں پرانے 50 نمبر ہی لگے رہیں گے یا اگر بچہ ایک پیپر میں فیل بھی ہو جاتا ہے تو بھی پرانے 50 نمبر ہی رہیں گے
ری چیكنگ / ری ٹوٹلنگ
سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ری چیکنگ اور معترض والدین کو بورڈ چیئرمین بچے کا پیپر نکال کر دکھانے پر پابندی عائد ہے لہذا
ری چیکنگ ختم کر دی گئی ہے صرف ری ٹوٹلنگ چھوڑ دی گئی ہے
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بچے کے نمبر کم آئے ہیں تو ری ٹوٹلنگ کی فیس بینک میں جمع کروائیں اس سے آپ کا پیپر بورڈ نکلوا کر سبجیکٹ ایکسپرٹ سے دوبارہ review کروائے گا اگر نمبر بڑھنے کا حق رکھتا ہو تو چند 2 یا 4 نمبر بڑھنے کا امکان ہوتا ہے زیادہ نہیں لہذا
برادرانہ مشورہ یہی ہے کہ امپرومنٹ کا امتحان دلوایا جاۓ تاکہ بچہ نہم کے نمبر کم آنے کی وجہ سے دھم کا دلبرداشتہ ہو کر امتحان نہ دے