05/08/2026
گورنمنٹ ہائی سکول مولیا (GHS Moolia) نے جماعت دہم کے سالانہ امتحان میں سائنس گروپ کا 92 فیصد شاندار نتیجہ حاصل کرکے پورے سرکل میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
یہ کامیابی ہمارے محنتی طلبہ، مخلص اساتذہ، معزز والدین اور سکول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور تمام کامیاب طلبہ، اساتذہ اور والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ ہمارا ادارہ آئندہ بھی اسی طرح تعلیمی میدان میں کامیابیوں کی نئی مثالیں قائم کرتا رہے۔
گورنمنٹ ہائی سکول مولیا — علم، محنت اور کامیابی کی پہچان۔ 🌹📚