24/03/2026
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ
معزز پرنسپل صاحبان
امید ہے کہ آپ تمام معزز پرنسپلز حضرات خیریت سے ہوں گے۔
یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ پی ایس آر اے (PSRA) کے نوٹیفکیشن اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بٹگرام کی ایگزیکٹو کونسل نے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ:
پرائیویٹ سکولز ایسوسیشن بٹگرام کے تمام ممبر سکولز، دیگر پرائیویٹ و سرکاری سکولز کی طرح، 29 تاریخ تک بند رہیں گے۔
ان شاء اللہ، سکولز دوبارہ 30 تاریخ کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔
نوٹ:
کلاس نہم و دہم کے طلباء کے لیے سکول آفس کھلے رہیں گے، لہٰذا نہم و دہم کے طلباء سکول آکر اپنا رول نمبر سلپ وصول کریں۔
جزاکم اللہ خیراً
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بٹگرام