29/11/2022
"Commission in *Pakistan Army &* Civil Forces"
Join FIBSAR Now For 🪖🪖
💯Leadership Training
⏰⏰Duration : 12 weeks⌚
Training has been designed:-
🎖️To enable you successful in professional life as young leaders, both; in Armed Forces & Civil Departments, such as, CSS & PCS, police & other high ranking jobs.🎖️
🛑 Details of this Program is as under:-
✅ Mental assessment / IQ Testing .
to increase your IQ grade.
@ Personality Analysis & grooming
✅ Learning of required leadership traits with group counselling & psychotherapy.
Confidence building.
✅ Improvement in verbal & written expression
✅ Improvement in creative thinking
✅ Change in un healthy learning & attitude ,
✅ Self-awareness
✅ Learning of required social Skills .
✅ Learning of Emotional maturity .
✅ Improvement in emotional adjustment
✅ General Knowledge & Current Affairs.
✅ Aware of important historical facts of Islam & Pakistan.
✅ Physical Training.
✅ Interview techniques
☎️☎️ Contact us :
🎖️Col (R)Dr Tahir (PhD Psychology) .
0320 9900196.
0333 5950315
✉️ Email adress: [email protected]
23/11/2022
Join Fibsar to become officer in
Pakistan Army .
Press Release 30/2022, Passing Out Parade of 145th PMA Long Course - 30 Mar 2022 | ISPR
ISPRPassing out parade of 145th PMA Long Course, 12th Mujahid Course, 19th Lady Cadet Course and 64th Integrated Course held at Pakistan Military Academy, Ka...
14/03/2022
Join Fibsar for
●3 ×Months Advanced training in;
●Research ,
●Clinical Psychology,
●Test Construction,
●Child psych.
11/02/2022
Join FIBSAR
ONE MONTH LEADERSHIP TRAINING SESSION
07/02/2022
Jobs in Pak Air Force
Join 3 month Training at FIBSAR
To join as officer IN PAF
EDUCATION :
FSc 60%
109 Air Defence
99 Aeronautical Engineering Course
153 General Duty Pilot GD(P)
Age Limit: 16 to 22 Years
Gender: Male
07/02/2022
ایموشنل انٹیلی جنس کا چمتکار
(تنویر سجیل۔ ماہر نفسیات)
ایموشنل انٹیلی جنس ہی وہ بیساکھی ہے جو تعلقات کو اپاہج ہونے سے بچا سکتی ہے
مگر سب سے بڑا مسئلہ تو یہ ہےکہ تعلیم یافتہ لوگ بھی انٹیلی جنس اور وہ بھی ایموشنل انٹیلی جنس سے نا واقفیت کی وجہ سے اس بات کو تسلیم کرنے سے ہچکچاتے ہیں کہ ایموشنل انٹیلی جنس کی جادو گری کیسے تعلقات کو مضبوطی، توانائی اور دلکشی فراہم کرسکتی ہے جبکہ ان کی ہچکچا ہٹ سے عیاں ہوتا ہے کہ ان کی ایموشنل انٹیلی جنس سے لا علمی اور کم علمی ان کو مختلف قسم کے بے سروپا مفروضات میں الجھانے میں مکمل کامیاب ہو چکی ہے جس کا تداراک صرف اس بات میں ہی پوشیدہ ہے کہ ایسے افراد کی لاعلمی کے پردوں کو اٹھا لیا جائے اور ان کو ایموشنل انٹیلی جنس کے اصل مفہوم سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ اس بات کو جان سکیں کہ ایموشنل انٹیلی جنس کی جادو گری کیسے ان کے بھدے سے بھدے تعلقات کو بھی خوبصورت اور قابل رشک بنا سکتی ہے اور یہ سمجھ سکیں کہ انسانی سماجی وجود کےلیے ایموشنل انٹیلی جنس کی ضرورت کتنی اہم ہے
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ انسان ہوا، پانی اور خوراک کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا جس کے بارے ایک امریکی ماہرنفسیات ابراہم ماسلو نے بھی اپنی تھیوری" ضروریات کی درجہ بندی" میں انسانی محرک کے نظریے کے بارے بتاتے ہوئے واضح کیا تھا کہ انسان کے زندہ رہنے کی پہلی شرط ہی یہ ہے کہ اس کی بنیادی جسمانی ضروریات پوری ہوں مگر ان بنیادی جسمانی ضروریات کے پورا ہونے کا انحصار بھی تعلقات کی نفسیات پر کھڑا ہے اگر والدین اور خاندان کے دیگر افراد جذباتی ذہانت سے بھرپور نہیں ہو ں گے تو اس کا اثر بھی بچے کی زندگی کی بقا پر پڑے گا کیونکہ ایموشنل انٹیلی جنس ہی ایک ایسا محرک ہے جو بچے اور والدین کے تعلق کو اتنا مضبوط بناتا ہے کہ وہ بچے کی پرورش اور نشونما میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو زندگی کی راہ پر چلنا سکھادیتے ہیں
ذرا غور کیجئے ایموشنل انٹیلی جنس کے لوازمات پر کہ یہ لوازمات کیا ہیں ؟ یہ کیسے کسی بھی شخص کو اتنا خوبصورت اور پرکشش بنا سکتے ہیں کہ وہ صرف چاہ سکتا ہے اور چاہا جا سکتا ہے کیونکہ ان لوازمات میں شامل عناصر ایسی مہارتیں ہیں جن کے وجود سے سماجی ذہانت کا جادو اپنی جادو گری دکھاتا ہے جس کے سحر سے ذہنی تناؤ سے محفوظ رہا جاسکتا ہے اور زندگی کی خوشیوں اور کامیابیوں کو آسانی سے سمیٹا جا سکتا ہے
ایموشنل انٹیلی جنس کا تصو ر سب سے پہلےامریکی ماہر نفسیات ڈیئنیل گولمین نے متعارف کروایا جس کے مطابق یہ ایک ایسی اہلیت ہے جو اپنے اور دوسروں کے جذبات کو محسوس کرنے، پہچاننے، سمجھنے اور ان کو بہتر انداز میں برتنے کا سلیقہ فراہم کرتی ہے یہ ایک خاص قسم کا ہنر ہے جس کی بدولت حالات کو سمجھتے ہوئے جذباتی معلومات کی رہنمائی میں درست فیصلے لینے میں ہماری سوچ اور رویے کی مدد کرتی ہے اور ہم کو اپنے اور دوسروں کی جذباتی یرغمالی سے محفوظ رکھتی ہے ۔
ڈیئنیل گولمین کے مطابق ایموشنل انٹیلی جنس کچھ عناصر کےمجموعے کا نام ہے جومل کر ایک ایسا تاثر پیدا کرتے جس سے انسان کی تعلقات بنانے، نبھانے اور خواشگوار انداز میں ان کو قائم رکھنے کی ایسی جادو گری فراہم کرتی ہے جو انسان کی خوشی اور کامیابی کویقینی بنانے میں مدد کرتی ہے ان تمام عناصر کا مختصر سا تعارف کی کوشش کی گئی ہے
خود آگاہی وہ پہلا عنصرہےجس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے احساسات، جذبات اور ذات کے بارے کتنی جان کاری رکھتے ہیں اور اس جان کاری کو کیسے استعمال میں لاتے ہیں اور آپ کی اپنی ذات کے بارے یہ آگاہی دوسروں کو کیسے متاثر کرتی ہے خود آگاہی ہی وہ دروازہ ہے جس کو کھولنے سے آپ اپنی ذات کی خوبیوں ، خامیوں ، کمالات سے واقف ہوتے ہیں اور جب اس دروازے پر تالا پڑا ہوتا ہے تو لوگ بدحواسی کا شکار ہو کر دوسروں کے گلے شکوے اور طنز وطعنہ زنی کی لت میں گھر کر اپنی خوشیوں کا خود ہی قتل کر لیتے ہیں اور الزام ہمیشہ دوسروں کے سر پر رکھتے ہیں جبکہ ایموشنل انٹیلی جنس آپ کو اس بارے منظم انداز اپنانے اور ذات کے تالے کو کھولنے میں مدد کرتی ہے
سیلف ریگولیشن جو کہ دوسرا اہم عنصر ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کا خود پر کتنا کنٹرول ہے، آپ خود کو کیسے منظم رکھتے ہیں اور اپنے ہر رویے اور عمل کا احتساب کرتے رہتے ہیں اس عنصر کی موجودگی آپ کو ایک ایسی طاقت فرہم کرتی ہے جس سے آپ نہ صرف خود کو برے حالات میں قابو میں رکھ کر غلط فیصلہ لینے سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ آپ کو ایک انتہائی اہم عمل کے لیے تیار کرتی ہے جس کی بدولت آپ اپنے اعمال، رویوں اور ان سے پیدا ہونے والے تاثرات کا جائزہ لیتے رہیں اور ان میں موجود غلط روی کو درست روی سے بدلتے رہیں
موٹیویشن جو تیسرا اہم عنصر ہےجو یہ بتاتی ہے کہ آپ کتنی حوصلہ افزائی سے اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور اپنے کام کی کوالٹی کو کیسے بہتر کرتے جاتے ہیں ہم سب جانتے ہیں کہ بنا حوصلہ افزائی کے ہم کوئی بھی عمل زیادہ مدت تک نہیں دوہرا سکتے کیونکہ حوصلہ افزائی ہی وہ ٹانک ہے جو ہمارے عمل کے لیے انرجی فراہم کرتا ہے اور تعلقات میں خوشی کی کوالٹی کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم برے ، سخت اور بدترین حالات میں بھی اپنے بہترین کردار کو حوصلہ افزائی کا ٹانک مسلسل دیتے رہیں
ہمدردی جو کہ چوتھا اہم عنصر ہے جس کو سمجھنے کے لیے انگریزی زبان میں دو الگ الفاظ ہیں جس کے لیے ایموشنل انٹیلی جنس نے امپئتھی کا لفظ چنا ہے جس کو اردو میں ہمدردی کہا جا سکتا ہے مگر یہ انگریزی کے لفظ سمپئتھی سےمفہوم کے اعتبار سےمختلف و وسیع ہے ہمدردی کرنے کا مطلب ہے کہ ہم کیسے دوسرے کے درد کو اپنا درد سمجھ کر سوچتے ہیں محسوس کرتے ہیں جس سے ہم کو حقیقت میں اندازہ ہو کہ دوسرے کو سمجھنے کے لیے اس کے پراسپکیکٹو کو سمجھنا کتنا ضروری ہے یہ ایسے ہی جیسے ہم دوسرے فر د کے زندگی کے بارے نظریے کو سمجھ سکیں اور ان حالات کو جان سکیں جن سے اس کا نظریہ تشکیل پایا ہے یہ عنصر ہم کو سکھاتا ہے کہ دوسروں سے زندگی کا مختلف نظریہ رکھنے کے باوجود اختلاف نظر کو صحت مند انداز میں نظر انداز کر کے دونوں کی خوشی کا احترام و انتظام کیا جا سکتا ہے
آخر میں سوشل سکلز یا سماجی مہارت کا عنصر آتا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سوشل ریلیشن نبھانے کے ہنر میں کتنا کمال اور سلیقہ رکھتے ہیں جبکہ تعلقات کی عمارت کی بنیاد ہی اس ہنر اور سلیقے پر کھڑی ہے جس کے بارے اکثریت لوگ اس وہم اور زعم میں مبتلا رہتے ہیں کہ یہ سکلز اور مہارتیں تو ان میں پیدائش کے ساتھ ہی بہترین انداز میں موجود ہے مگر یہ دلفریبی ان کو سماجی تال میل میں ہمیشہ یہ ثابت کرتی ہے کہ یہ ایک ضروری ہنر ہے جس کو سیکھنے کی ان کو اشد ضرورت ہے تاکہ سماجی معاملات چاہے وہ لائف پارٹنر سے ہیں یا فیملی سے ہیں یا سماج سے ہیں ان کو ایسے نبھایا جا سکے کے ان سے خوشی ملے نہ کہ وہ ایسے نیگیٹو ایموشنز پیدا کرے جس سے آپ کا دن نا خوشگوار موڈ میں گزرے۔
ایموشنل انٹیلی جنس کا یہ مختصر وسادہ سا تعارف پیش خدمت ہے تاکہ ہرکس و ناکس اس بات کی اہمیت کو سمجھ سکے کہ ان کو تعلقات میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لیے کن لوازمات کی ضرورت ہے اور ان لوازمات کے استعمال سے وہ روز مرہ کے معمولی و غیر معمولی ذہنی تناؤ اور تعلقاتی بدصورتی سے پیدا ہونے والی پیچیدگی کی بدمزگی سے کیسے بچ سکتے ہیں
02/02/2022
Complete your Research in shortest possible time
Join FIBSAR
FOR :
Gauidance
for BS, MS and Ph.D Thesis in all social sciences.
FIBSAR Can Assist you :
To Write a Research Proposal?