26/10/2021
سوال ۔ کیا میں اپنے بچے کو فلو ویکسیں دلوا دوں اس سے کوئ نقصان تو نہیں ہوگا ۔
جواب - ڈاکٹر اور ماہرین چھ مہنے سےبڑے بچوں کو فلو یا موسمی زکام کا ویکسن لگانے کی ہدایت کرتے ہیں, خاص طور پر وہ بچے جو پہلے سے ہی کسی پیدائشی طو ر پر مرض قلب یا پھےپھڑے کے امراض میں مبتلا ہو ۔ سی ڈی سی یا Centers for Disease Control and Prevention (CDC ہر سال اکتوبر کے مہنے میں بچو ں او بڑوں کو انفو نزا ویکسین لگانے کی ہدایت کرتا ہے ۔اس سے بچہ مو سمی زکام سے بچ جاتا ہے ۔ اس کے کوئی مضر اثرات یا نقصانت نہیں دیکھے گئے ہیں ۔