Jamia tul imam albukhari complex

Jamia tul imam albukhari complex Jamia tul imam albukhari complex
( saptari, Nepal)
جامعة الإمام البخاري كمبلكس
( سبتري،نيبال)

   #2025-26
09/04/2025



#2025-26

*کاذب صحافتوں کی بجھی راکھ کے تلے**جھلسا ہوا ملےگا ورق در ورق ادب*شاعر کے اس مختصرمگر جامع اور معنیٰ خیز شعر میں بہت ہی ...
28/10/2024

*کاذب صحافتوں کی بجھی راکھ کے تلے*
*جھلسا ہوا ملےگا ورق در ورق ادب*
شاعر کے اس مختصرمگر جامع اور معنیٰ خیز شعر میں بہت ہی اہم پیغام دیا گیا ہے۔یقینا صحافت وخطابت زندہ اور بیدار قوم کی اہم پہچان رہی ہے۔اس روئے زمین پرہر طرح کی ظلم وزیادتی کے خلاف عدل و انصاف کا پر چم زبان وقلم کے ذریعہ لہراناممکن ہوسکاہے۔ظالم حکمرانوں اور فساد زدہ معاشرہ میں مثبت وٹھوس انقلاب تحریر وتقریرکے ذریعہ ہی برپا کیا جاسکا ہے۔خلاصہ کلام یہ کہ دعوت وتبلیغ کے یہ دونوں اہم ذرائع ہیں جس کی افادیت سے انکار ممکن ہی نہیں ۔کیونکہ مذہب اسلام نے اپنے روز اول سے ہی اس جانب خصوصی توجہ مبذول کی۔اورجہاں صحابہ کرام سلف صالحین نےمیدان کارزار میں اپنے شمشیر وسنان کا جوہردکھا کر باطل کے ایوان میں لرزا برپاکیا،وہیں دوسری جانب زبان و قلم کے دھنی نیک سیرت قلکمار اور خطباء نے معاندین اسلام سے لوہا لیا اور ان کو زیر کیا۔اس سلسلے میں اوراق تاریخ شاہد عدل ہیں ۔
اسی اہمیت وافادیت کے پیش نظر مدارس ومعاہد جامعات اور یونیورسٹیاں اپنے طلبہ کو صحافت وخطابت کے ہتھیار سے مسلح کرنے کی بھرپور جدوجہد کرتے ہیں،تاکہ ان کے پروڈکٹس تعلیم کے ساتھ تربیت کے اس پہلو پر خصوصی دھیان دیتے ہوئے میدان عمل میں کود جائیں،اپنی روز مرہ کی زندگی میں در پیش مسائل ومشکلات کا حل تلاش کر سکیں،باطل افکار ونظریات کا ڈٹ کر اور دندان شکن ومسکت جواب دے سکیں۔جن مدارس نے اس جانب توجہ مبذول کی اور اپنے طلبہ کے لئے اس کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے ماحول میسر کرایا،آج دنیا جانتی ہے کہ ان اداروں کے فارغین کس قدر نمایاں علمی خدمات انجام دے رہے ہیں،اور شہرت کے بام عروج پر جلوہ افروز ہیں ۔
مشرقی نیپال کا مشہور ومعروف ادارہ *جامعۃ الامام البخاری کمپلیکس،بودے برسائین نگر پالیکا وارڈ نمبر 2 ( رحمت نگر) ضلع سپتری- نیپال* - اپنے طلبہ کے بہتر اور روشن مستقبل کے لئے تعلیم وتربیت کے تمام پہلوؤں پر شروع سے ہی زور دیتا آیا ہے،اس کی کوشش یہی رہی ہے کہ اس کی چہاردیواری اور علمی ماحول میں پلنے والے تمام طلبہ دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اپنے ملک و قوم اور ملت کی بہتر خدمات انجام دے سکیں ۔اسی کوشش کا نتیجه ہے کہ نہایت ہی مختصر سے وقت میں اس نے جو ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں،اور جوعلمی ماحول اس ادارہ نے اپنے طلبہ کو دیاہے اسے بھلایا نہیں جاسکتا۔اسی سلسلہ ذہبیہ کی ایک کوشش یہ ہے کہ طلبہ جہاں زبان و بیان کے اصلاح اور تربیت کے لئے اساتذہ کی نگرانی میں ہفتہ واری انجمن میں شرکت کرتے ہیں،اور سال کے اخیر میں سالانہ تقریری مسابقہ میں نمایاں کامیابی درج کرتے ہوئے قیمتی انعامات حاصل کرتے ہیں،وہیں اس ادارہ کے طلبہ میدان صحافت میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے مجرب اور ماہر اساتذہ کی زیر اشراف ماہانہ مجلہ حائطیہ اپنی قلمی نگارشات،اخباروں کےتراشے اور چھوٹے چھوٹے مضامین مختلف عناوین پرمستقل طور پر ہر ماہ لکھتے رہتے ہیں،یہ سلسلہ دو سالوں سے جاری ہے اور ان شاءاللہ اسپر مزید زور دیا جائے گا۔جلد ہی ادارہ اپنے طلبہ کا سالانہ مجلہ شائع کرنے کا مضبوط ارادہ رکھتا ہے۔ ان شاءالله آنے والے تعلیمی سالوں میں اس ارادہ کو عملی جامہ پہنا دیا جائے گا. ان شاء الله ۔جو مشرقی نیپال کے اداروں کیلئے ضرور مشعل راہ ہوگا۔اللہ ہم سب کو حسن عمل اور نیک خدمات کو شرف قبولیت بخشے ۔آمین۔
تحرير : رضوان الله عبد الرقيب التيمي
استاد : جامعۃ الامام البخاری کمپلیکس ( نیپال)

Address

Bodebarsain Municipality 2
Kanchanpur
0000

Opening Hours

Monday 07:30 - 12:15
Tuesday 07:30 - 12:15
Wednesday 07:30 - 12:15
Thursday 07:30 - 22:00
Saturday 07:30 - 12:15
Sunday 07:30 - 12:15

Telephone

9779815719967

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia tul imam albukhari complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia tul imam albukhari complex:

Shortcuts

Share