Jamia Qamrun Nisa -Niswan Collage Chainpur Rupandehi Nepal

Jamia Qamrun Nisa -Niswan Collage Chainpur Rupandehi Nepal

Share

The Perfect Islamic Girls Education Center.Teaching By Ahlesunna Walama.

25/08/2026

जुलुस-ए-मिलादुन्नबीमा सहभागी हुँदा ध्यान दिनुपर्ने कुराहरू 🇳🇵

• वुजू गरेर सहभागी हुनुहोस् ।
• नजर झुकाएर शान्तिपूर्वक अघि बढ्नुहोस् ।
• एकआपसमा प्रेम, भाईचाराको सन्देश दिनुहोस् ।
• नारा लगाउँदा इस्लामी अदब र तहजीब कायम राख्नुहोस् ।
• सवारी साधन, पैदल यात्रु वा स्थानीय बासिन्दालाई असुविधा नपरोस् भनेर ध्यान दिनुहोस् ।
• सडक सफा राख्नुहोस्, फोहोर उचित स्थानमा मात्र फ्याँक्नुहोस् ।
• बालबालिका र बृद्धहरूको इज्जत र सुरक्षामा विशेष ख्याल राख्नुहोस् ।
• सामूहिक रूपमा दरुद, सलाम र नात शरीफ पढ्दै अघि बढ्नुहोस् ।
• जुलुसलाई धार्मिक एकता, सदाचार र शान्तिको प्रतीक बनाउनुहोस्।

23/08/2026

Kalame Aarif❤️
اَلِفْبَائی_مجمع_المطالع (نعتیہ کلام)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نتیجۂ فکر: غیاث الدین احمد عارف مصباحی نظامی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ا)
مصطفیٰ خیرالوریٰ ہیں، شافعِ روزِ جزا
مظہرِ لُطفِ خدا ہیں، شافیِ درد و بَلا

(ب)
رحمتِ کون و مکاں ہیں، اور ہیں محبوبِ رب
سیّدِ عرب و عجم، اعلیٰ صفت، بالا نسب

(پ)
شہرِ طیبہ کی فضا میں نُور برسائے ہے دھوپ
نقشِ پائے شاہ سے روشن ہُوا جاتا ہے روپ

(ت)
وجہِ تخلیقِ جہاں ہیں، اور فخرِ کائنات
ان کی اُلفت سے ملے گی دوجہانوں میں نجات

(ٹ)
عشقِ احمد سے زمانے میں مِٹی ہر ایک چوٹ
برکتِ ذِکرِ شہِ دیں سے گیا ہے دِل کا کھوٹ

(ث)
ہو بیان و گفتگو یا کوئی ہو ذِکر و بحث
جس میں اُن کی بات نہ ہو لہو ہے اورہے عبث

(ج)
اُن کی آمد نے مٹایا اِس جہاں سے بد رواج
مل گیا ہے بے کسوں کو اُن کی چوکھٹ سے علاج

(چ)
آستانِ مصطفیٰ کی سمت ہو میرا بھی کوچ
رہ نہ جائے زندگانی یوں ہی میری ہیچ و پوچ

(ح)
مِدحتِ سرکار میں ہے دوجہانوں کی نَجاح
اُن کی طاعت میں چھپی ہے کامیابی اور فَلاح

(خ)
رشکِ باغِ خلد ہے طیبہ کے گلزاروں کی شاخ
نورِخاکِ تُربتِ سرکار سے دِل ہیں فَراخ

(د)
ان کے محتاجوں ،فقیروں کا جہاں میں ہے نُمود
اُن پہ لاکھوں رحمتیں ہوں ،اُن پہ ہوں لاکھوں دُرود

(ڈ)
وہ ہیں مختارِ دوعالم اور ہیں اعلیٰ کمانڈ
جانبِ مولیٰ سے ہے اُن کی اِطاعت کا ڈیمانڈ

(ذ)
ہے مدینہ مومنوں کے واسطے سچا مَعاذ
ان کا دربارِ کریمانہ ہے ہم سب کا مَلاذ

(ر)
روضۂ سرکارِ بطحا کی رہے دِل میں بہار
ہر گھڑی طاری رہے اُس کی محبت کا خُمار

(ڑ)
دُور ہوجائیں غم و رنج و مصیبت کے پہاڑ
کاش کُھل جائیں سنہری جالیوں کے اب کِواڑ

(ز)
آو بتلاؤں عُرُوج و اِرْتِقا کا ایک راز
عشقِ احمد میں جو ڈُوبا ہے، وہی ہے سرفراز

(س)
یاالہی دور کردے مال ودولت کی ہوس
مجھ کو حیراں کررہا ہےنفس و شیطاں کا قفس

(ش)
دیدِ روئے پاکِ سرور کی ہے آنکھوں کو تلاش
دیکھ لوں اُن کا سراپا عالَمِ رُویا میں کاش

(ص)
ان کی رِفعت کی گواہی دے رہے ہیں سب نصوص
ان کی چوکھٹ پر جھکائیں دِل بہ صد شوق و خلوص

(ض)
عشقِ سرور کے بِنا پوری نہ ہو کوئی غرض
ان کی رحمت سے ہَوا ہوجائے گا دل کا مرض

(ط)
نعت گوئی سے مِلے گا حشر میں بھی اِنبساط
اِن شاء اللہ پار کرلیں گے خوشی سے پُل صراط

(ظ)
مومنوں کو ہوگی حاصل سرورِ دیں کی حِفاظ
مُشرکوں کے واسطے دوزخ کا دہکے گا شُواظ

(ع)
اُن کے صدقے میں مِلی ہم کو ہدایت کی شعاع
اُن کی طاعت،اُن کی اُلفت ہے ہمارا کُل متاع

(غ)
اُن کے نقشِ پا سے پایا ہم نے منزل کا سراغ
ہے ہمارے سِینوں میں اُن کی محبت کا چراغ

(ف)
رحمتِ سرور نے ڈھانپا ہے گناہوں پر غلاف
عشق کرتا ہے مدینے کی فضاؤں کا طواف

(ق)
عشقِ سرور کو سمجھتے ہیں جو دنیا میں مذاق
روزِ محشر اُن کو تڑپائے گا جنت کا فِراق

(ک)
ہجر کے غم سے کلیجہ اب ہُوا جاتا ہے چاک
یاالہی ! حاضری کا اِذن دے کر کردے پاک

(گ)
بزمِ مدحت میں ثنا خوانوں نے چھیڑا پاک راگ
دل کے اندر جل اٹھی حُبِّ شہِ عالَم کی آگ

(ل)
جس کے آگے سرنگوں ہے دہر کا سارا کمال
مرکزِ حُسنِ دوعالم شاہِ دیں کا ہے جمال

(م)
اُلفتِ شاہِ مدینہ کا پِیا ہے ہم نے جام
وِردِ نامِ مصطفیٰ سے ہے منوّر صبح وشام

(ن)
اُن کے در سے ملتی ہے سارے زمانے کو امان
اُن کی رحمت سے چمکتا ہے نصیبِ دوجہان

(ں)
اُن کے فیضانِ کرم کا دائرہ ہے بے کراں
اُن کے صدقے میں بنے ہیں یہ زمین و آسماں

(و)
سید ابرار نے رکِّھی ہے ساری آبرو
ورنہ ہم بھی پھر رہے ہوتے جہاں میں کُو بہ کُو

(ہ)
درد و غم دُکھ کی دوا ہے مصطفیٰ کی بارگاہ
بے سہاروں کا سہارا ہے یہ پاکیزہ پناہ

(لا)
حُبِّ احمد میں ہماری روح ہے اب مبتلا
نعتِ شاہِ دیں پڑھیں گے زندگی بھر برملا

(ء)
عشقِ احمد میں اگر ہو جائے یہ ہستی فناء
زندگیِّ فانی کو مِل جائے گی بے شک بقاء

(ی)
خامۂ عارفؔ سے نکلی ہے جو شہ کی مثنوی
اس کے ہر مصرعے میں ہے کیف و بہارِ سرمدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نتیجۂ فکر: غیاث الدین احمد عارف مصباحی نظامی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

22/08/2026

Kalame Aarif❤️

حریمِ قُدس میں گونجا ہے نوری ساز، کیا کہنے
ظہورِ رحمتِ حق کا حَسیں اعجاز، کیا کہنے

​منور ہو گئی بزمِ دو عالم نورِ باری سے
حجابِ غیب سے نکلا ہے وہ ہم راز، کیا کہنے

​بیانِ رتبۂ اقدس سے عاجز ہیں ملائک بھی
ہوئی ہے ذاتِ سرور سر بسر ممتاز، کیا کہنے

​مقامِ مِدحتِ سرکارِ بطحا، کیا کوئی سمجھے
ہے مدَّاحِ نبی دوجگ میں سراَفراز، کیا کہنے

​نزولِ رحمتِ حق ہر گھڑی ہے ان کی چوکھٹ پر
گنہ گاروں کے ہیں محشر میں چارہ ساز، کیا کہنے

​حدودِ سدرہ و طوبیٰ سے آگے منزلیں طے کیں
شبِ معراج کی وہ رِفعت و پرواز، کیا کہنے

​مَریضانِ غمِ دوراں شفا پاتے ہیں اک پل میں
نسیمِ روضۂ اقدس کے یہ انداز، کیا کہنے

​نگاہِ لطفِ آقا ہو اگر #عارفؔ کی ہستی پر
مِلے دربارِ طیبہ سے نیا اعزاز، کیا کہنے

17/08/2026

تکلیف تم کو کیوں ہے

14/08/2026


خدا کی ہم پہ رحمت ہورہی ہے
حبیبِ رب کی مِدحت ہورہی ہے
زباں پر نامِ پاکِ مُصطفیٰ ہے
دِل و جاں میں طراوت ہورہی ہے
جہاں ہے ذکرِ سرکارِ مدینہ
اُجالوں کی حکومت ہورہی ہے
نبی سے عشق ہے معراجِ مومن
اِسی سے ساری عزت ہورہی ہے
درودوں کا جو تحفہ بھیجتے ہیں
شفاعت کی ضمانت ہورہی ہے
درِ سرور سے جو مانگو مِلے گا
یہاں ہردم سخاوت ہورہی ہے
تصور میں ہے آیا سبز گنبد
سکون و چین، راحت ہورہی ہے
ملی ہے نسبتِ سرکار، عارف
بڑی انمول قسمت ہورہی ہے

نتیجہ فکر
غیاث الدین احمد عارف مصباحی

13/08/2026

Kalame Aarif❤️
Masha allah

12/08/2026

Syed abdul wasi sahab Qibla❤️

11/08/2026
05/08/2026

Kalame Aarif❤️

Bahot khubsurat andaz me.

04/08/2026

Kalame Aarif❤️
تو عارف فقیروں کی محفل میں رہ
دُھلیں گے یہاں پر تمہارے گناہ

#ملنگ #فقیر #قلندر #درویش

Want your school to be the top-listed School/college in Bhairahawa?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Rohini 01 Chainpur
Bhairahawa
97777