11/09/2024
بہت سارے پیارے دوست بذریعہ این ٹی ایس امتحان پاس کر کہ ایلمنٹری ٹیچر تعینات ہوئے ہیں جن میں محمد قیصر اشتیاق ( ماسٹر ٹرینر کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کھوئی رٹہ ) ، قمر صدیق (( ماسٹر ٹرینر کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کھوئی رٹہ) ، ساجد بخاری صاحب (( ماسٹر ٹرینر کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن فارورڈ کہوٹہ) ، رضا احمد ( سابق معلم ریڈ فاءؤنڈیشن کالج چڑہوئی) نبیل عظیم ( دیہاڑی باغ کھوئی رٹہ) ان سب کو بہت بہت مبارک ۔ اللہ کرے ان کا اور ان جیسے بت سارے ہونہار دوستوں کا محکمہ تعلیم میں آنا محکمہ تعلیم کی بہتری کا باعث بنے ۔
ویسے میری رائے آزادکشمیر کے سراکری تعلیمی نظام کے بارے میں کوئی اچھی نہیں ہے ۔ دو سال سرکاری تعلیمی اداروں میں جانے اور لوگوں کے ساتھ ملنے کا موقع ملا تھا اس دوران جو کچھ دیکھا بظاہر بڑا مشکل لگتا ہے اس سسٹم کو ٹھیک کرنا ، یوں سمجھیں کے آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا ہے ۔ جو لوگ بھی ہمارے اس سسٹم میں جاتے ہیں کچھ عرصہ ان میں توانائی نظر آتی پھر وہ بھی ویسے ہی ہوجاتے ہیں اور اپنی کوتائی یا لغزش ماننے کے بجائے وہ سسٹم کو دوش دینے لگتے ہیں ۔ کئی سارے دوستوں کو دیکھا پرائیویٹ سسٹم میں کم تنخواہ اور مشکل کام کے باوجود بہت محنت اور لگن سے کام کر رہے ہوتے ہیں وقت کی پابندی بھی کرتے ہیں لیکن سرکاری نظام میں جاننے کے کچھ ہی عرصے بعد ان کے مزاج میں تبدیلی آنے لگتی ہے ۔ تنخواہ زیادہ ہونے کے باجود کوئی کاروبار بھی شروع کر لیتے ہیں سیاسی اور سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگتے ہیں ۔ کچھ تو اسکول جاتے ہیں حاضری لگانے کے لیے ہیں اور کچھ کندھوں پر پڑے ایک بوجھ کو اتارنے ، آتے میں نمک کے برابر ایسے لوگ ملتے ہیں جو واقعی استاد کے مقدس فریضہ کی نزاکت کو سمجھتے ہیں اور اس کا حق ادا کرتے ہیں ۔
گزشتہ آٹھ دس برسوں میں ایک بڑی تعداد میں نوجوان اساتذہ بذریعہ مقابلہ جاتی امتحانات ٹیچرز تعینات ہوئے ہیں اب امید کی جا سکتی ہے یہ سسٹم میں کچھ بہتری لائیں گے اور اگر سسٹم میں بہتری نہیں لاسکتے تو کم از کم اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں کیونکہ قوم کا مستقبل ان کے ہاتھ میں ہے ۔