MinhajulQuran International Malaysia

MinhajulQuran International Malaysia

Share

The Official Fan-Page of Minhaj ul Quran International Malaysia It promotes education of classical Islam in the contemporary context.

*About*
The Official Fan-Page of Minhaj ul Quran International Malaysia

*Overview*

With our main Headquarters in Lahore we have offices in London, Glasgow, Paris, Frankfurt, Milan, Barcelona, Oslo, Copenhagen, Amsterdam, Vienna, New York, Toronto, Mumbai, Sydney, Hong Kong, Tokyo and many more.

*Description*

Working in the fields of education, spirituality, social-welfare, inte

Photos from MinhajulQuran International Malaysia's post 20/02/2026

الحمدللہ 🌹

Minhaj Ul Quran International Malaysia کے زیرِ اہتمام شیخ الاسلام Dr Muhammad Tahir ul Qadri کی 75ویں سالگرہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ گوالا ریسٹورنٹ میں منائی گئی۔ یہ بابرکت تقریب محبت، وفاداری اور تجدیدِ عہد کا خوبصورت مظہر تھی۔

اس پروقار تقریب میں N.E.C (نیشنل ایگزیکٹو کونسل) کے تمام معزز اراکین، صدور، Minhaj Asian Council کے صدر، اور تحریک کے وابستگان نے بھرپور شرکت فرمائی اور اپنے قائد کے ساتھ والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

مہمانِ خصوصی ڈاکٹر قمرالزمان صاحب تھے جو Universiti Utara Malaysia کے پروفیسر، ممتاز کالم نگار اور تجزیہ نگار ہیں۔

اس موقع پر عبدالرسول بھٹی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی دینی، علمی، تحقیقی اور فلاحی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے نہ صرف قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کیا بلکہ امن، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

تقریب میں کیک کاٹا گیا، درود و سلام کی محفل سجی اور شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ الاسلام کو صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر اور مزید خدمتِ دین کی توفیق عطا فرمائے۔

یہ تقریب دراصل اپنے قائد کے ساتھ محبت اور وابستگی کے عہد کی تجدید تھی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤍

11/02/2026

منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کی جانب سے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو اُن کی 75ویں سالگرہ کے بابرکت موقع پر نہایت عقیدت، محبت اور احترام کے ساتھ دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی ترویج، علم و عرفان کی اشاعت، امن و محبت کے فروغ اور امتِ مسلمہ کی رہنمائی کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ آپ کی علمی، فکری اور روحانی خدمات دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے روشنی کا مینار ہیں۔

ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شیخ الاسلام کو صحت و تندرستی، درازیٔ عمر، مزید عزت و کامیابی اور دینِ اسلام کی خدمت کا جذبہ اسی طرح عطا فرماتا رہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے فیوض و برکات سے امتِ مسلمہ کو ہمیشہ مستفید فرماتا رہے۔

سالگرہ مبارک ہو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 🌹✨

Photos from Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri's post 10/02/2026
Photos from Minhaj Welfare Foundation - MWF, Pakistan's post 03/02/2026
01/02/2026
Photos from MinhajulQuran International Malaysia's post 01/02/2026

ملائیشیا میں شب برآت کے پروگرام کی تفصیل مختلف اخبارات میں جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا

اس پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

Photos from The Future Research's post 30/01/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Kuala Lumpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Kuala Lumpur