Pakistan Student Society-IIUM

Pakistan Student Society-IIUM

Share

PSS is a vibrant community fostering academic excellence, unity, and support for Pakistani students.

01/10/2023

"پاکستان سٹوڈنٹ سوسائٹی ملائیشیا (بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا) میلاد ڈنر2023)
“PSS (Pakistan Student Society) Milad Dinner Event 2023)
دنیا بھر میں برصغیر کے لوگ بالخصوص پاکستانی کسی بھی تہوار کو منانے میں اپنی مثال آپ ہیں۔ مزید برآں جب نبی کریم ﷺ کی ذاتِ اقدس سے منسوب کوئی چیز و کام ہو تو ان عجمی اندازوں کا پھلنا پھولنا کوئی دیکھے۔ ایسا ہو بھی کیوں نا کہ یہ نام ہی ایسا ہے کہ اس پر سب یکجا ویکساں ہوجاتے ہیں۔

✓گزشتہ شب بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا میں پاکستان سٹوڈنٹ سوسائٹی ملائیشیا کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی بالخصوص نئے طلباء کے ساتھ "میلاد ڈنر" کی مناسبت سے نشست رکھی گئی۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ شاہ ، پاکستانی طلباء اور ان کی فیملیز نے شرکت کی۔

✓تمام شرکاء نے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم کے تناظر میں گفتگو کی۔ جو علیحدہ سے شئیر کی جائے گی).

✓اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ شاہ نے پغام دیتے ہوئے کہا کہ سیرت کی اولین کتاب قرآن پر توجہ کریں تو علم کی جو تعریف دی گئی ہے وہ معاصر فلسفہ سے یکسر مختلف ہے۔لہذا اسلام کی بیان کردہ علم کی تعریف اجاگر کریں کیوں کہ علم کو خطرہ جہالت کی بجائے غلط تصور علم سے ہے۔

✓اس کے علاوہ PSS (Pakistan Student Society)-IIUM
کے صدر حافظ محمد موسیٰ نے کہا کہ سیرت میں چھوٹوں پر شفقت پہلے اور پھر بڑوں کے احترام کی تلقین کی گئی ہے لہذا بڑوں کو چھوٹوں پر شفقت کرنے کی ابتداء اصل میں تربیت ہوتی جس کے نتیجے میں چھوٹے بڑوں کا احترام سیکھتے ہیں۔

اللہ کریم سے دعا ہے سب احباب کو اس بابرکت دن کی بدولت عزتیں ، برکتیں، اور اپنی حفاظتِ خاص عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ

بلال حسین
جنرل سیکرٹری
پاکستان سٹوڈنٹس سوسائٹی ملائیشیا ( بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا)

Photos from Pakistan Student Society-IIUM's post 24/07/2023

" وطن کی محبت ایمانی کیفیت ہے"
ہمہ وقتی نقد سے نکل کر سبز ہلالی پرچم کی آزادی اور سبز پاسپورٹ کی تکریم کے لئے بیرونی دنیا کا سفر کریں تو اپنی مٹی کی قیمت اور آزادی کا بھاؤ معلوم ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہم نے دیکھا کہ
✓ علمی و فکری سفر کے ساتھ ساتھ تحریکی عوامل نے انگڑائی لی تو احباب کی معیت میں یونیورسٹی سطح پر سبز پاسپورٹ کی مؤثر شناخت کے لئے کمر بستہ ہوئے اور جمہوری انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد آج منتخب ٹیم نے پاکستانی ہائی کمیشن ملائیشیا (پاکستانی ایمبیسی, ملائیشیا) کا باقاعدہ دورہ کیا۔
✓ پاکستانی ہائی کمیشن میں متعلقہ اتھارٹی سے ملاقات میں سٹوڈنٹس، سٹوڈنٹس سوسائٹی، اور متعلقہ مسائل پر تفصیلی بریفنگ ہوئی جس میں
® طلباء کے ڈاکومنٹس کی تصدیق اور فیسز
® طلباء کو فوری سروس کی فراہمی
✓ علمی وفکری مباحث و محافل کی تشکیل
® بیرون ممالک کے سٹوڈنٹس و اساتذہ کے لئے پاکستانی اسٹڈی ٹورازم
® پاکستانی بزنس کیمونٹی کے ساتھ پاکستانی لیبر کو بہتر ملکی شناخت کے لئے تربیتی ورکشاپس وغیرہ
® اور دیگر یونیورسٹیز میں پاکستانی سٹوڈنٹس کے ساتھ ربط اور اشتراکی پروگرامز وغیرہ سے متعلق لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی۔
✓ پاکستانی سٹوڈنٹس سوسائٹی کے منتخب کردہ ٹیم میں
صدر: حافظ محمد موسیٰ
جنرل سیکرٹری: بلال حسین
ہیڈ آف ایگزیکٹو کمیٹی: عمران خان
اور سنئیر ممبر ڈاکٹر انیس طاہر شامل تھے۔
✓ پاکستانی ہائی کمیشن ملائیشیا کے افسران میں
© محترم یاسر کیانی صاحب (Visa Attache)
© محترم رانا آصف صاحب (Assistant Visa Attache )
© محترم امیر حسان بٹ صاحب ( Third Secretary to Counselor)
نے نہایت پرتپاک خیر مقدم اور پاکستانی سٹوڈنٹس سوسائٹی کے لئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
✓ بلاشبہ متعلقہ افسران کی گفتگو وطن پاکستان سے محبت کا عملی مظہر تھی جو نوجوان سٹوڈنٹس کے اعتماد میں اضافہ کے باعث رہی۔
✓ دعا ہے کہ پاکستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے خیر کا عمل کرنے کی توفیق عطا ہو اور گزارش ہے کہ پاکستان کے بارے نہ خود منفی گفتگو کریں اور نہ سنیں ۔۔۔یہ بڑے راز کی بات ہے اس کے نتائج قومی خود اعتمادی پیدا کریں گے۔
(یہ کام ہر پاکستانی کرسکتا لہذا پہلا عہد خود سے یہی کریں).
بلال حسین
جنرل سیکرٹری، پاکستان سٹوڈنٹس سوسائٹی ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا (کوالا لمپور)

Photos from Pakistan Student Society-IIUM's post 24/07/2023
Photos from Pakistan Student Society-IIUM's post 24/07/2023

🇵🇰 Love for Country: A Beacon of Faith 🇵🇰
When you are away from your homeland, you truly understand the value of freedom in your country.
Today, the new cabinet members of PSS (Pakistan Student Society) - IIUM Malaysia are as follows:
President:
Hafiz Muhammad Musa
General Secretary:
Bilal Hussain
Head of the Executive Committee:
Imran Khan
Senior Member:
Dr. Anees Tahir
They made an official visit to the Pakistani High Commission in Malaysia (Pakistani Embassy), where they were warmly welcomed by the High Commission officials:
© Mr. Yasir Kiyani (Visa Attaché)
© Mr. Rana Asif (Assistant Visa Attaché)
© Mr. Ameer Hassan But (Third Secretary to Counselor)
During the meeting, they discussed the following points:
of student's document verification fees.
prompt service for students.
think-tank symposiums and discussions.
study tourism for foreign students and teachers.
mentoring workshops for the overseas Pakistani community.
with other universities and the Pakistani business community in Malaysia, among other matters.
Let's come together and boost our confidence in Pakistan, striving to avoid negativity. Together, we will build a strong nation.
Join us on this journey!
Bilal Hussain,
General Secretary, Pakistan Students Society
International Islamic University Malaysia (KL)
🇵🇰❤🇲🇾

Want your school to be the top-listed School/college in Kuala Lumpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Kuala Lumpur