28/08/2021
Khan Umar Zidi
彡JADOON彡786
28/08/2021
17/02/2018
ہم نے مانا تم صحیح اور ہم غلط
ہم غلط، جی ہم غلط، بس ہم غلط
وہ کسی بھی حال میں راضی نہیں
ہم جُدا ہوں تب غلط، باہم غلط
گر غلط ہیں یہ مری مدہوشیاں
پھر تری زلفوں کے پیچ و خم غلط
مفتیوں کی خُلد میں جائز ہے مے
پر یہاں مے خوار، جام و جم غلط
پیار کے اظہار پر کہنے لگے!
"جی نہیں! یہ جھوٹ ہے! اِک دم غلط"
ہم غلط کرتے ہیں تو "بلکل غلط"
اُن کا کہلاتا ہے،"تھوڑا کم غلط"
حالِ دل سب کو سنانا چھوڑ دو
آؤ کرتے ہیں خودی سے غم غلط
میری اُلفت ہے فقط باتوں تلک؟
آپ کا مطلب ہے یعنی" ہم غلط"؟
میرا ہر اِک لفظ میرا دوست ہے
ہو نہیں سکتا کبھی راقم غلط!
فی زمانہ عاشقی بد حال ہے
ہجر جھوٹا، وصل کا عالم غلط
دِل جو افسردہ نہیں تو ، اے علیؔ!
شور و غوغا اور ترا ماتم غلط
..
علیؔ سرمد
26/01/2018
😥😥
19/07/2017
Haga clic aquí para reclamar su Entrada Patrocinada.
Localización
Categoría
Página web
Dirección
Taxila