مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن مکی مسجد ایچ ایم سی ٹیکسلا

  • Casa
  • Mexico
  • Taxila
  • مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن مکی مسجد ایچ ایم سی ٹیکسلا

مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن مکی مسجد ایچ ایم سی ٹیکسلا Información de contacto, mapa y direcciones, formulario de contacto, horario de apertura, servicios, puntuaciones, fotos, videos y anuncios de مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن مکی مسجد ایچ ایم سی ٹیکسلا, Sitio web de educación, Taxila.

"مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن، مکی مسجد ایچ ایم سی ٹیکسلا، قرآن پاک کی تعلیم اور اسلامی علوم کا مرکز۔
زیر سرپرستی قاری محمد سلیمان دامت برکاتہم العالیہ،
زیر اہتمام حضرت مولانا عثمان صاحب دامت برکاتہم العالیہ،
زیر نظام حضرت مولانا ساجد محمود صاحب۔"

15/08/2026
29/05/2026

28 مئی 1933 کو وقت کے ایک عظیم محدث کا سفر آخرت

*🌸محدث کبیر قدوۃ السالکین تحریک ختم نبوت کے اولین
مجاہد حضرت مولانا انور شاہ کشمیری نور اللہ مرقدہ کی حالات زندگی پر مختصر نظر🌸*

*♦️پیدائش:♦️*
آپ 27 شوال المکرم 1292ھ بروز شنبہ بوقت صبح اپنے ننھیال بمقام دودھواں و علاقہ لولاب کشمیر میں پیدا ہوئے۔

*♦️نام و نسب:♦️*
نام:انور شاہ والد کا نام: مولوی سید معظم شاہ
آپ کے والد بڑے عالم ربانی،زاہد وعابد اور کشمیر کے نہایت مشہور خاندانی پیر و مرشد تھے، آپ کا سلسلہ نسب حضرت شیخ مسعود نردری کشمیری رحمہ اللہ تعالیٰ سے جا ملتا ہے۔

*♦️تعلیم و تربیت:♦️*
ساڑھے چار برس کی عمر میں قرآن مجید اپنے والد ماجد سید معظم شاہ صاحب سے شروع کیا اور صرف چھ برس کی عمر میں قرآن مجید ختم کرنے کے علاؤہ فارسی کے متعدد رسائل بھی پڑھ لئے پھر مولانا غلام محمد صاحب صفی پوری سے فارسی اور عربی کی تعلیم حاصل کی۔ابھی آپ کی عمر 13٫14 سال کی تھی محض تحصیل علم کی خاطر لولاب کے مرغزاروں اور لالہ زاروں کو چھوڑ کر ضلع ہزارہ تشریف لے گئے،تین سال تک ہزارہ کے علماء و صلحاء سے علوم عربیہ کی تکمیل فرماتے رہے پھر سولہ یا سترہ سال کے تھے ہندوستان کے مرکز علوم اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کی شہرت سن کر آپ ہزارہ سے دیوبند تشریف لے آئے یہاں چار پانچ سال میں دورہ حدیث شریف کرکے بیس اکیس سال کی عمر میں نمایاں شہرت اور عزت کے ساتھ سند فراغت 1312ھ میں حاصل کی دیوبند سے فارغ ہو کر قطب الاقطاب حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی نور اللہ مرقدہ کی خدمت میں گنگوہ تشریف لے گے،وہاں سند حدیث کے علاؤہ فیوض باطنی بھی حاصل کیے۔اس کے بعد آپ دہلی تشریف لے گے اور تین چار سال تک مدرسہ عالیہ امینیہ کے مدرس اول رہے۔بعد ازاں ضرورتوں اور مجبوریوں کے سبب کشمیر لے گئے اور وہاں کے مشاہیر کی رفاقت میں زیارت حرمین سے مشرف ہوئے سفر حجاز سے واپسی کے بعد خواجگان قصبہ بارہ مولا(کشمیر) میں مدرسہ،،فیض عالم،،کی بنیاد ڈالی اور تین سال تک درس و تدریس میں مشغول رہے اس کے بعد مشہور جلسہ دستار بندی میں مدعو کیئے جانے پر دارالعلوم دیوبند تشریف لے گئے اور اس کے بعد اپنے اساتذہ کے حکم سے یہیں مدرس ہوگئے۔حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات کے بعد آپ بحثییت صدر اور جانشین شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ دارالعلوم دیوبند میں درس حدیث دیتے رہے اس کے بعد بعض منتظمین دارالعلوم دیوبند سے اختلاف ہوا تو دارالعلوم سے قطع تعلق فرما کر آپ اور دیگر علماء طلباء کی ایک بہت بڑی تعداد کے سال جامعہ اسلامیہ ڈابھیل تشریف لے گئےاور 1351ھ تک جامعہ میں درس حدیث دیتے رہے۔

*♦️شادی:♦️*
حضرت انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ مجرد رہنا پسند کرتے تھے مگر بسبب اتباع سنت نبوی اپنے مشفق استاد حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کے اصرار پر آپ نے گنگوہ کے اعلی اور معزز اور شریف خاندان میں شادی کی۔

*♦️اصلاحی تعلق:♦️*
آپ نے اپنا اصلاحی تعلق قطب الاقطاب حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی نور اللہ مرقدہ سے قائم فرمایا۔

*♦️وفات:♦️*
علالت کی وجہ سے آپ دارالعلوم دیوبند تشریف لے گئے اور 2 صفر 1352ھ بمطابق 28 مئی 1933 کو شب کے آخری حصہ میں تقریبا ساٹھ سال کی عمر میں دیوبند میں داعی اجل کو لبیک کہا تو علمی دنیا میں ایک کہرام مچ گیا

*🌻بقول علامہ اقبال مرحوم:🌻*
کہ اسلام کی آخری پانچ سو سالہ تاریخ مولانا انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ کی نظیر پیش کرنے سے عاجز ہے،ایسا عالم و فاضل جلیل اب پیدا نہ ہوگا وہ صرف عالم ہی نہیں تھے، عصر حاضر کے دینی تقاضوں پر ان کی گہری نظر تھی۔

*♥️ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے♥️*
*♥️بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا♥️*

*🌻جمع وترتیب:🌻*
*🌸🌸عبدالمنان اشرفی عفی عنہ
فاضل جامعہ اشرفیہ لاہور
مدرس مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن
ایچ ایم سی کالونی
ٹیکسلا ضلع راولپنڈی🌸🌸

Dirección

Taxila
00666

Página web

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن مکی مسجد ایچ ایم سی ٹیکسلا publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Atajos

Compartir