29/10/2024
انا للہ وانا الیہ راجعون
ہمارے پیارے نومسلم کورین بھائی موسیٰ جو تقریباً 2 سال قبل اسلام کی دولت سے سرفراز ہوئے تھے، اپنے خالق حقیقی سے جاملے
بھائی موسی اسلام لانے کے بعد مسلسل دین کو سیکھنے کی جستجو میں رہتے تھے، باقاعدہ عربی بھی سیکھ رہے تھے اور مختلف مسلمان کمیونٹی میں بھی نہایت آسانی سے گھل مل جانے والے ساتھی تھے، ان کی عمر تقریباً 23 سال تھی۔
پاکستان میں چار مہینے میں چل رہے تھے کچھ دن قبل انکو ڈینگی ہوا جو ان کی وفات کا سبب بنا، اللہ تعالیٰ ان کا آخری سفر آسان بنائے اور اپنے محبوب بندوں میں شامل کرے آمین ثم آمین
اُن کی نمازِ جنازہ انشاء اللہ 30 اکتوبر بروز بدھ صبح 845 پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مارچری (سول ہسپتال) راولپنڈی میں ادا کی جائیگی
برائے مہربانی وقت کا بہت زیادہ اہتمام کریں کیونکہ اُنکی میت کو 9 بجے ایمبسی والے جنوبی کوریا کے لیے روانہ کرینگے انشاء اللہ
ہسپتال کا ایڈریس:
https://maps.app.goo.gl/rSqzdupc7MUbroQn9