24/06/2026
ہمارے اساتذہ، ہمارا فخر
*محترم سہیل احمد صاحب، SST بایو کیمسٹری*
آپ نے ابتدائی تعلیم بٹگرام کے ایک نجی اسکول سے حاصل کی، جہاں چھٹی سے دسویں جماعت تک آپ سکالرشپ کے تحت زیرِ تعلیم رہے۔
اس کے بعد ایک نجی کالج سے ایف ایس سی کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ 2016 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی اور معیاری درسگاہ، یونیورسٹی آف پشاور میں بی ایس بائیوٹیکنالوجی میں داخلہ لیا، جہاں چار سال تک علم کی پیاس بجھاتے رہے۔
پشاور یونیورسٹی سے فراغت کے بعد 2020 میں ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے ایم فل بائیوٹیکنالوجی کی ڈگری 90٪ نمبروں (4/4 GPA) میں حاصل کی۔ اس دوران تھیسس کے علاوہ پانچ تحقیقی مقالے بھی شائع کیے۔
اس کے علاوہ ورچوئل یونیورسٹی سے بی ایس زوالوجی، ہزارہ یونیورسٹی سے ایم اے اکنامکس اور ایم اے انگلش کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ بی ایڈ و ایم ایڈ کی تعلیم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے مکمل کی۔
2016 میں بٹگرام کے ایک نجی اسکول و کالج میں بطور سائنس ٹیچر تدریس کا آغاز کیا۔ 2018 میں گورنمنٹ مڈل اسکول سیدڑہ میں بطور سی ٹی ٹیچر بھرتی ہوئے، جبکہ 12 دسمبر 2018 کو ضلع بٹگرام کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے میں بطور سائنس ٹیچر منتخب ہوئے۔
قابلِ ذکر پیشہ ورانہ مہارتیں:
- لیبارٹری اور کلینیکل لیب کا عملی تجربہ
- محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام مختلف تربیتی پروگرامز میں بطور ٹرینر خدمات
ماشاءاللہ، علم و عمل کا یہ حسین امتزاج ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔