Innovative Shahdara Lahore

Innovative Shahdara Lahore

Condividi

Informazioni di contatto, mappa e indicazioni stradali, modulo di contatto, orari di apertura, servizi, valutazioni, foto, video e annunci di Innovative Shahdara Lahore, Istruzione, Viale delle Provincie, Rome.

27/10/2025

27 اکتوبر 1947 برصغیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے فوجی طاقت کے زور پر مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اور غاصبانہ قبضہ کیا۔ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اور اُس کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

06/09/2025

یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کے موقع پر چیئرمین زاہد علی گجر، چیئرمین اکرام بٹ، سید مزمل بخاری (استحکام پاکستان پارٹی)، اطہر رشید خان اور ملک غلام فرید نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ

اے راہِ حق کے شہیدوں، وفا کی تصویرو!
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔

نیوز رپورٹ: شاہدرہ سٹی نیوز

Syed Muzammal Bukhari
Zahid Gujjar Zahid Gujjar
Apna Shahdara
شاہدرہ سٹی نیوز

02/06/2025
02/06/2025

کوئی مثل مصطفٰیؐ کا کبهی تها نہ ہے نہ ہوگا کسی اور کا یہ رتبہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا❤️

02/06/2025

پنجاب میں نئی "پیرا فورس" (PERA) کا قیام – فوری انصاف اور مؤثر گورننس کی جانب عملی قدم
نیوز رپورٹ: شاہدرہ سٹی نیوز

لاہور (شاہدرہ سٹی نیوز)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ قیادت حکومت پنجاب نے ایک انقلابی اقدام کے تحت "پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی" (Punjab Enforcement and Regulatory Authority) – جس کا مختصر نام "پیرا" (PERA) ہے – کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد ضلعی اور مقامی سطح پر انتظامی بے ضابطگیوں، تجاوزات، ذخیرہ اندوزی اور دیگر عوامی شکایات کے خلاف فوری، بااختیار اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

پیرا اتھارٹی کے تحت ہر ضلع میں "انفورسمنٹ اسٹیشنز" قائم کیے جائیں گے جو کہ تھانوں کے طرز پر کام کریں گے۔ ان میں تربیت یافتہ افسران، انویسٹی گیشن ٹیمیں، سارجنٹس، اور دیگر عملہ تعینات ہوگا جنہیں مکمل اختیار، وردی، اسلحہ، گاڑیاں اور شناختی کارڈ مہیا کیے جائیں گے۔

پیرا افسران کو قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے بعض خلاف ورزیوں پر بغیر وارنٹ گرفتاری، موقع پر جرمانہ اور نوٹس جاری کرنے جیسے اختیارات حاصل ہوں گے۔ یہ فورس ضلعی ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں کام کرے گی اور اس کے فیصلے ضلعی ریگولیٹری بورڈز کے تحت نافذ کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس اقدام کو "فوری انصاف عوام کی دہلیز پر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "پیرا" ایک ایسا ادارہ ہوگا جو عوام کو معمولی مسائل پر عدالتوں یا پولیس اسٹیشنز کے چکر لگانے سے نجات دلائے گا، اور نظام کو تیز، مؤثر اور جواب دہ بنائے گا۔

عوامی حلقوں کی اکثریت نے اس قانون کو ایک مثبت، عوام دوست اور دور رس اثرات کا حامل قدم قرار دیا ہے، جو شہری زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پیرا فورس کا دائرہ کار ابتدائی طور پر چند اضلاع تک محدود رکھا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پنجاب کے تمام اضلاع تک توسیع دے دی جائے گی۔ اس کے لیے عملے کی تربیت اور بجٹ کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

یہ ادارہ صوبے میں اچھی حکمرانی، فوری انصاف اور مقامی مسائل کے بروقت حل کی جانب ایک امید افزا پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ رپورٹ سماجی و صحافتی تجزیہ کار سید مزمل بخاری کی جانب سے شاہدرہ سٹی نیوز کو موصول ہوئی ہے۔

نیوز رپورٹ: شاہدرہ سٹی نیوز

Maryam Nawaz Sharif
Deputy Commissioner Sheikhupura
Deputy Commissioner Lahore - District Administration Lahore
Syed Muzammal Bukhari

Vuoi che la tua scuola/universitàa sia il Scuola/università più quotato a Rome?

Clicca qui per richiedere la tua inserzione sponsorizzata.

Ubicazione

Digitare

Sito Web

Indirizzo


Viale Delle Provincie
Rome