AIU urdu speakers

AIU urdu speakers Community Organization
Urdu Speaking Community of Ahlul-bayt International University
Tehran Iran
Managed by AIU Media Team
🇵🇰🇮🇳

بسم اللہ الرحمن الرحیم11/04/26ہمارے محترم سنئیر برادرِ عزیز جناب "مطہر علی" اور محترم برادرِ عزیز جناب "سید قلب علی"مرحو...
11/05/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
11/04/26

ہمارے محترم سنئیر برادرِ عزیز جناب "مطہر علی" اور محترم برادرِ عزیز جناب "سید قلب علی"مرحوم "وہاج حیدر" کے فمیلی کے ہمراہ "مرحوم" کی مرقد پر حاضری۔

خداوندِ متعال کے فضل و کرم سے، دانشگاہ بین المللی اہلِ بیتؑ میں انجمنِ  دانشجویان اردو زبان کی کوششوں سے، اعیادِ شعبانیہ...
30/01/2026

خداوندِ متعال کے فضل و کرم سے، دانشگاہ بین المللی اہلِ بیتؑ میں انجمنِ دانشجویان اردو زبان کی کوششوں سے، اعیادِ شعبانیہ اور یومِ جوانان کے موقع پر ایک شاندار سالانہ محفل کا انعقاد کیا گیا، جو ادبی اور فکری رنگ سے مزین تھی۔ یہ اجتماع ایمان، آگہی اور جوانی کے جوش کے حسین امتزاج کی ایک خوبصورت جھلک تھا، جس نے محفل کے ماحول کو معنی خیزی اور وقار سے بھر دیا۔
اس بابرکت محفل میں مہمانِ خصوصی حجتُ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید عابد رضا کلیم رضوی نے دلنشیں اور بصیرت افروز انداز میں خطاب فرمایا، جس نے دلوں کو متاثر کیا اور اذہان کو نئے افقوں کی جانب متوجہ کیا۔
طلبہ کی باوقار شرکت نے اس تقریب کے حسن و وقار میں مزید اضافہ کیا اور یہ اجتماع فکری بیداری اور روحانی تازگی کی ایک روشن علامت بن گیا۔

شہید سید ضیاء الدین رضوی (رح) کی یاد میں انجمن دانشجویان اردو زبان کا جذباتی خراج عقیدتاہل بیت انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ش...
29/01/2026

شہید سید ضیاء الدین رضوی (رح) کی یاد میں انجمن دانشجویان اردو زبان کا جذباتی خراج عقیدت

اہل بیت انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شہید سید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے موقع پر انجمن دانشجویان اردو زبان کی جانب سے ایک مؤثر اور جذباتی پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام میں شہید کے فرزند حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسین رضوی نے اپنے والدِ محترم کی زندگی، جدوجہد اور مشن پر دل پر اثر انداز ہونے والی تقریر فرمائی۔ ساتھ ہی حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید عابد مہدی نے علمی اور تحلیلی انداز میں شہید کی فکری میراث اور قائدانہ خدمات کو اجاگر کیا۔

یہ محفل نہ صرف عقیدت و احترام کا اظہار تھی، بلکہ ایک نئے عہد کا اعلان بھی تھی، جہاں تمام شرکاء نے یہ عزم دہرایا کہ شہید کا ملی اور دینی مشن ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

(انجمن دانشجویان اردو زبان، اہل بیت انٹرنیشنل یونیورسٹی)

Date : 30 January 2026 Everyone must be on time !
26/01/2026

Date : 30 January 2026

Everyone must be on time !

دانشگاہ بین المللی اہلیبیت ع میں اردو بولنے والے طلبہ و طالبات کے زیرِ اہتمام ایک نہایت پُروقار جشن ولایت و عصت ع منعقد ...
26/12/2025

دانشگاہ بین المللی اہلیبیت ع میں اردو بولنے والے طلبہ و طالبات کے زیرِ اہتمام ایک نہایت پُروقار جشن ولایت و عصت ع منعقد ہوا۔ اس جشن سے مہمان خصوصی قبلہ مولانا ضمیر عباس جعفری نے خطابت کیا۔
جشن نیں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور تہران کے دیگر یونیورسٹیز سے بھی طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران نئے آنے والے طلبہ کا پُرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ اردوکمیونٹی کے فعال اور نمایاں طلبہ و طالبات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی اسناد پیش کی گئیں اختتام پر اردو بولنے والے طلبہ کی جانب سے منتخب ہونے والے سال 2026 کے نئے میرِ کارواں برادر حسنین نے اپنی کابینہ کا اعلان کیا جسے حاضرین نے خوش دلی سے سراہا
یہ تقریب اتحاد محبت اور اردو تہذیب کی خوبصورت ترجمان ثابت ہوئی۔

Address

ایران . تهران . اتوبان خلیج فارس، جنب عوارضی
Tehran
1815163111

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AIU urdu speakers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share