Al_Fatima online Quran Academy

Al_Fatima online Quran Academy Learn Quran online with (Al_Fatima online Quran Academy) iran, Qom Al_Muqaddas

26/03/2023
24/03/2023

🌷دعای تلاوت قرآن 🌷

🍂☘🍂☘🍂☘🍂☘

🌹مفاتیح الجنان🌹 سے منقول روایت ہے کہ 💫امام جعفر صادق (ع)💫 ✨تلاوت قرآن پاک✨ سے قبل یہ دعا پڑھتے تھے:

ُ 🌟 اے معبود!! میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ تیری کتاب ﴿قرآن﴾ ہے جو تیری جانب سے نازل ہوئی ہے تیرے آخری رسول محمد بن عبداﷲ (ص) پر.

🌟 یہ تیرا کلام ہے جو تیرے نبی (ص) کی زبان سے ظاہر ہوا ہے جسے تونے اپنی طرف سے اپنی مخلوق کا ہادی بنایا ہے اور متصل رسی بنایا ہے اپنے بندوں کی درمیان.

🌟 اے معبود!! میں نے تیرے فرمان اور کتاب کو کھولا ہے. اے معبود! پس اس پہ میری نظر کو عبادت اور میری تلاوت کو غور و فکر اور میرے اس غور و فکر کو نصیحت قرار دے.

🌟 اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو اس سے نصیحت حاصل کرتے ہیں اور تیری نافرمانیوں سے بچتے رہتے ہیں

🌟 اور اسکی تلاوت کے وقت میرے کان بند نہ کر، میری آنکھوں پہ پردہ نہ ڈال اور میری تلاوت کو ایسی تلاوت نہ بنا جس میں کوئی غور وفکر نہ ہو بلکہ مجھے ایسا بنادے کہ میں اسکی آیتوں اور احکام پر تدبر کرتا رہوں تیرے دین کی شریعت پہ عمل کرتے ہوئے

🌟 اور اس میں میری نگاہ کو غفلت نہ بنا دینا اور نہ میری قراءت کو بی فائدہ.

🌟 بیشک تو مہربان اور رحم والا ہے.

تلاوت 🌼قرآن مجید🌼 کے بعد یہ دعا بھی پڑھتے تھے:

💐 اللهُمَّ إِنِّی قَدْ قَرَأْتُ مَا قَضَیْتَ مِنْ کِتَابِکَ الَّذِی أَنْزَلْتَهُ عَلَى نَبِیِّکَ الصَّادِقِ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ فَلَکَ الْحَمْدُ رَبَّنَا اللهُمَّ اجْعَلْنِی مِمَّنْ یُحِلُّ حَلالَهُ وَ یُحَرِّمُ حَرَامَهُ وَ یُؤْمِنُ بِمُحْکَمِهِ وَ مُتَشَابِهِهِ وَ اجْعَلْهُ لِی أُنْسا فِی قَبْرِی وَ أُنْسا فِی حَشْرِی وَ اجْعَلْنِی مِمَّنْ تُرْقِیهِ [تُرَقِّیهِ‏] بِکُلِّ آیَةٍ قَرَأَهَا دَرَجَةً فِی أَعْلَى عِلِّیِّینَ آمِینَ رَبَّ الْعَالَمِینَ.💐

🌟اے معبود!! میں نے تیری کتاب میں سے اتنا پڑھا جتنا تو نے چاہا. اسے تو نے نازل فرمایا اپنے سچے نبی پر

🌟اللہ کا درود ہو ان پر اور ان کی آل پر. پس حمد تیرے ہی لیے ہے.

🌟 اے ہمارے رب!! اے معبود!! مجھے ان لوگوں میں قرار دے کہ جو قرآن کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام مانتے ہوں اور جو اس کی محکم اور متشابہ آیتوں پر ایمان لاتے ہیں

🌟 اور قرآن کو میرے لیے انس قرار دے میری قبر میں اور میرے حشر میں

🌟 اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے کہ جو ہر آیت پڑھ کر درجہ بہ درجہ اعلی علیین میں بلندی کی طرف جاتے ہیں

🌟 اے عالمین کے رب!! میری دعا قبول فرما.

🍂☘🍂☘🍂☘🍂☘

Address

Qom
37100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al_Fatima online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share