09/02/2025
Al Nasr TV
تعلیمات محمد و آل محمد ع
09/02/2025
20/05/2024
انا للہ وانا الیہ راجعون 😭😭😭😭
https://www.facebook.com/alnasrtv?mibextid=ZbWKwL
Al Nasr TV تعلیمات محمد و آل محمد ع
06/05/2024
🤲🏻 یا من تحل به عقد المکاره 🤲🏻
01/05/2024
"اے اللہ میں پورے خلوص کے ساتھ دوسروں سے موڑ کر تجھ سے لو لگائے ہوں"
صحیفہ سجادیہ
❇️ کیا 27 رجب بعثت نبی کی مناسبت ہے یا معراج کی مناسبت ہے ؟❓
❇️ مبعث نبوی اور معراج نبوی میں کیا فرق ہے؟❓
👈 بہت سارے لوگ اس بات میں غلطی کرجاتے ہیں کہ 27 رجب کو معراج نبوی کی مناسبت ہے یا مبعث نبوی کی مناسبت ہے؟
🌹مبعث نبوی یعنی :یعنی جب رسول اللہ ﷺ پر جبرائیل وحی لے کر نازل ہوئے۔
چالیس سال کی عمر میں رسول اللہ ﷺ پر جبرائیل قرآن لے کر نازل ہوئے اور اسی دن پیغام رسالت پہنچایا اسی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ چالیس سال کی عمر میں رسول اللہ ﷺ مبعوث بہ رسالت ہوئے ۔
ظاہری بات ہے ہم مذہب اثنا عشریہ کے نزدیک رسول اور امام پیدائش سے ہی بلکہ اپنی خلقت سے ہی رسول اور امام ہوتا ہے لیکن چالیس سال کی عمررسول اللہ صلی اللہ علیہ وآل وسلم کو کار رسالت کا سلسلہ شروع کرنے کا حکم دیا جاتا ہے ۔
🌴مبعث نبوی کی مناسبت 27 رجب کے ساتھ خاص ہے اور یہی بات ہمیں اصول کافی،تہذیب الاحکام،مصباح المتہجد،وسائل الشیعۃ، مفاتیح الجنان، تقویم الشیعۃ اور دیگر کتب میں ملتی ہے ۔
🌴 جبکہ معراج نبوی کی مناسبت ایک قول کے مطابق 17 ماہ رمضان المبارک کے ساتھ خاص ہےاور ایک قول کے مطابق 21 ماہ رمضان المبارک کے ساتھ خاص ہے۔(صاحب کتاب تقویم الشیعۃ نے یہی دو قول ذکر کئےہیں اور انہی اقوال کے حوالہ جات مختلف شیعہ کتب سے ذکر فرمائے ہیں۔)
🌹 معراج نبوی یا اسراء نبوی : دونوں کا ایک ہی معنیٰ ہے اسراء کا معنی سیر ہے یعنی کسی کو کہیں لے جانا۔ جیسا کہ قرآن میں بھی ہے سبحان الذی أسریٰ بعبدہ ۔۔۔ یعنی سیر اور سفر کے نتیجے میں معراج واقع ہوئی۔ لہذا اسراء نبوی اور معراج نبوی دونوں لفظ استعمال کئے جاتے ہیں۔
✍🏿 پس 27 رجب کا دن عید کا دن ہے تو اس کی مناسبت سلسلہ وحی کی ابتداء ہے اور قرآن کے نزول کا پہلا دن ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبعوث بہ رسالت ہونے کا دن ہے اور یقینا ً سب مسلمانوں کےلئے یہ عظیم دن ہے اور یہ ایک واضح غلطی ہے کہ اس دن کو معراج کا دن اور ستائیس27 رجب کی رات کو معراج کی رات کہا جاتا ہے اور شب معراج مبارک کی مناسبت سے لوگ جشن مناتے ہیں لیکن یہ اشتباہ ہے اور صحیح نہیں ہے ہمارے پاس شیعہ مصادر میں کوئی ایسی روایت نہیں ہے کہ جس پر ہم اعتماد کر کے یہ فیصلہ کرسکیں کہ یہی 27 رجب معراج نبوی کے ساتھ مناسبت رکھتا ہے لیکن اہل سنت کے ہاں بعض روایات ایسی ہیں کہ جن میں 27 رجب کو معراج نبوی کا دن قرار دیا گیا ہے لیکن خود اہل سنت میں بھی بہت سارے ان روایات کو نہیں مانتے تو چہ جائے کہ ہم شیعہ اثنا عشری ان کو مانیں ۔
🌷🌷نتیجہ کلام: 27 رجب بعثت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاص ہے اور اسی مناسبت سے ستائیس رجب کی رات اور دن کو جشن منانا چاہئے جبکہ معراج رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ماہ رمضان المبارک میں ہے ۔
تحریر: محمد تقی ہاشمی ، متعلّم حوزہ علمیہ نجف اشرف
*💔آفتاب رشد و ہدایت غروب ہو گیا😭*
*محسن ملت کی زندہ خدمات کا مختصر تعارف*
خداوند کریم مرحوم و مغفور آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی(رحمة اللہ علیه) کو جوارِ محمد وآل محمد(ع) میں جگہ عطا فرماٸے اور ملتِ تشیع جھاں، خصوصا فرزندان و خانوادہ مرحوم کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
*علامه شیخ محسن علی نجفی (رحمةالله علیه) کی عظیم الشان خدمات کا خلاصه*
1️⃣ *دینی خدمات*
1: جامعه اھلبیت۴ و جامعه الکوثر اسلام آباد جیسی عظیم علمی درسگاہوں کا قیام
2: موسسہ جامعه الکوثر نجف اشرف کا قیام
3: پاکستان بھر میں بے شمار دینی مدارس کی سرپرستی
4: بے شمار اردو و عربی کتابوں کی تالیف اور ترجمه
2️⃣ *قرآنی خدمات*
*الف۔* اولین ترجمه و تفسیر قرآن کریم جو بلاغ القرآن کے نام سے شایع ہوا جوکہ علمی حلقوں میں بہت مقبول ہے۔
*ب۔* تفسیر الکوثر قرآن کریم جو دس جلدوں پر مشتمل ہے۔
3️⃣ *تعلیمی خدمات*
*(1)* اسوہ ایجوکیشن سسٹم پاکستان
*(2)* 12 انٹر میڈیٹ کالجز
*(3)* 4 ٹیکنیکل کالجز
*(4)* 2 پیرا میڈیکل کالجز
1 IGSC کالج
*(5)* 22 سیکنڈری سکولز
*(6)* 28 مڈل سکولز
*(7)* 8 پرائمری سکولز
*(8)* 2 انٹرمیڈیٹ گرلز کالجز
ان اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد 20781
ان اداروں میں موجود اساتذہ کی تعداد 1310
ان اداروں میں موجودہ سٹاف کی تعداد 785
4️⃣ *سکالر شپ پروگرام*
ذہین اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے سینکڑوں نادار اورمستحق طلباء و طالبات کو میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر شعبہ ہائ تعلیم میں تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے سکالر شپ دی جاتی ہے۔
5️⃣ *سماجی و فلاحی خدمات*
*(1)* 321 مساجد کی تعمیر
*(2)* 4784 یتیم اور نادار بچے اور بچیوں کی شادی کا انتظام
*(3)* اتحاد امت کے عنوان سے ہر سال 10 سیمینارز کا انعقاد
*(4)* 2005 میں زلزلے سے متاثرہ 51210 (اکیاون ہزار دوسو دس) خاندانوں کی ضروریات کی تکمیل
*(5)* 2010 سیلاب سے متاثرہ 26862 (چھبیس ہزار آٹھ سو باسٹھ) خاندانوں کی ضروریات کی تکمیل
*(6)* 2005 اور 2010 کے زلزلہ اور سیلاب سے متاثرین کے لیے 10091( دس ہزار اکیانوے) گھروں کی تعمیر
*(7)* سالانہ 4035 (چار ہزار پینتیس) غریب، نادار، یتیم اور بیواؤں کی کفالت
*(8)* 3 ہسپتال جو روزانہ 375 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
*(9)* 8 ڈسپنسریز جو روزانہ 211مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
*(10)* میڈیکل کیمپس جو سالانہ 5675 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
*(11)* واٹر پمپ 165
6️⃣ *حسینی فاؤنڈیشن اور الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ*
حسینی فاؤنڈیشن قدرتی آفات اور انسانی سانحات پر دکھی انسانیت کی فوری امداد اور فلاح و بہبود کے اقدامات میں پیش پیش، صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈ کا حامل فلاحی ادارہ ہے۔
نادار، مستحقین، بیوہ، یتیم اور مہاجرین کے لیے رہائشی کالونیاں
1999 کی کرگل جنگ کے متاثرین مہاجرین اور دیگر یتیموں، بیواوں ، ناداروں اور فقراء کے لیے کالونیوں کی تعمیر جو 333 گھروں پر مشتمل ہیں جن میں 1924 افراد رہائش پذیر ہیں جنہیں کھانا، میڈیکل، تعلیم اور تمام دیگر بنیادی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔
الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بے شمار مساجد و امام بارگاہ اور مدارس کی تعمیر اور ملک بھر میں مختلف فلاحی کام انجام دیے جاتے ہیں۔
*🙏خداوند متعال محسن ملت کی ملت تشیع کیلئے ان تمام علمی و فلاحی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔🤲*
*🤲 آمین یارب العالمین 🤲*
📜 امام زینالعابدین (علیهالسلام) از نبی اکرم (صلیاللهعلیهوآله):
🟩 «مَنْ قَرَأَ أَرْبَعَ آیَاتٍ مِنْ أَوَّلِ الْبَقَرَةِ وَ آیَةَ الْكُرْسِیِّ وَ آیَتَیْنِ بَعْدَهَا وَ ثَلَاثَ آیَاتٍ مِنْ آخِرِهَا لَمْ یَرَ فِی نَفْسِهِ وَ مَالِهِ شَیْئاً یَكْرَهُهُ وَ لَا یَقْرَبُهُ شَیْطَانٌ وَ لَا یَنْسَی الْقُرْآنَ»
🟧 جو شخص سورہ #بقرہ کی پہلی 4 آیات #آیت الکرسی اور اس کے بعد کی دو آیات اور سورہ بقرہ کی آخری تین آیات پڑھے گا وہ کبھی بھی ایسی کوئی چیز نہیں دیکھے گا جو اس کے نفس یا مال میں پریشان ہو۔ شیطان اس کے قریب نہیں آئے گا اور وہ قرآن کو کبھی نہیں بھولے گا۔
📖 ثوابالأعمال | ص۹۴
•┈┈••✾••┈┈•
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Qom