Maadin ul hikmah

Maadin ul hikmah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Maadin ul hikmah, Tutor/Teacher, Stardust Baltistan, Mashhad.

22/08/2026

"زیارتِ امام رضا علیہ السلام وہ سعادت ہے، جہاں دل کو سکون، روح کو نور اور دعاؤں کو امیدِ قبولیت نصیب ہوتی ہے۔

معادن الحكمة فاؤنڈیشن مشہد المقدس
9 ربیع الاول 1448

20/08/2026

زیارتِ آلِ یاسین صرف الفاظِ سلام نہیں، بلکہ امامِ زمانہ حضرت حجت ابن الحسنؑ سے اپنے دل کے رشتے کو تازہ کرنے کا ایک روحانی سفر ہے؛ ہر سلام میں محبت، ہر دعا میں امید، اور ہر لفظ میں ظہورِ امامؑ کی تڑپ پوشیدہ ہے۔
السلام علیک یا بقیۃَ اللہ فی أرضہ، السلام علیک یا صاحبَ الزمانؑ۔
پروردگار! ہمیں امامِ زمانہؑ کے سچے منتظرین، وفادار ساتھیوں اور ان کے ظہور کے حقیقی خدمت گزاروں میں شامل فرما۔ آمین یا رب العالمین۔

کلاس معادن الحکمة(امیرالمومنین ع )
17/08/2026

کلاس معادن الحکمة(امیرالمومنین ع )

15/08/2026

نوحہ غم «المدد مولا رضا»
امام رؤوف، حضرت علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کا ایک درد بھرا نذرانہ۔
دل سے سنیے، آنکھوں کو نم کیجیے اور مولا رضاؑ کی یاد میں اپنے دل کو کرب و غم سے آشنا کیجیے۔
یا امام رضاؑ! ہماری حاضری قبول فرما، ہماری مشکلات دور فرما اور ہم سب کو اپنی زیارت نصیب فرما۔ آمین۔
نوحہ خوانی جناب مرتضی علی نگری
موکب کریمه اهل بیت علیهم السلام
پیشکش معادن الحکمہ(امیرالمومنین ع) فاؤنڈیشن
تاریخ
28 صفر 1448

14/08/2026

شہادتِ امامِ رؤوف، حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام؛ وہ غم ہے جس میں مشہد کی فضائیں بھی سوگوار اور دلِ محبانِ اہلِ بیتؑ اشکبار ہیں
موکب کریمه اهل بیت علیهم السلام
نوحه خوان بین الاقوامی شہرت یافتہ جناب شادمان رضا
پیشکش معادن الحکمه فاؤنڈیشن مشہد المقدس

13/08/2026

شہادت امام رؤوف، حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی یاد میں دل سوگوار اور آنکھیں اشکبار ہیں۔
یا امام رضا علیہ السلام! آپ کی محبت ہمارے دلوں کی دولت ہے.
معادن الحکمه فاؤنڈیشن مشہد المقدس

تشکر و دعائے خیر مدرسہ معادن الحکمہ، مشہد المقدس کی جانب سے اُس نیک دل بہن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اپن...
10/08/2026

تشکر و دعائے خیر

مدرسہ معادن الحکمہ، مشہد المقدس کی جانب سے اُس نیک دل بہن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی توسل، محبت اور اخلاص کے ساتھ مدرسے کے مستحق طلباء اور بائیس (۲۲) ضرورت مند خاندانوں کے لیے کھانے پینے کا سامان فراہم کیا۔

اللہ تعالیٰ اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اس بہن کے مال، جان، عزت اور اہلِ خانہ میں برکت عطا فرمائے، ان کی تمام جائز حاجات پوری فرمائے، انہیں دنیا و آخرت کی سعادتوں سے نوازے اور ان کے مرحومین کو رحمت و مغفرت عطا فرمائے۔

ہم تمام مخیرین حضرات و خواتین کے بھی شکر گزار ہیں جو مدرسہ معادن الحکمہ کے طلباء کی علمی، تعلیمی اور معاشی مشکلات کو دور کرنے میں اپنا حصہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان تمام خدمت گزاروں کو جزائے خیر عطا فرمائے جن کی مدد سے طلباء کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔

اسی طرح جو مومنین و مومنات اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام کی مجالس، دینی پروگراموں اور معصومین علیہم السلام کی یاد میں منعقد ہونے والی محافل میں تعاون فرماتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی اس خدمت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں اہلِ بیت علیہم السلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔

خدمتِ دین اور خدمتِ طلباء ایک عظیم سعادت ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو سلامت رکھے اور ان کے رزق میں وسعت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

معادن الحکمہ فاؤنڈیشن مشہد المقدس
تاریخ 10/8/2026

09/08/2026

مشہدِ مقدس سوگوار ہے…
مشہدِ مقدس میں امامِ رئوف حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادتِ پُرسوز کی مناسبت سے عقیدت و احترام کے ساتھ تیاریاں جاری ہیں۔ ہر دل غمِ رضاؑ میں سوگوار ہے، ہر سمت ذکرِ اہلِ بیتؑ کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے۔ اللہ ہمیں سچی محبت اور وفاداری کے ساتھ امام رضا علیہ السلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔ آمین
معادن الحکمہ فاؤنڈیشن مشہد المقدس

🌹 دعائے خیر و تشکر 🌹مدرسہ معادن الحکمہ، مشہد مقدس کے 8 مستحق طلبہ، بالخصوص ساداتِ طلبہ کے لیے محترم جناب جواد شریعت صاحب...
09/08/2026

🌹 دعائے خیر و تشکر 🌹

مدرسہ معادن الحکمہ، مشہد مقدس کے 8 مستحق طلبہ، بالخصوص ساداتِ طلبہ کے لیے محترم جناب جواد شریعت صاحب کی جانب سے مبلغ پانچ میلیون تومان بطورِ سہمِ سادات نقد عطیہ پیش کیا گیا۔

ہم ان کے اس خلوص، محبت اور سخاوت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔

بارالٰہا!
جناب جواد شریعت صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کو صحت، سلامتی، رزقِ حلال، عزت و برکت عطا فرما۔ ان کے اس نیک عمل کو اپنی بارگاہِ عالی میں شرفِ قبولیت عطا فرما اور دنیا و آخرت میں اس کا بہترین اجر نصیب فرما۔

یا رب العالمین! تمام خیرین و مومنین کو جزائے خیر عطا فرما جو مدرسہ معادن الحکمہ اور طلبۂ علومِ دینی کی خدمت میں اپنا مال، وقت اور تعاون پیش کر رہے ہیں۔

پروردگارا! ان سب کے مرحومین کی مغفرت فرما، درجات بلند فرما اور ان کے گھروں کو خیر، برکت، خوشحالی اور سکون سے آباد فرما۔

آمین یا رب العالمین بحق محمد و آل محمد ﷺ

— از طرف: مدرسہ معادن الحکمہ، مشہد مقدس
9/8/2026

06/08/2026

شبِ جمعہ کی پُرنور رات
آج کی رات دعاؤں کی رات ہے،
استغفار کی رات ہے،
اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کی رات ہے،
اور اپنے مرحومین کو یاد کرکے ان کے لیے فاتحہ، قرآن اور دعائے مغفرت کرنے کی رات ہے۔
آئیے اس بابرکت رات میں اپنے مرحومین کو اپنی دعاؤں میں یاد کریں،
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے، اور ہمیں بھی اپنی رحمت و بخشش نصیب فرمائے۔
اللّٰهم اغفر لنا وللمؤمنين والمؤمنات، الأحياء منهم والأموات۔

یہ وہ مقدس بارگاہ ہے، جہاں دلوں کو سکون ملتا ہے، آنکھوں کو نور ملتا ہے اور روح کو ایک عجیب سی طمانیت نصیب ہوتی ہے؛ حرمِ مطہر امام علی رضا علیہ السلام۔

یہ وہ دربار ہے جہاں دنیا بھر سے زائرین محبت، عقیدت اور امید کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں۔ کوئی اپنے دل کا غم لے کر آتا ہے، کوئی اپنی حاجت لے کر، کوئی اپنے مرحومین کے لیے دعا کرنے آتا ہے، اور کوئی صرف اس لیے کہ امامِ رؤوف علیہ السلام کی بارگاہ میں کھڑے ہو کر اپنے دل کی کیفیت بیان کر سکے۔
جب انسان اس نورانی حرم میں داخل ہوتا ہے، تو دل بے اختیار کہتا ہے:
السلام علیک یا علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام۔
اے امامِ رؤوف! ہم آپ کی بارگاہ میں خالی ہاتھ حاضر ہوئے ہیں، مگر امیدوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ہمارے گناہوں کو معاف ہونے کی امید، ہماری پریشانیوں کے دور ہونے کی امید، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نازل ہونے کی امید۔
پروردگارِ عالم! جو بھی اس ویڈیو کو دیکھ رہا ہے، اس کے دل کی جائز حاجت پوری فرما، اس کی مشکلات آسان فرما، بیماروں کو شفا عطا فرما، مرحومین کی مغفرت فرما، اور ہر اُس شخص کو امام رضا علیہ السلام کی باادب زیارت نصیب فرما جس کے دل میں اس مقدس دربار کی حاضری کی آرزو ہے۔
یا امام رضا علیہ السلام! ہماری طرف سے بھی سلام قبول ہو۔
السلام علیک یا غریب الغرباء، یا علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام۔
معادن الحکمہ فاؤنڈیشن مشہد المقدس

Address

Stardust Baltistan
Mashhad
SHAREIFI

Telephone

+989355350567

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maadin ul hikmah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Maadin ul hikmah:

Shortcuts

Share

Category