مجمع انوار بلتستان

  • Home
  • مجمع انوار بلتستان

مجمع انوار بلتستان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from مجمع انوار بلتستان, Educational Research Center, Iran, .

گزارش🔺 مجمع انوار بلتستان اصفہان کے کابینہ کی ایک اہم میٹنگ ماہ محرم الحرام کے سلسلہ میں آج منعقد ہوئی۔میٹنگ میں درج ذیل...
11/06/2026

گزارش🔺

مجمع انوار بلتستان اصفہان کے کابینہ کی ایک اہم میٹنگ ماہ محرم الحرام کے سلسلہ میں آج منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں درج ذیل اہم فیصلے ہوئے۔
🔺 نائب صدر کی پاکستان سفر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے محترم صدر سید عباس کی پاکستان سے واپسی تک اتفاق رائی سے آغا امجد حسین حیدری صاحب کو مجمع کا مسئول موقت بنایا گیا۔
🔺 محرم الحرام کے عشرہ اول میں مجالس عزاء کا انعقاد کا فیصلہ۔
🔺 مجالس عزاء یکم محرم الحرام سے 6 محرم الحرام تک منعقد ہونگے۔جبکہ 7/8/9/10 محرم الحرام کے مجالس طلاب کے اصفہان میں رہنے کی صورت میں منعقد کیا جائے گا۔

🔰نوٹ:
1.مجالس کے حوالے سے اگر کوئی دوست ایک مجلس یا اس سے زیادہ کا بانی بننا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
2.کوئی دوست مجالس میں خطاب کرنا چاہتے ہیں تو بھی رابطہ کریں۔

♦️ مجمع انوار بلتستان اصفہان

🌹 عیدِ سعید غدیر مبارک  🌹الحمدللہ عیدِ سعید غدیر کے پُرمسرت موقع پر مجمع انوار بلتستان کے تمام اراکین نے بھرپور جوش و جذ...
05/06/2026

🌹 عیدِ سعید غدیر مبارک 🌹

الحمدللہ عیدِ سعید غدیر کے پُرمسرت موقع پر مجمع انوار بلتستان کے تمام اراکین نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اس عظیم عید کی خوشی کو منایا۔ صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے تک اراکینِ مجمع نے ھشمیتری کے جتنے مجمع کے مومنین تھے ان سب کے گھروں میں جا کر مؤمنین کو عیدِ غدیر کی مبارکباد پیش کی اور محبت اخوت اور وحدت کا عملی مظاہرہ کیا۔

ہم ان تمام میزبان مومنین اور اراکینِ مجمع کے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا وقت محنت اور تعاون پیش کیا۔

بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مؤمنین کے گھروں میں اپنی رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرمائے اس عید کی خوشیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے، اور ہم سب کو اہلِ بیتؑ کی محبت کے سائے میں ہمیشہ اتحاد، اخوت اور محبت کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ مجمع انوار بلتستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت مسلم علیہ السلام سفیر حسین بن علی علیھما السلام🏴 جنابِ مسلم بن عقیلؑ کی شہادت کے سلسلے میں م...
27/05/2026

مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت مسلم علیہ السلام سفیر حسین بن علی علیھما السلام🏴

جنابِ مسلم بن عقیلؑ کی شہادت کے سلسلے میں مجمع انوار بلتستان اصفہان کے زیر اہتمام مجلسِ عزاء کا انعقاد۔

مجلس عزاء کا آغاز مولانا محمد سلیم ربانی صاحب نے کی جبکہ مولانا امجد حسین حیدری صاحب نے مرثیہ پڑھی۔

بعد ازاں مولانا نسیم عباس غفوری صاحب نے حضرت مسلم بن عقیلؑ کی زندگی پر جامع گفتگو کرتے ہوئے کہا حضرت مسلم نے اپنے وقت کے امام کی ایسی اطاعت کی جو ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

مجلس کے دوسرے خطیب مولانا غلام عباس شمس الدین صاحب نے بلتی زبان میں مصائب پڑھے، جبکہ سلیم شیخ صاحب نے بلتی زبان میں نوحہ خوانی کی۔

مجلس عزاء کے اختتام پر مولانا عباس رئیسی نے جبہہ مقاومت و ایران اسلامی کی فتح و نصرت اور گلگت بلتستان کے وہ جوان جنہیں بغیر کسی جرم کے پابند سلاسل کئے ہوئے ہیں انکی جلد رہائی کے لئے خصوصی دعا کی۔
اور شہید علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخر الدین رح (جن کی آج برسی تھی) کی مغفرت و بلندی درجات کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔
مجلس عزاء کے آخر میں نیاز کا اہتمام کیا گیا۔

مجمع انوار بلتستان اصفہان🔰

Iltimase Dua 🤲
25/05/2026

Iltimase Dua 🤲

🏴مجلس عزاء بسلسلہ شہادت امام محمد باقر علیہ السلام و شہادت حضرت مسلم سفیر حسین بن علی علیھما السلام  کل بروز: سہ شنبہ 9ذ...
25/05/2026

🏴مجلس عزاء بسلسلہ شہادت امام محمد باقر علیہ السلام و شہادت حضرت مسلم سفیر حسین بن علی علیھما السلام

کل بروز: سہ شنبہ 9ذی الحجہ

بمقام: مدرسہ علمیہ حکیمیہ

مرثیہ خوانی: امجد حسین حیدری

خطابت: مولانا محمد نسیم غفوری
بلتی مصائب: مولانا غلام عباس شمس الدین

بلتی اپو نوحہ: سلیم شیخ

ھمراہ با صرف نہار

مجمع انوار بلتستان اصفہان♦️

گزارش آج بروز جمعرات (بمطابق 31 اردیبھشت)کو مجمع انوار بلتستان کا تمرین سلسلہ کی گزارش ♦️خطیب اول جناب مولانا اکبر حسین ...
21/05/2026

گزارش

آج بروز جمعرات (بمطابق 31 اردیبھشت)کو مجمع انوار بلتستان کا تمرین سلسلہ کی گزارش

♦️خطیب اول جناب مولانا اکبر حسین صاحب نے امامت کے موضوع پر گفتگو کیا۔

♦️خطیب دوم جناب مولانا شرافت حسین زاکری صاحب نے فضائل امیر المومنین علیہ السلام بیان کیا۔

🔺خطیب سوم جناب مولانا مسیب چراغ صاحب نے امامت و ولایت اور غدیر کی اھمیت روشن ڈالی۔۔

♦️ خطیب آخر جناب مولانا مظاہر حسین صاحب نے استقامت کے حوالے سے بہترین گفتگو کرتے ہوئے ملت ایران کا حوالہ دیا اور 80 دن سے زیادہ رھبر معظم انقلاب کی شہادت کو گزرنے کے بعد بھی میدان میں کھڑے ہیں اور رھبر معظم شہید کے اس فرمان کا جس میں آپ نے فرمایا تھا مردم ایران مبعوث ہوگا کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

خداوند عالم ہم سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے 🤲

🔰منجانب مجمع انوار بلتستان اصفھان

گمبہ سکردو کے نوجوان دانیال علی کو بلاجواز گرفتار کرکے ATA کے تحت گلگت منتقل کرنا سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔ ہم اس بے...
20/05/2026

گمبہ سکردو کے نوجوان دانیال علی کو بلاجواز گرفتار کرکے ATA کے تحت گلگت منتقل کرنا سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔ ہم اس بے بنیاد گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دانیال علی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ہم حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بلاوجہ دیوار سے لگانے، بے جرم و خطا ہراساں کرنے اور ان پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ایسے غیر مناسب اور غیر دانشمندانہ اقدامات نہ صرف نوجوانوں میں بے چینی پیدا کرتے ہیں بلکہ ان کے منفی نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں۔

نوجوانوں کے ساتھ انصاف، احترامِ قانون اور انسانی حقوق کا تقاضا ہے کہ انہیں بلاجواز مقدمات اور گرفتاریوں سے محفوظ رکھا جائے۔
گمبہ سکردو کے نوجوان دانیال علی کو بلاجواز گرفتار کرکے ATA کے تحت گلگت منتقل کرنا سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔ ہم اس بے بنیاد گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دانیال علی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ہم حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بلاوجہ دیوار سے لگانے، بے جرم و خطا ہراساں کرنے اور ان پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ایسے غیر مناسب اور غیر دانشمندانہ اقدامات نہ صرف نوجوانوں میں بے چینی پیدا کرتے ہیں بلکہ ان کے منفی نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں۔

نوجوانوں کے ساتھ انصاف، احترامِ قانون اور انسانی حقوق کا تقاضا ہے کہ انہیں بلاجواز مقدمات اور گرفتاریوں سے محفوظ رکھا جائے۔

مجمع انوار بلتستان حوزہ علمیہ اصفہان🌟

جامعہ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے مسئول پژوهش علامه دکتر کاظم سلیم صاحب کا دورہ اصفہان۔مجمع انوار بلتستان کے ار...
20/05/2026

جامعہ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے مسئول پژوهش علامه دکتر کاظم سلیم صاحب کا دورہ اصفہان۔

مجمع انوار بلتستان کے اراکین کے ساتھ نشست صمیمی۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے دکتر کاظم سلیم صاحب نے طلاب کرام کو عملی پیشرفت کو اولین ترجیح قرار دینے کی ھدایت کی۔
آپ نے اپنی گفتگو میں ایک مؤثر عالم دین جو ملک میں مختلف یونیورسٹیوں میں اداروں میں خدمات انجام دینے کا قصد رکھتے ہیں انکے لئے تین اہم شرائط کے ہونے کو ضروری قرار دیا۔

♦️مطلوبہ علم: بہترین علمی استعداد کے مالک ہونی چاہیے۔

♦️ڈگری : ڈگری موثر اور مطلوب اور ضرورت ہے۔

♦️زبان: مختلف زبانوں پر دسترس حاصل ہونا بالخصوص انگریزی زبان پر مکمل عبور حاصل ہونا لازمی قرار دیا۔
آپ نے اپنی گفتگو کو ادامہ دیتے ہوئے فرمایا کہ پاکستان کے زمینی حقائق اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے آپ کو جب تک حوزہ علمیہ میں ہیں تیار کریں تاکہ آپ قوم کے لئے مفید ثابت ہو۔
اور آپ کی شخصیت اپنے علاقے میں لوگوں کے لئے اثر گزار ہو نہ آپ خود اثر پزیر ہو جائے۔
یہ بہت اہم ہے اسکے لئے آپ نے اپنے آپ کو یہی سے تیار کرنی ہے۔
یہ تب ہوگا جب آپ اپنے آپ کو علم اور تقوی و معنویت سے آراستہ کریں۔

نشست کے آخر میں طلاب کرام نے علامہ ڈاکٹر کاظم سلیم صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مجمع انوار بلتستان اصفہان📌

تمرینی سلسلہ مجمع انوار بلتستان اصفہان ♦️ بروز پنجشنبہ 📆31 اردیبہشت 🕰️ساعت 3 بعد ظہر📍 مکان: مسجد کمر زرین
17/05/2026

تمرینی سلسلہ مجمع انوار بلتستان اصفہان
♦️ بروز پنجشنبہ
📆31 اردیبہشت
🕰️ساعت 3 بعد ظہر

📍 مکان: مسجد کمر زرین

گزارش  بروز جمعرات (بمطابق 24 اردیبھشت)کو مجمع انوار بلتستان کا تمرین سلسلہ                                  میں ♦️خطیب ...
15/05/2026

گزارش
بروز جمعرات (بمطابق 24 اردیبھشت)کو مجمع انوار بلتستان کا تمرین سلسلہ
میں
♦️خطیب اول جناب مولانا غلام عباس شمس الدین صاحب نے دشمن شناسی کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا اور دشمن شناسی کو لازم قرار دیا آپ نے اپنی گفتگو میں ملت عزیز و شجاع ایران کا دنیا کے مستکبرین کے ساتھ برسر پیکار ہونے اور انہیں شکست فاش دینے کا بنیادی سبب انکی دشمن شناسی کو قرار دیا۔

♦️خطیب دوم جناب مولانا حسن مرزائی صاحب نے تبلیغ کی اھمیت پر گفتگو کی۔

🔺خطیب سوم جناب مولانا مرتضی عارف صاحب نے امامت و ولایت اور غدیر کی اھمیت روشن ڈالی۔۔

♦️ خطیب آخر جناب مولانا امجد حسین حیدری صاحب نے نیکی کرنے کی فضیلت اور چھوٹی سی نیکی کو بھی کمتر نہ سمجھنا احادیث معصومین کی روشنی میں بیان کیا۔

خداوند عالم ہم سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے 🤲

🔰منجانب مجمع انوار بلتستان اصفھان

Address

Iran

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مجمع انوار بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share