01/08/2026
.معصومینؑ کی قبر کی طرف پیٹھ کر کے نماز پڑھنا
کیا معصومینؑ کی قبر کی طرف پیٹھ کر کے نماز پڑھنا جائز ہے؟ 🤔
اگر قبرِ مطہر کی طرف پیٹھ کر کے نماز پڑھنا بے ادبی اور توہین شمار ہو، تو ایسا کرنا جائز نہیں۔
البتہ اگر قبر سے اتنا فاصلہ ہو یا درمیان میں ایسی رکاوٹ موجود ہو جو بے ادبی کے اثر کو ختم کر دے، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
اسی طرح ضریحِ مقدس کے سرہانے یا پائنتے کی جانب اُن مقامات پر نماز پڑھنا بھی جائز ہے جہاں کھڑا ہونا پیٹھ کرنا شمار نہ ہوتا ہو۔
یہ حکم صرف نماز کے ساتھ مخصوص نہیں، بلکہ قبرِ مطہر کی طرف پیٹھ کرنا اگر بے ادبی اور توہین کا سبب ہو، تو سیلفی لینا، واپس مڑنا یا اس قسم کے دوسرے افعال بھی جائز نہیں۔
📖 حوالۂ احکام:
منہاج الصالحین (آقائے سید علی سیستانی)، جلد 1، مسئلہ 546
توضیح المسائل جامع (آقائے سید علی سیستانی)، جلد 1، مسئلہ 1128
اگر آپ کے ذہن میں بھی کوئی فقہی سوال ہو، تو آپ ہماری ویب سائٹ یا نمبر پر ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
🌐 indepth.media/ask-question
📞 +9647707560879
[namaz, qabr ke agey namaz, masoom ki qabr ke agey namaz, musafir ke ahkaam]