مدرسة الواعظين التابعة لمؤسسة الكوثر النجف الاشرف

  • Home
  • Iraq
  • Najaf
  • مدرسة الواعظين التابعة لمؤسسة الكوثر النجف الاشرف

مدرسة الواعظين التابعة لمؤسسة الكوثر النجف الاشرف ترویج دین حق

أقامت مؤسسةُ الكوثر في النجف الأشرف محاضرةً علميةً بمناسبة ذكرى شهادة الصدّيقة الكبرى فاطمة الزهراء عليها السلام، بحضور ...
20/09/2026

أقامت مؤسسةُ الكوثر في النجف الأشرف محاضرةً علميةً بمناسبة ذكرى شهادة الصدّيقة الكبرى فاطمة الزهراء عليها السلام، بحضور جمعٍ من العلماء والفضلاء والطلاب
وقد ألقى سماحةُ الشيخ فضل عباس آل كاشف الغطاء دام عزّه كلمةً قيّمةً تناول فيها مظلوميةَ الصدّيقة الطاهرة فاطمة الزهراء عليها السلام، مستعرضًا جوانبَ الظلم والاعتداء الذي لحق بها، ومبيّنًا أبعادَ هذه المظلومية وآثارَها في تاريخ الإسلام
كما تطرّق سماحته، بمناسبة الاحتفاء بألفية الحوزة العلمية في النجف الأشرف، إلى سيرة شيخ الطائفة أبي جعفر محمد بن الحسن الطوسي قدّس سرّه، فتناول بإيجاز جانبًا من حياته العلمية ودوره البارز في مسيرة الحوزة العلمية في النجف الأشرف، وما قدّمه من عطاءٍ علميٍّ راسخٍ خلّد أثرَه في تاريخ الحوزة والعلوم الإسلامية
وفي ختام كلمته، أشاد سماحةُ الشيخ بمؤسسة الكوثر، واصفًا إيّاها بالمؤسسة العلمية المباركة والفاعلة، ومثمّنًا جهودَها وخدماتِها العلمية والتبليغية والتربوية في النجف الأشرف وباكستان، وما تؤدّيه من دورٍ في نشر علوم أهل البيت عليهم السلام ومعارفهم

مؤسسہ الکوثر، قسم الواعظین کی تعلیمی پیش رفتسال 2016ء میں مرجعِ دینیِ اعلیٰ کی ہدایت پر استادِ بزرگوار آیت اللہ شیخ محسن...
16/09/2026

مؤسسہ الکوثر، قسم الواعظین کی تعلیمی پیش رفت

سال 2016ء میں مرجعِ دینیِ اعلیٰ کی ہدایت پر استادِ بزرگوار آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہٗ نے برصغیر میں منبرِ حسینی کی اصلاح اور مؤثر دینی و تبلیغی خطباء کی تربیت کے لیے معہد الواعظین کی بنیاد رکھی
آج یہ ادارہ علمی، فکری اور تربیتی میدان میں ایک درخشاں ستارے کی مانند نمایاں ہے
ادارے کا مضبوط اور جامع نصاب، ماہر و تجربہ کار اساتذہ کی علمی رہنمائی اور طلبہ کی شبانہ روز محنت نے اسے علمی و دینی حلقوں میں نمایاں مقام عطا کیا ہے
معہد الواعظین عصرِ حاضر کی دینی، تبلیغی اور منبرِ حسینی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے خطباء اور مبلغین کی تربیت میں مصروفِ عمل ہے جو معاشرے کی فکری و دینی رہنمائی کا مؤثر فریضہ انجام دے سکیں
سالِ تحصیلی 1448ھ ادارے کے تعلیمی سفر میں ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جب معہد الواعظین کو حرمِ مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ معاہدِ دینیہ کے ساتھ باقاعدہ الحاق کا شرف حاصل ہوا
یہ الحاق ادارے کی علمی و تربیتی کاوشوں پر اعتماد کا مظہر اور اس کے تعلیمی سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے
اس تاریخی الحاق کے بعد سالِ تحصیلی 1448ھ کے پہلے فصلی امتحانات کے موقع پر حرمِ امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امورِ دینیہ کے سربراہ، جنابِ شیخ احمد الصافی حفظہ اللہ، اور شعبہ معاہدِ دینیہ کے مسؤول، جناب شیخ احمد العاملی دام عزہ، نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا
اس موقع پر شیخ احمد الصافی حفظہ اللہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں علمی و تعلیمی میدان میں محنت، نظم و ضبط اور اخلاص کی تلقین کی اور کامیابی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی
انہوں نے طلبہ کو اپنی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے، مسلسل مطالعہ کرنے اور دینی و تبلیغی ذمہ داریوں کو احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنے کی تاکید کی

15/09/2026
آج جب ہمارے مربی، استادِ بزرگوار، محسنِ ملت، شیخ الجامعہ حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کے نجفِ اشرف کے دورہ جا...
11/09/2026

آج جب ہمارے مربی، استادِ بزرگوار، محسنِ ملت، شیخ الجامعہ حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کے نجفِ اشرف کے دورہ جات کی یہ تصاویر نظر سے گزریں تو دل بے اختیار ماضی کی ان روشن ساعتوں کی طرف لوٹ گیا، جب ہمیں آپ کی شفقت، تربیت اور رہنمائی کے سائے میں کچھ وقت گزارنے کی سعادت حاصل تھی۔ ایک ایک تصویر جیسے یادوں کا دریچہ بن گئی؛ آپ کی گفتگو، آپ کے اندازِ تربیت، آپ کی نصیحتیں اور وہ قیمتی لمحات یکے بعد دیگرے دل کے پردۂ ذہن پر ابھرتے چلے گئے۔

کچھ شخصیات دنیا سے رخصت ہو جاتی ہیں، مگر ان کی یادیں، ان کی فکر اور ان کے چھوڑے ہوئے نقوش دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ استادِ بزرگوار بھی انہی عظیم ہستیوں میں سے تھے جنہوں نے اپنی زندگی علم، عمل، خدمت اور ملت کی فکری و دینی تربیت کے لیے وقف کردی۔ آج ان تصاویر کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے گزرے ہوئے وہ لمحات ایک بار پھر ہمارے سامنے آ کھڑے ہوئے ہوں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے اس عظیم مربی و محسن کے درجات کو روز بروز بلند فرمائے، انہیں جوارِ امیرالمؤمنین حضرت علیؑ میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی علمی، دینی اور ملی خدمات کو شرفِ قبول بخشے، اور ہمیں یہ توفیق عطا فرمائے کہ ہم ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر ثابت قدم رہیں، ان کی فکر اور مشن کو آگے بڑھائیں اور ملت کے لیے جو خواب انہوں نے اپنی زندگی میں دیکھے تھے، انہیں شرمندۂ تعبیر کرنے والے بن سکیں۔

پروردگار! ہمیں اپنے استادِ بزرگوار کی سچی میراث کا امین بنا، ان کی دعاؤں اور تربیت کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا نجف اشرف میں موسسہ الکوثر کا دورہپاکستان کے ممتاز عالمِ دی...
02/09/2026

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا نجف اشرف میں موسسہ الکوثر کا دورہ

پاکستان کے ممتاز عالمِ دین، مذہبی اسکالر اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی صاحب نے اپنے دورۂ نجف اشرف کے دوران موسسہ الکوثر کا دورہ کیا
اس موقع پر موسسہ الکوثر کے مسؤلین نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کی علمی، تعلیمی، تبلیغی اور تحقیقی سرگرمیوں سمیت مختلف شعبہ جات کی فعالیت اور جاری پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، دارالعلم للامام الخوئی، نجف اشرف کی دعوت پر بین الاقوامی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کے لیے تشریف لائے تھے۔

دورے کے اختتام پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی خدمت میں شیخ الجامعہ استاد بزرگوار شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی معروف تصنیف علیؑ امام بالنص، ذاتہ و صفاتہ بھی بطورِ ہدیہ پیش کی گئی۔

ملتقى علمي وفكري في جامعة الكوثر بإسلام آباد مع العلّامة السيد أحمد الأشكورياحتضنت جامعة الكوثر التابعة لمؤسسة الخوئي ال...
31/08/2026

ملتقى علمي وفكري في جامعة الكوثر بإسلام آباد مع العلّامة السيد أحمد الأشكوري
احتضنت جامعة الكوثر التابعة لمؤسسة الخوئي الخيرية في العاصمة الباكستانية إسلام آباد ملتقىً علمياً وفكرياً، جمع سماحة العلّامة السيد أحمد الأشكوري، أستاذ البحث الخارج في الحوزة العلمية بالنجف الأشرف، مع جمعٍ من كبار العلماء والخطباء وأساتذة المدارس الدينية والشخصيات العلمية
واستُهلّ اللقاء بتلاوةٍ عطرةٍ للقارئ الدولي السيد وجاهت رضا، فيما رحّب سماحة الشيخ أنور علي النجفي، مدير جامعة الكوثر ووكيل المرجع الديني الأعلى في باكستان، بالضيف والوفد المرافق له، مؤكداً أهمية تعزيز التواصل بين المؤسسات الدينية في باكستان والحوزة العلمية في النجف الأشرف، وتطوير العمل العلمي والتبليغي
وفي كلمته، تناول سماحة العلّامة السيد أحمد الأشكوري أبرز مقوّمات قوة مذهب أهل البيت عليهم السلام، مركزاً على ثلاثة محاور: البرهان والدليل، والعلم والحكمة، والنظرة المتوازنة إلى الإنسان. كما أكد مسؤولية العلماء والمبلّغين في توجيه المجتمع فكرياً وتربوياً وأخلاقياً، وتعزيز الحضور التبليغي ومواجهة تحديات العصر
كما أشاد سماحته بالخدمات العلمية والدينية والتربوية التي قدّمها آية الله الشيخ محسن علي النجفي رضوان الله تعالى عليه في باكستان، مؤكداً أن آثاره وجهوده تمثل إرثاً علمياً وتربوياً راسخاً
وشهد اللقاء حواراً علمياً وفكرياً تناول عدداً من القضايا الدينية والتبليغية وسبل تعزيز التعاون بين علماء باكستان والحوزة العلمية في النجف الأشرف، واختُتم الحفل بكلمةٍ لسماحة العلّامة السيد ساجد علي نقوي، زعيم شيعة باكستان، ودعائه بالتوفيق والنجاح للحاضرين

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز استاد درس خارج، اور حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے تبلیغی منصوبے کے نگرانِ اعلیٰ علامہ سید احمد اشک...
31/08/2026

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز استاد درس خارج، اور حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے تبلیغی منصوبے کے نگرانِ اعلیٰ علامہ سید احمد اشکوری دامت توفیقاتہ نے جامعۃ الکوثر میں اپنی مصروفیات کا آغاز مرقد مطہر محسن ملت حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ پر فاتحہ خوانی سے فرمایا۔

مرجعِ عالی مقام آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ)  کے قمری اعتبار سے ۹۹ سال پورے ہونے پر اُن کی تازہ تصوی...
23/08/2026

مرجعِ عالی مقام آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے قمری اعتبار سے ۹۹ سال پورے ہونے پر اُن کی تازہ تصویر
اللہ تعالی آپکا سایہ قائم فرمائے امین

Address

Najaf

Telephone

+9647725993284

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مدرسة الواعظين التابعة لمؤسسة الكوثر النجف الاشرف posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to مدرسة الواعظين التابعة لمؤسسة الكوثر النجف الاشرف:

Shortcuts

Share

Category