30/04/2026
Maulana Mazhar Ali Najafi
قَالَ رسول الله صه: عُنْوَانُ صَحِيفَةِ اَلْمُؤْمِنِ حُبُّ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ .
المناقب
30/04/2026
30/04/2026
🌙✨ روزانہ حدیثِ نور ✨🌙
📖 سلسلہ: امام جعفر صادقؑ کے 40 نورانی ارشادات
🕌 حدیث نمبر: 12
🌟 موضوع: امام رضا علیہ السلام کی فضیلت
📜 ارشادِ امام جعفر صادق علیہ السلام:
امام صادق علیہ السلام سے نقل کیا کہ آپ نے فرمایا:
میرا ایک پوتا خراسان کے ایک طوس نامی شہر میں شہید ہوگا۔ جو معرفت کے ساتھ اُن کی زیارت کرے گا ،تو قیامت کے دن میں اُس کے ہاتھ سے پکڑ کر بھشت میں داخل کروں گا، اگرچہ کہ اُس نے گناہان کبیرہ انجام کیوں نہ دیے ہوں ۔
حمزہ کہتے ہیں :میں نے پوچھا :آپ پر میں قربان ہو جاوں ،حق کے امام کی پہچان کیا ہے؟
آپ نے فرمایا:یہ کہ وہ جان لے اُس کی اطاعت واجب ہے اور وہ شہیدہوا ہے ۔جو بھی معرفت کےساتھ اُن کی زیارت کرے گا،خداوند متعال اُسے اُن ستر ہزار شہداء کا مرتبہ عطا کرے گا جو رسول خدا ﷺکے لشکر میں شہید ہوئے ہیں۔
عيون اخبار الرضا عليهالسلام : 2/289 حديث 18
💬
آئیے! علمِ اہلِ بیتؑ کو سیکھیں، یاد کریں اور دوسروں تک پہنچائیں۔
━━━━━━━━━━━━━━━
📢 منجانب:
جامعہ صادقِ آلِ محمدؑ، شہدادکوٹ
━━━━━━━━━━━━━━━
24/04/2026
22 اپریل لاہور
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اجلاس
حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور
05/04/2026
موجودہ حالات میں ہماری شرعی و اخلاقی ذمہ داری
عالمِ اسلام کے موجودہ حالات ہم سب کے لیے باعثِ تشویش ہیں۔ خصوصاً ایران اور لبنان میں ہمارے مؤمن بھائی جس آزمائش سے گزر رہے ہیں، وہ ہماری توجہ اور احساسِ ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے۔
دینی تعلیمات کی روشنی میں، مؤمنین ایک دوسرے کے لیے ایک جسم کی مانند ہیں؛ اگر ایک حصہ تکلیف میں ہو تو اس کا اثر پورے وجود پر ہونا چاہیے۔ لہٰذا ایسے مواقع پر خاموشی یا بے حسی مناسب طرزِ عمل نہیں۔
*الحمدللّٰہ، بعض اہلِ خیر مؤمنین نے اپنی استطاعت کے مطابق امداد پیش کی، جو نجف اشرف میں رہبرِ معظم کے مکتب تک پہنچا دی گئی ہے۔ جس کی رسید پیش خدمت ہے* یہ اقدام اخلاص، احساسِ ذمہ داری اور دینی شعور کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
ہم سب پر لازم ہے کہ اپنی حیثیت کے مطابق—خواہ مالی تعاون ہو، دعائیہ حمایت ہو یا دیگر ممکنہ وسائل—اس کارِ خیر میں حصہ لیں۔
یہ وقت اخلاص، شعور اور ذمہ داری کے ساتھ عمل کرنے کا ہے، نہ کہ اظہار و نمائش کا۔
21/03/2026
حیدر کرار مدد یا علی ؑ✨❤️
19/03/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Address
Najaf E Ashraf
Najaf
3460