03/03/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہیئتِ طلاب گلگت، نجف اشرف کی جانب سے شہداء گلگت بلتستان کے المناک سانحہ پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے ۔
اس المناک واقعہ نے ہمارے دلوں کو سوگوار اور آنکھوں کو اشکبار کر دیا ہے، یہ عظیم قربانیاں یقیناً ملتِ جعفریہ اور تمام اہلِ ایمان کے لیے صبر، استقامت اور بیداری کا پیغام ہیں۔
ہم اس عظیم سانحے پر حضرت امامِ زمانہ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) و مراجعِ عظام، ملتِ اسلامیہ بالخصوص ملتِ گلگت بلتستان اور تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کی خدمت میں خراجِ عقیدت اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔
شہداء کی یہ پاکیزہ قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی انشاء الله حق و صداقت کے چراغ کو مزید فروزاں کریں گی۔
مزید برآں، اس وقت گلگت بلتستان میں جاری احتجاجی دھرنے کی ہم مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، اور اسے ساتھ مظلوموں کی آواز اور انکے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
ہم گلگت بلتستان کی مرکزی قیادت اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ صبر، حکمت اور اتحاد کے ساتھ اپنے جائز مطالبات کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔
آخر میں دعاگو ہیں کہ الله تعالیٰ ملتِ جعفریه گلگت بلتستان کو مزید استقامت، اور کامیابی عطا فرمائیں ۔
الله تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند سے بلند فرمائے، اور شہداء کے لواحقین و ملت جعفریہ کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے، ان سانحات میں جو مومنین زخمی ہیں الله تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ عطاء فرمائے ۔ آمین
منجانب ھیئت طلاب گلگت النجف الاشرف ۔ عراق
01/03/2026
تعزیت نامہ | بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہیئتِ طلاب گلگت، مقیم نجف اشرف کی جانب سے رہبرِ معظمِ آیت الله، سید علی خامنہ ای (قدس سرہ) کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
ہم اس عظیم سانحے پر حضرت امام زمانہ (عج)، مراجعِ عظام، ملتِ اسلامیہ بالخصوص ملتِ ایران، اور تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ رہبرِ معظم کی پوری زندگی اسلامِ ناب محمدیؐ، دفاعِ مظلومین، اتحادِ امت اور استقامت و بیداریِ اسلامی کے لیے وقف رہی ۔
آپ کی بصیرت، شجاعت اور قیادت ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے، ان کی قربانی کو اسلام اور انسانیت کی سربلندی کا ذریعہ قرار دے، اور پسماندگان و محبین کو صبرِ جمیل و اجرِ عظیم عنایت فرمائے ۔
آخر میں ہم عہد کرتے ہیں کہ رہبرِ معظم کے مشن، یعنی دفاعِ اسلام، ولایت اور مظلومینِ عالم کی نصرت کے راستے کو جاری رکھیں گے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہیئتِ طلاب گلگت مقیم نجف اشرف
مقیم نجف اشرف، عراق
01/03/2026
تعزیت نامہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہیئتِ طلاب گلگت، مقیم نجف اشرف کی جانب سے رہبرِ معظمِ انقلاب اسلامی، سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے۔
ہم اس عظیم سانحے پر حضرت امام زمانہ (عج)، مراجعِ عظام، ملتِ اسلامیہ بالخصوص ملتِ ایران، اور تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ رہبرِ معظم کی پوری زندگی اسلامِ ناب محمدیؐ، دفاعِ مظلومین، اتحادِ امت اور استقامت و بیداریِ اسلامی کے لیے وقف رہی۔ آپ کی بصیرت، شجاعت اور قیادت ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے، ان کی قربانی کو اسلام اور انسانیت کی سربلندی کا ذریعہ قرار دے، اور پسماندگان و محبین کو صبرِ جمیل و اجرِ عظیم عنایت فرمائے۔
آخر میں ہم عہد کرتے ہیں کہ رہبرِ معظم کے مشن، یعنی دفاعِ اسلام، ولایت اور مظلومینِ عالم کی نصرت کے راستے کو جاری رکھیں گے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہیئتِ طلاب گلگت
مقیم نجف اشرف، عراق
19/01/2026
آج ہیئتِ طلابِ گلگت مقیم نجف اشرف کی جانب سے نجفِ اشرف میں شہیدِ مقاومت سید ضیاء الدین رضوی (قدس اللہ مقامہ) کی پُرعظمت برسی منعقد کی گئی۔ اس بابرکت برسی میں مختلف شعرائے کرام، خطباء اور ذاکرین نے شرکت کی اور اپنے خطابات و اشعار کے ذریعے شہیدِ عظیم کی یاد کو تازہ کیا۔
یہ برسی محض ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ شہید کی بصیرت، فکری استقامت، دینی غیرت اور راہِ حق میں بے مثال قربانی کو اجاگر کرنے کا ذریعہ تھی۔ علماءِ کرام کی کثیر تعداد نے اس برسی کو اپنے وجود سے رونق بخشی اور شہیدِ مقاومت کے افکار و مشن پر روشنی ڈالی۔
حوزہ علمیہ نجف اشرف میں موجود تمام ہیئتوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھی اس برسی میں شرکت کر کے شہیدِ محترم سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا
شہیدِ مقاومت سید ضیاء الدین رضویؒ ان شخصیات میں سے تھے جنہوں نے حق و باطل کی پہچان، ولایتِ اہلِ بیتؑ سے وفاداری، اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا عملی نمونہ پیش کیا۔ آپ کی شہادت امت کے لیے پیغامِ بیداری، صبر، استقامت اور قربانی ہے، اور آپ کا نام ہمیشہ مجاہدینِ راہِ خدا کے قافلے میں روشن رہے
17/01/2026
شہیدِ مقاومت گلگت سید ضیاء الدین رضویؒ کی برسی
حوزۂ علمیہ نجف اشرف میں ہیتِ طلاب گلگت مقیم نجف اشرف کی جانب سے
مورخہ 19 جنوری 2026ء کو منعقد کی جائے گی
اس بابرکت موقع پر شہیدِ عظیم کی حیاتِ طیبہ، جدوجہدِ مقاومت اور راہِ حق میں ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا