Iqra Urdu Arabic Coaching Centre Visakhapatnam

Iqra Urdu Arabic Coaching Centre Visakhapatnam

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Iqra Urdu Arabic Coaching Centre Visakhapatnam, Education, VIP Tower Back side, Visakhapatnam.

Iqra Urdu Arabic Coaching Centre Visakhapatnam
We are Teaching
Noorani Qaidah
Basic Qur'an Learning
Qur'an Learning with Tajweed
Urdu Reading & Writing
Complete Namaz Course with practice
Aqa aid Course
Fiqh Course...

13/12/2020

*📚 « امجــــدی مضــــامین » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯اسلام میں صفائی کی اہمیت🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📬 ہر صاحبِ ذوق شخص اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ امیری ہو یا فقیری ہر حال میں صفائی، ستھرائی انسان کے وقار و شرف کی آئینہ دار ہے جبکہ گندگی انسان کی عزت و عظمت کی بد ترین دشمن ہے۔
دینِ اسلام نے جہاں انسان کو کفر و شرک کی نجاستوں سے پاک کر کے عزت و رفعت عطا کی وہیں ظاہری طہارت، صفائی ستھرائی اور پاکیزگی کی اعلیٰ تعلیمات کے ذریعے انسانیت کا وقار بلند کیا، بدن کی پاکیزگی ہو یا لباس کی ستھرائی، ظاہری ہَیئت کی عمدگی ہو یا طور طریقے کی اچھائی، مکان اور ساز و سامان کی بہتری ہو یا سواری کی دھلائی الغرض ہر ہر چیز کو صاف ستھرا اور جاذبِ نظر رکھنے کی دینِ اسلام میں تعلیم اور ترغیب دی گئی ہے۔
چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے "اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ" (البقرہ: ۲۲۲)
*ترجمہ:* بیشک اللّٰه بہت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور خوب صاف ستھرے رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

حضرت ابو مالک اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’پاکیزگی نصف ایمان ہے"۔
*(مسلم، کتاب الطہارۃ، باب فضل الوضوئ، ص ۱۴۰ ، الحدیث: ۱(۲۲۳)*

حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْھا سے روایت ہے، سرور ِعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:
’’بے شک اسلام صاف ستھرا (دین) ہے تو تم بھی نظافت حاصل کیا کرو کیونکہ جنت میں صاف ستھرا رہنے والا ہی داخل ہو گا۔
*(کنز العمال، حرف الطاء، کتاب الطہارۃ، قسم الاقوال، الباب الاول فی فضل الطہارۃ مطلقاً، ۵ /۱۲۳ ، الحدیث: ۲۵۹۹۶، الجزء التاسع )*

ایک روایت میں ہے کہ جو چیز تمہیں مُیَسّر ہو اس سے نظافت حاصل کرو، اللہ تعالیٰ نے اسلام کی بنیاد صفائی پر رکھی ہے اور جنت میں صاف ستھرے رہنے والے ہی داخل ہوں گے۔
*(جمع الجوامع، حرف التائ، التاء مع النون، ۴ / ۱۱۵، الحدیث: ۱۰۶۲۴)*

حضرت سہل بن حنظلہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا جو لباس تم پہنتے ہو اسے صاف ستھرا رکھو اور اپنی سواریوں کی دیکھ بھال کیا کرو اور تمہاری ظاہری ہیئت ایسی صاف ستھری ہو کہ جب لوگوں میں جاؤ تو وہ تمہاری عزت کریں۔
*(جامع صغیر، حرف الہمزۃ،ص۲۲، الحدیث: ۲۵۷)*

حضرت علامہ عبد الرؤف مناوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:
’’اس حدیث میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہر وہ چیز جس سے انسان نفرت و حقارت محسوس کرے اس سے بچا جائے خصوصاً حُکّام اور علماء کو ان چیزوں سے بچنا چاہئے۔
*(فیض القدیر، حرف الہمزۃ، ۱/ ۲۴۹، تحت الحدیث: ۲۵۷)*

حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ’’ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمارے یہاں تشریف لائے، ایک شخص کو پَراگندہ سر دیکھا، جس کے بال بکھرے ہوئے ہیں، فرمایا:
’’کیا اس کو ایسی چیز نہیں ملتی جس سے بالوں کو اکٹھا کرلے اور دوسرے شخص کو میلے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا:
کیا اسے ایسی چیز نہیں ملتی، جس سے کپڑے دھولے۔
*(ابوداؤد، کتاب اللباس، باب فی غسل الثوب وفی الخلقان، ۴/ ۷۲ ، الحدیث: ۴۰۶۲)*

حضرت عطاء بن یسار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مسجد میں تشریف فرما تھے۔ ایک شخص آیا جس کے سر اور داڑھی کے بال بکھرے ہوئے تھے، حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کی طرف اشارہ کیا، گویا بالوں کے درست کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ وہ شخص درست کرکے واپس آیا تو نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:
’’کیا یہ اس سے بہتر نہیں ہے کہ کوئی شخص بالوں کو اس طرح بکھیر کر آتا ہے گویا وہ شیطان ہے۔
*(مؤطا امام مالک، کتاب الشعر، باب اصلاح الشعر، ۲/ ۴۳۵، الحدیث: ۱۸۱۹)*

حضرت سعید بن مسیب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ طیِّب ہے۔ طِیْب یعنی خوشبو کو دوست رکھتا ہے، ستھرا ہے ستھرائی کو دوست رکھتا ہے، کریم ہے کرم کو دوست رکھتا ہے، جواد ہے جود و سخاوت کو دوست رکھتا ہے۔ لہٰذا اپنے صحن کو ستھرا رکھو، یہودیوں کے ساتھ مشابہت نہ کرو۔
*(ترمذی، کتاب الادب، باب ما جاء فی النظافۃ، ۴/ ۳۶۵، الحدیث: ۲۸۰۸ )*

اسلام میں صفائی کی اہمیت کے حوالے سے سرِ دست یہ چند روایتیں ذکر کی ہیں۔ اللّٰه تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامینﷺ

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ ارشـد رضـا خـان رضـوی امجـدی، ممبر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 7620132158*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

09/12/2020

IQRA URDU ARABIC COACHING CENTRE VISAKHAPATNAM Started Please Come to Learn Qur'an .......

09/12/2020

We Teach Online Offline Qur'an Sharif....

Iqra Urdu Arabic Coaching Centre Visakhapatnam 09/12/2020

*🔰سورۃ الاخلاص کی فضیلت ↧↧↧:

*🎤 حضرت سیدنا سعـــيد بـن مســيـب رضى الله تعالى عنه سے مروی ہے کہ ہم گناہ گاروں کو اپنے رب سے جنت دلوانے والے پیارے پیارے آقا صلى الله تعالیٰ عليه وسلم کا فرمان نشان ہے: جس نے ↧↧↧*

*🟢 قـــل هــواللــــه احـــد*
*(پوری سورت) کو 10/ پڑھا،*

*اللـــــه پاک اس کے لئے*
*جــنت مــیں مـــحل بناتا ہے،*

*🟢 جس نے 20/ بار پڑھا اس کے لئے،↧↧↧*
*دو مـــحل بناتا ہے،*
*🟢 جس نے 30/ بار پڑھا اس کے لئے،↧↧↧*
*تـــین مـــحل بناتا ہے،،،*

*🎤 حضرت سیدنا عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کی،،،*

*يـــــارســـــول اللــــه صـــلي اللــــه تعــالى عــليــه وســلـم*

*اس وقت ہمارے بہت سے محلات ہوں گے؟*

*🎤ارشــــاد فـــرمـایـا ↧↧↧*

*🕋 اللــــه پاک کا فضل اس سے بھی زیادہ وسیع ہے،*

*📓حــــوالـــــه↧↧↧*
*دوزخ کے کُتّے،،،*
*صفحہ نمبر 09*

*قتادۃ بن نعمان رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک شخص رات کو قیام میں صرف قل ھو اللہ احد پڑھتا تھا اس سے زيادہ کچھ نہیں پڑھتا تھا تو صبح کے وقت وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا گيا اورگویا کہ سائل نے اس سورۃ کو قلیل جانا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے اس ذات کی قسم جس کہ ھاتھ میں میری جان ہے بیشک یہ سورۃ ثلث قرآن کے برابر ہے ۔*
*📗صحیح بخاری ( 4627 ) ۔*

*🔰اور مسند احمد کی روایت میں ہے کہ ↧↧↧:*
*ابوسعید خدری رضی اللہ تعالی بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ میرا ایک پڑوسی رات کو قیام میں صرف قل ھواللہ احد ہی پڑھتا ہے ، گویا کہ (سا‏ئل نے ) اسے قلیل جانا ، تونبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے : اس ذات کی قسم جس کہ ھاتھ میں میری جان ہے بیشک یہ سورۃ ثلث قرآن کے برابر ہے ۔*
*🔰مسند احمد ( 10965 ) ۔*

*اورابوسعید خدری رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا : کیا تم میں کوئ ایک رات میں ثلث قرآن پڑھنے سے عاجز ہے ، تو یہ بات صحابہ پر گراں گزری اور وہ کہنے لگے اے اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کی کون طاقت رکھتا ہے کہ ایک ہی رات میں ثلث قرآن پڑھے ، تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ الواحد الصمد ثلث قرآن ہے ۔*
*📓صحیح بخاری حدیث نمبر ( 4628 ) ۔*

*ابوھریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کوقل ھو اللہ احد پڑھتے ہو‎ۓ سنا ، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے کہ واجب ہوگئ ، تو صحابہ کرام کہنے لگے اے اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا واجب ہوگيا ، نبی صلی اللہ نے فرمایا کہ اس کے لیے جنت واجب ہوگئ ۔*
*📘مسنداحمد حدیث نمبر ( 7669 ) ۔*

*🎤اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ↧↧↧:*
*جس نے دس مرتبہ قل ھواللہ احد پڑھی اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیتا ہے ۔*

*📗صحیح الجامع الصغیر ( 6472 ) ۔*
❁〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰❁
روزانــہ اســلامــڪ ســوال جــواب اســلامــڪ پـوسـٹ کیـلئـے ھمــارے گـروپ بہــــار شــریــعت ســے جــوڑیـں,
*💫 ربــطه نمــبر👇💫*
*📡℡✆ 8294938262 ☏*
*📚 انـــوار شــریــعت گــروپ*
*🤲🏻 اپـــنی نیــڪ دعــاؤں مــیں یــاد رڪھـیں؛*
✦•••••••••••••••❁✦❁✦❁•••••••••••••••✦
*🖋️📑 عبـــــداللطیفــــــ قــادرى بَـڑَا رَھُــوَا بـَائِسـیْ پُوْرنِیَــْـہ بِہَــار*

Iqra Urdu Arabic Coaching Centre Visakhapatnam Iqra Urdu Arabic Coaching Centre Visakhapatnam
We are Teaching
Noorani Qaidah
Basic Qur'an Learning
Qur'an Learning with Tajweed
Urdu Reading & Writing
Complete Namaz Course with practice
Aqa aid Course
Fiqh Course...

Want your school to be the top-listed School/college in Visakhapatnam?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


VIP Tower Back Side
Visakhapatnam
530003

Opening Hours

Monday 5pm - 8pm
Tuesday 5pm - 8pm
Wednesday 5pm - 8pm
Thursday 5pm - 8pm
Saturday 5pm - 5pm
Sunday 5pm - 8pm