Darul Uloom Taiyyebiya Moiniya

Darul Uloom Taiyyebiya Moiniya Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darul Uloom Taiyyebiya Moiniya, Education, Dargah Makhdoom Shah Tayyab Banarasi Manduadih, Varanasi.

جدول المحاضرات للفصل الدراسي الثاني ٢٠٢٦ / ٢٠٢٧مSecond Semester Class Schedule 2026–2027
22/08/2026

جدول المحاضرات للفصل الدراسي الثاني ٢٠٢٦ / ٢٠٢٧م
Second Semester Class Schedule 2026–2027

آج سے دارالعلوم طیبیہ معینیہ، درگاہ شریف، منڈواڈیہ بنارس میں شش ماہی امتحان ۲٠٢٦ء کا آغاز.The Half-Yearly Examinations 2...
10/08/2026

آج سے دارالعلوم طیبیہ معینیہ، درگاہ شریف، منڈواڈیہ بنارس میں شش ماہی امتحان ۲٠٢٦ء کا آغاز.

The Half-Yearly Examinations 2026 Begin Today at Darul Uloom Taiyyebiya Moiniya, Dargah Sharif, Manduadih, Varanasi

دارالعلوم طيبية معينية، مندواديه، بنارسجدول امتحانات الفصل الدراسي الأول للعام الدراسي ٢٠٢٦-٢٠٢٧مDarul Uloom Taiyyebiya ...
07/08/2026

دارالعلوم طيبية معينية، مندواديه، بنارس

جدول امتحانات الفصل الدراسي الأول للعام الدراسي ٢٠٢٦-٢٠٢٧م
Darul Uloom Taiyyebiya Moiniya, Manduadih, Varanasi

First Semester Examination Schedule for the Academic Year 2026-27

دارالعلوم طیبیہ معینیہ، درگاہ شریف، منڈواڈیہ، بنارس میں حضرت جامی گورکھپوری کے سالانہ عرس کا انعقاد رپورٹ نگار: محمد عاب...
27/07/2026

دارالعلوم طیبیہ معینیہ، درگاہ شریف، منڈواڈیہ، بنارس میں حضرت جامی گورکھپوری کے سالانہ عرس کا انعقاد

رپورٹ نگار: محمد عابد حسین
متعلم: درجہ خامسہ دارالعلوم طیبیہ معینیہ

مؤرخہ 11, جولائی ٢٠٢٦ء بروز سنیچر خانقاہ رشیدیہ جون پور شریف کے سابق متولی و معنوی سجادہ نشین حضرت سید شاہ ہاشم علی سبزپوش جامی گورکھپوری رحمہ اللہ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے دار العلوم طیبیہ معینیہ ( طیبی مسجد) میں محفل منعقد کی گئی جس میں فریضہ نظامت محمد احمد رشیدی متعلم درجہ فضیلت نے بحسن و خوبی انجام دی۔ محفل کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کرنے کے لیے دار العلوم کے شعبۂ قرأت کے طالب علم محمد موسم رضا کو دعوت دی گئی۔ بعدہ محمد اشفاق عالم متعلم درجہ ثانیہ کو سامعین کے رو برو کیا گیا انہوں نے اپنی خوبصورت اور نستعلیق آواز میں حضرت جامی کا مشہور زمانہ کلام پیش کیا۔ ان کے بعد محمد عابد رضا متعلم درجہ رابعہ کو دعوت سخن دی گئی انھوں نے اولیاے کرام کی فضیلت و عظمت پر ولولہ انگیز خطاب کیا۔ اب تک یہ طلبہ دارالعلوم کا پروگرام تھا۔ اس کے بعد اصل تقریب کا آغاز ہوا اور نظامت کا ذمہ ہمارے دار العلوم کے مؤقر و معزز استاذ حضرت مولانا نشاط اختر رومی مصباحی نے اپنے سر لی۔ اور محفل کو نغمہ زار کرنے کے لیے " قاری شاہنواز طیبی " استاذ دارالعلوم ہذا کو دعوت پیش کی انھوں نے اپنی دلنشین آواز کا اثر سامعین پر چھوڑ دیا۔ محفل کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے دار العلوم کے نہایت معظم و مؤقر استاذ حضرت مفتی حسنین رضا مصباحی کو سامعین کے سامنے پیس کیا گیا حضرت اپنے کلاسکل انداز میں حضرت آسی کا کلام پڑھ کر محفل میں وجد طاری کردی۔ تقریب سلسلہ آگے بڑھتا گیا یہاں تک کہ دارالعلوم کے اور ایک نہایت مؤقر استاذ حضرت مولانا محمد شہروز مصباحی کو مائک سپرد کیا گیا انہوں نے صاحب عرس کے احوال و آثار پر شاندار روشنی ڈالی۔ آخری خطاب کے لیے حضرت مولانا ابرار رضا مصباحی ناظم تعلیمات دارالعلوم ہذا برسر ممبر ہوۓ۔ اور صاحب عرس کے مراتب و کمالات پر شاندار گفتگو فرمائی نیز صاحب عرس سے اپنی ملاقات و مشاہدات کا ذکر فرمایا۔ اب قل شریف کا وقت بھی قریب ہوا جاتا تھا اور باہر سے دو معزز مہمان شاعر تشریف لائے ہوۓ تھے، ان سے بھی سامعین کو محظوظ ہونا تھا۔ ان میں سب سے پہلے جناب ارقم بنارسی صاحب کا نام پکارا گیا جناب مہمان شاعر نے صاحب عرس کی شان میں لکھے ہوۓ منقبت کے اشعار سنا کر پوری محفل سے خوب داد وصول کی۔ ان کے بعد جناب عالم بنارسی سخن انداز ہوۓ اور اپنی شعری ندرت اور قادر الکلامی کا بھر پور مظاہرہ فرمایا۔ 9:25 قل شریف کا وقت متعین تھا۔ حضرت مولانا السلام رشیدی صاحب پرنسپل دارالعلوم ہذا نے آیات قرآنیہ کی تلاوت سے قل کا آغاز فرمایا۔ پھر یکے بعد دیگرے ہمارے دوسرے اساتذہ مثلا قاری شاہنواز طیبی، قاری عبد الحفیظ طیبی، قاری ظفر العلی نعیمی، حضرت مفتی سید فاروق رضوی مصباحی صاحبان نے تلاوت کی۔ اور محفل کا اختتام حضرت مفتی سید فاروق رضوی مصباحی استاذ و مفتی دارالعلوم ہذا کی دعا پر ہوا۔
اس موقع پر مذکورہ شخصیات کے علاوہ دیگر معززین شہر، اراکین دارالعلوم، اور وابستگان خانقاہ بھی شریک رہے۔ جن میں یہ قابل ذکر ہیں۔
● حضرت علامہ عارف اللہ خان فیضی مصباحی
(شیخ الحدیث دارالعلوم ہذا)
● حضرت مولانا یعقوب مصباحی (پرنسپل دارالعلوم حنفیہ غوثیہ، بجرڈیہ، بنارس)
● حضرت مفتی سبطین رضا مصباحی ( استاذ دارالعلوم حنفیہ غوثیہ، بجرڈیہ، بنارس)
● حضرت مولانا عامر غزالی ازھری
(استاذ دارالعلوم ہذا)
● حضرت مفتی میر عمران مصباحی
(استاذ و مفتی دارالعلوم ہذا)
● حضرت مفتی غلام اشرف مصباحی
(استاذ و مفتی دارالعلوم ہذا)
● حضرت مولانا ارسلان احمد مصباحی
(استاذ دارالعلوم ہذا)
●ماسٹر محمد سالم صاحب
(استاذ زبان انگریزی)
●ماسٹر محمد احتشام صاحب
(استاذ شعبۂ کمپیوٹر)
● حضرت مولانا قاضی مظہر رضا طیبی
(مینیجر دارالعلوم ہذا)
● مولانا مدثر طیبی
(مبطخ انچارج دارالعلوم ہذا)
پروگرام کے بعد ظہرانہ میں لنگر کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ اور تمام لوگ لذت کام و دہن سے فارغ ہوکر خوش طبعی کے ساتھ واپس ہوۓ۔

Majma' al-Baḥrain LibraryDarul Uloom Taiyyebiya Moiniya
24/07/2026

Majma' al-Baḥrain Library
Darul Uloom Taiyyebiya Moiniya

Annual Fātiḥah CommemorationofHazrat Sayyad Shah Hashim Ali Shabz Posh Jami Gorakhpuri (Rahmatullahi 'Alayh)Date: Saturd...
09/07/2026

Annual Fātiḥah Commemoration
of
Hazrat Sayyad Shah Hashim Ali Shabz Posh Jami Gorakhpuri (Rahmatullahi 'Alayh)

Date: Saturday, 11 July 2026
Venue: Tayyibi Masjid
Organized by:
Darul Uloom Taiyyebiya Moiniya
Dargah Sharif, Manduadih, Varanasi (Uttar Pradesh), India

دارالعلوم طیبیہ معینیہ، منڈواڈیہ، بنارس میں حضرت مولانا سجاد احمد رشیدی سکندر پوری علیہ الرحمہ کی یاد میں تعزیتی مجلس کا...
08/07/2026

دارالعلوم طیبیہ معینیہ، منڈواڈیہ، بنارس میں حضرت مولانا سجاد احمد رشیدی سکندر پوری علیہ الرحمہ کی یاد میں تعزیتی مجلس کا انعقاد

آج مؤرخہ ۸/ جولائی بروز بدھ دارالعلوم طیبیہ معینیہ، منڈواڈیہ، بنارس کے سابق ناظم اعلٰی اور دارالعلوم سرکار آسی، بلیا، سکندر پور کے سابق صدر المدرسين حضرت مولانا سجاد احمد رشیدی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب اور تعزیت کے لیے دارالعلوم طیبیہ معینیہ میں مجلس منعقد ہوئی جس میں تمام اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔ اور حمد و نعت کے اشعار پیش کیے گۓ اس کے بعد حضرت مولانا ابرار رضا مصباحی (شاہ عبد العلیم آسی فاؤنڈیشن) نے ان کی حیات و خدمات پر گراں قدر روشنی ڈالی۔ مجلس کا اختتام دارالعلوم کے پرنسپل حضرت مولانا عبد السلام رشیدی کی دعا پر ہوا۔

حضرت مولانا سجاد احمد رشیدی کی ولادت 1947میں ان کے آبائی وطن سکندر پور، بلیا میں ہوئی۔ بنیادی تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کی اور اس کے بعد مختلف دینی مدارس میں تحصیل علم کیا۔ غالبا 1968 میں انھوں نے جامعہ اشرفیہ مبارک پور، اعظم گڑھ سے فضیلت کی تکمیل کی۔ جہاں انھوں نے حضرت حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز مرآدبادی، علامہ عبد الرؤوف بلیاوی جیسے اکابر اساتذہ سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ ان کے علاوہ انھوں نے خاص طور پر حضرت زعیم العلما مولانا غلام یسین رشیدی رحمۃ اللہ اور خانقاہ رشیدیہ کے گیارہویں سجادہ نشیں ممتاز فقیہ و عالم مجمع البحرين حضرت علامہ شاہ عبید الرحمٰن رشیدی قدس سرہ سے بھرپور علمی استفادہ کیا۔ حضرت زعیم العلما سے انھیں شرف ارادت و خلافت حاصل تھا اسی طرح حضرت مجمع البحرین نے بھی انھیں خلافت عطا فرمائی تھی۔
تعلیم سے فراغت کے بعد تدریس اور امامت و خطابت کے لیے مالیگاؤں، مہاراشٹر تشریف لے گۓ۔ اس کے بعد دارالعلوم سرکار آسی، سکندر پور، بلیا کے منصب صدارت پر فائز ہوۓ۔ اور اس ادارے کی تعلیمی و تعمیری ترقیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ ۲۰۱۵ کو ملازمت سے سبکدوش ہوۓ۔ حضرت مولانا رحمۃ اللہ علیہ خانقاہ رشیدیہ کے ممتاز خلفا میں تھے۔ خانقاہ اور خانقاہ سے جڑے اداروں کے نہایت بہی خواہ اور ترقی کے لیے سرگرم رہتے تھے۔ یقینا ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ 5 جولائی 2026 کو قضائے الٰہی سے ان کا وصال پر ملال ہوگیا۔ خانقاہ رشیدیہ ایک بے لوث خادم سے محروم ہوگیا۔ اللہ تعالٰی ان کی خدمات قبول فرمائے۔ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Darul Uloom Taiyyebiya Moiniya Dars-e-Nizami (Islamic Studies)
03/07/2026

Darul Uloom Taiyyebiya Moiniya
Dars-e-Nizami (Islamic Studies)

Darul Uloom Taiyyebiya Moiniya, A Brief Introduction
26/06/2026

Darul Uloom Taiyyebiya Moiniya, A Brief Introduction

Address

Dargah Makhdoom Shah Tayyab Banarasi Manduadih
Varanasi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Taiyyebiya Moiniya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category