Iqra islamic center

Iqra islamic center

Share

In the name of Allah

15/10/2025
01/12/2024

HAFIZ SAYEEDURRAHMAN SALAFI
NAZAM ISLAH E MUASHRA CONFRENCE BAJARDIHA VARANASI 2024

02/06/2021

*تحریکی، مولانا مودودی، اور سلفی علماء کرام*.

ان دنوں بعض تحریکی حضرات شیخ البانی رحمہ اللہ کی بعض عبارت کو جس کا تعلق مولانا مودودی علیہ الرحمہ کی تعریف سے ہے اسے بڑے زور شور سے نشر کر رہے ہیں کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے مولانا مودودی کو استاذ کہا ہے، علامہ کہا ہے وغیرہ.
قارئین کرام: شیخ البانی رحمہ اللہ کا مولانا مودودی کو "استاذ" یا "علامہ" یا "مجاھد" کہنا مولانا مودودی کو کلین چٹ نہیں دیتا، کیوں کہ کسی کے افکار ونظریات کا صحیح ہونا کتاب وسنت کے دلائل پر مبنی ہوتا ہے، اگر اس کے افکار کتاب وسنت اور منہج سلف کے موافق ہوں تو وہ بالکل صحیح ہے گرچہ پوری دنیا اسے برا کہے، اور اگر اس کے افکار ونظریات کتاب وسنت اور منہج سلف کے مخالف ہوں تو وہ غلط ہے گرچہ سب مل کر ان کا تزکیہ اور ان کی تعریف کیوں نہ کریں
اب رہی بات کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے ان کی تعریف کیوں کی؟ تو اس کا سیدھا جواب ہے کہ شیخ البانی رحمہ اللہ مولانا مودودی کے افکار ونظریات پر جس حد تک مطلع ہو سکے اس کے مطابق ان کی تعریف کی، لیکن جنہوں نے تنقیدی نظر سے مولانا مودودی وغیرہ کے افکار کا جائزہ لیا وہ اس نتیجہ پر پہنچے کہ مولانا مودودی نے بنانے سے زیادہ بگاڑنے کا کام کیا ہے، عقیدہ ہو، حدیث ہو، تفسیر ہو، ہر باب میں انہوں نے فرق باطلہ کے افکار ونظریات کی ترویج کی ہے، نیز جس قدر ان کی عمر میں اضافہ ہوتا گیا اسی قدر باطل نظریات سے وہ قریب تر ہوتے گئے، اور معاملہ ایں جا رسید کہ خمینی جیسے ملعون کی تعریف میں رطب اللسان رہتے، اس کی حکومت کو خلافت اسلامیہ قرار دیتے رہے، اور دوسری طرف اجلہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو اپنی نوک قلم کا نشانہ بناتے رہے.
ایک مثال سے بات کو سمجھیں: عبد الرحمن بن ملجم جو بہت غالی قسم کا خارجی تھا، اس نے (نعوذ باللہ) ثواب کی نیت امیر المومنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو شہید کیا تھا، اس بد بخت کے قارئ القرآن اور فقیہ ہونے کی گواہی امیر المؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے دی، معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا یہ شاگرد تھا، ان سے قرآن سیکھا تھا، نیز عمر رضی اللہ عنہ نے اسے معلم بنا کر عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس مصر بھیجا، اور عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ عبد الرحمن بن ملجم کا گھر مسجد سے قریب ہی بنائیں، اور گھر تھوڑا بڑا اور وسیع ہو تاکہ عبد الرحمن بن ملجم لوگوں کو قرآن اور فقہ کی تعلیم دے سکے.
[سیر اعلام النبلاء (2/ 539)]
قارئین کرام: اب آپ خود فیصلہ کریں کہ عمر رضی اللہ عنہ کے تزکیہ کی بنیاد پر، اور معاذ بن جبل رضی اللہ کی شاگردی اختیار کرنے کی اساس پر عبد الرحمن بن ملجم کی تعریف کی جا سکتی ہے؟ کیا اسے فقیہ اور قاری کے لقب سے نوازا جا سکتا ہے؟
بالکل نہیں، کیوں کہ کسی کا تزکیہ وتعریف کسی کی عظمت برتری کیلئے کافی نہیں ہوتی اور نہ ہی فائدہ مند ہوتی ہے، بلکہ اس کا قول وعمل، اس کے افکار ونظریات، اس کے عقائد ومنہج حقیقت میں اس کا تزکیہ کرتے ہیں اور اس کی عظمت کہ دلیل ہوتے ہیں.
اس لئے جو لوگ شیخ البانی رحمہ اللہ کے کلام سے مولانا مودودی علیہ الرحمہ کی عظمت وبرتری ثابت کرنا چاہتے ہیں اگر وہ حق پرست اور انصاف پسند ہیں تو انہیں مولانا مودودی پر دیگر سلفی علماء کرام جیسے ابن باز، ابن عثیمین، محمد امان الجامی، احمد شاکر، مقبل الوداعی، مولانا اسماعیل السلفی، حافظ صلاح الدین یوسف، وغیرہم رحمہم اللہ، اسی طرح شیخ ربیع بن ہادی المدخلی، شیخ صالح الفوزان، شیخ صلاح الدین مقبول وغیرہم حفظہم اللہ کی تنقید کو بھی نشر کرنا چاہئے، کیوں کہ مذکورہ سلفی علماء کرام نے مولانا مودودی کے افکار پر تنقید دلائل کی بنیاد پر کی ہیں، اور اس میں وہ حق بجانب بھی ہیں الحمد للہ، پھر تحریکی حضرات اہل بدعت واہواء کی روش کیوں اختیار کر رہے ہیں کہ جو چیز اپنے موافق ہو اسے نشر کرتے ہیں اور جو مخالف ہو اس سے صرف نظر کرتے ہیں؟.

آخری بات: شیخ البانی رحمہ اللہ نے کہا ہے: اخوان المسلمین کو اہل سنت والجماعت میں شمار کرنا صحیح نہیں کیوں کہ وہ سنت اور اہل سنت کے خلاف ہیں...
اور یاد رہے کہ جماعت اسلامی اور اخوان المسلمین کے ہم مشرب وہم پیالہ و ہم نوالہ ہیں، شیخ البانی رحمہ اللہ نے اخوان المسلمین کی حقیقت واضح ہو جانے کے بعد انہیں اہل سنت میں شمار کرنا مناسب ہی نہیں سمجھا تو پھر جماعت اسلامی کی حقیقت واضح ہونے کے بعد کیا کہتے؟
اور جو حکم اخوان المسلمین کا ہے وہی جماعت اسلامی کا بھی ہے.
شیخ البانی رحمہ اللہ کا مذکورہ بالا کلام مندرجہ ذیل لنک میں سنا جا سکتا ہے
https://youtu.be/u1Sv-AFx2aY

اس لئے کہا جاتا ہے:
دو رنگی چھوڑ دے یک رنگ ہو جا
سراسر موم ہو یا سنگ ہوجا

ابو احمد کلیم الدین یوسف
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ

Want your school to be the top-listed School/college in Varanasi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Varanasi