The Afkaar Communication

The Afkaar Communication

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Afkaar Communication, Saket Nagar, Lanka, Varanasi.

05/09/2024

یوم اساتذہ مبارک ہو

Photos from The Afkaar Communication's post 29/08/2024

پاکیزہ ایجوکیشنل گروپ، اندور ، ایم پی کے چیرمین جناب حاجی مقصود احمد صاحب اور ڈپٹی چیٔرمین حاجی اقبال احمد صاحب اپنے رفقا کار جناب عطاءالرحمن صاحب ہیڈ نالج سٹی، مولانا ابوبکرصدیق ڈائریکٹرطیبہ کالج اندور، جناب سیدناظم علی صاحب ، جناب ندیم ملتانی صاحب ، جناب بلال صاحب ہیڈ الامین، اندور 26-27 اگست 2024 بنارس تشریف لائے-اہم لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی، بی ایچ یو کے الگ الگ شعبوں اور سنٹرل لائبریری کا دورہ کیا- پیش ہیں چند تصاویر:
Haji Maqsood Ahmad Chairman Pakiza Educational Group, Indore, MP, Haji Iqbal Ahmad Deputy Chairman Pakiza Educational Group, Mr. Ataur Rahman Head Knowledge City of Indore, Maulana Abu Bakr Siddique Director Taiba College, Indore, Syed N**i Ali GM, SWC, Indore, Mr. Nadeem Multani, Mr. Belal Ahmad Head of Al-Ameen, Indore came to Varanasi on 26-27 August 2024 and participated in a meeting with important persons of Varanasi and visited here many department of BHU and Central Library. Some important pictures are here:

Photos from The Afkaar Communication's post 04/05/2024

میری مرتب کردہ کتاب "اسلام اور انسانی حقوق" کا دوسرا ایڈیشن پریس میں ہے۔ جو حضرات مطالعہ کے خواہشمند ہیں9810358883پر رابطہ فرمائیں۔ شکریہ

11/04/2024

تمام احباب کو عید مبارک

Photos from The Afkaar Communication's post 02/04/2024

Amul ki Rasmalai bhule se na lain. Today on 02 April 2024; I purchased it from Amul Store, Sunderpur, Varanasi. This is 100% bad tested. Very bad smell came from it. So, I went to the Amul Store and threw it infront of store owner.
Thanks

28/02/2024

بھوپال اور اس کے قرب وجوار میں رہنے والے مدعو ہیں.

Photos from The Afkaar Communication's post 26/02/2024

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو سینئر اساتذہ پروفیسر مسعود انور علوی اور پروفیسر لطیف شاہ کاظمی صاحبان کی خدمت میں 'اسلام اور انسانی حقوق ' کتاب پیش کی گئی۔۔۔۔

06/02/2024

بچپن کے ساتھی چچازاد بھائی محمد مبشر عالم کے انتقال سے شدید صدمہ پہنچا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

Photos from The Afkaar Communication's post 18/01/2024

معروف صحافی، ادیب اور شاعر جنابِ شکیل شمسی صاحب کی خدمت میں "اسلام اور انسانی حقوق" کتاب پیش کرتے ہوئے۔۔۔

Photos from The Afkaar Communication's post 16/01/2024

بشکریہ روزنامہ سیاسی تقدیر، آگ، انقلاب اور شان سدھارتھ-
اسلام حقوق انسانی کا حقیقی علمبردار
ڈاکٹر افضل مصباحی کی کتاب "اسلام اور انسانی حقوق" کی رسم اجرا کے موقع پر مولانا سید ابو الحسن اشرفی کا اظہار خیال
غازی پور))
اسلام نے زندگی کے ہر شعبے میں انسانوں کی رہنمائی کی ہے اور انسانوں کے حقوق ادا کرنے کا درس دیا ہے۔اسلامی تعلیمات میں خاص طور پر والدین کے حقوق، بچوں کے حقوق،پڑوسیوں کے حقوق،دیگر جانداروں کے حقوق، غلاموں کے حقوق، یتیموں اور بیواؤں کے حقوق، مزدوروں کے حقوق، غیر مسلموں کے حقوق اور کمزور طبقات کے علاوہ خواتین کے حقوق پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔سچائ یہ ہے کہ اسلام حقوق انسانی کا حقیقی علمبردارہے- ان خیالات کا اظہارجامعہ ابوالغوث، غازی پور میں ڈاکٹر افضل مصباحی کی مرتب کردہ کتاب " اسلام اور انسانی حقوق" کی رسم اجرا کے موقع پر عالمی شہرت یافتہ خطیب اور اسکالر مولانا سید ابو الحسن اشرفی غوثی مقیم حال برطانیہ نے کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ڈاکٹر افضل مصباحی کی یہ کتاب اسلام اور انسانی حقوق کئی اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے۔ اس میں یہودی ، عیسائی اور مسلم پیشواؤں کے انٹرویو، کتاب کے ابواب کی ترتیب، کتاب کا گیٹ اپ اور اس کی پیشکش لائق تحسین ہے ۔ اس کے لیے ڈاکٹر افضل مصباحی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ رسم اجرا کی تقریب کے موقع پر پروفیسر سید شمیم منعمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موضوع کے اعتبار سے یہ کتاب بہت ہی اہم ہے۔ اسلام نے انسانی حقوق کے حوالے سے جو تعلیمات دی ہیں ؛ان کا اس کتاب میں احاطہ کیا گیا ہے؛ جو لائق ستائش کارنامہ ہے۔ اس موقع پر سید ظفر اقبال ، ڈاکٹر سید ضیاء اشرف، سید رحمانی، سید محمد اجمل کے علاوہ بڑی تعداد میں علماء اور عوام موجود تھے ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Varanasi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Culinary Team

Attire

Telephone

Website

Address


Saket Nagar, Lanka
Varanasi
221005