Darul Uloom Abu Obaidah bin AL-Jarrah & Kulliyah Umme Salmah Lil Banat


Darul Uloom Abu Obaidah bin AL-Jarrah & Kulliyah Umme Salmah Lil Banat

Share

دارالعلوم ابو عبیدہ بن الجراح اور کلیہ ام سلمہ الطیبہ للبنات دونوں اسلامی تعلیمی ادارے ہیں۔

03/05/2025

خوشخبری
بڑی خوشی کے ساتھ آپ تمام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دارالعلوم ابو عبیدہ بن الجراح، شنکرپور، وارڈ نمبر 14، سپول (بہار) میں آج بتاریخ 3 مئی 2025ء بروز سنیچر، صبح 10:00 بجے سے شام تک ایک طبی کیمپ/شِور کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس میڈیکل کیمپ میں براٹ نگر (نیپال) سے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشریف لا رہی ہے۔
اس ٹیم میں سرِفہرست ہوں گی ڈاکٹر رمبھا دیو، جو مشہور ماہر امراضِ نسواں (گائناکولوجسٹ) ہیں۔
اسی طرح ڈاکٹر منیشور ساہ (فزیشن) اور ڈاکٹر دیپا دیو (ماہر امراضِ جلد) بھی اپنی طبی ٹیم کے ساتھ شریک ہوں گے۔
اہم خصوصیات:
تینوں ڈاکٹر حضرات اپنی خدمات بالکل مفت فراہم کریں گے۔
شوگر اور ہیموگلوبن کی جانچ مفت کی جائے گی۔
ضروری دوائیں بھی بلا معاوضہ دی جائیں گی۔
لہٰذا قرب و جوار کے تمام مرد و خواتین سے گزارش ہے کہ اس مفت طبی کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
خواتین کے لیے پردے کا مکمل انتظام رہے گا۔
المعلن:
عنایت اللہ ندوی
نائب ناظم
دارالعلوم ابو عبیدہ بن الجراح، شنکرپور، سپول (بہار)
رابطہ نمبر: 9771442713 / 8002445710

04/04/2025

گارجین حضرات و طلبہ کرام ضرور دارالعلوم ابوعبیدہ بن الجراح کا رخ کریں۔سال رواں حالات کے پیش نظر نصاب میں سائنس ، سوشل سائنس اور جنرل نالج کا اضافہ کیا گیا ہے۔تاکہ طلبۂ مدارس کسی بھی فیلڈ میں اپنے آپ کو مضبوط بنا سکے۔
عربی اول سے عربی پنجم تک (Vi to X)انگریزی ،ہندی، حساب،سائنس اور سوشل سائنس NCERT رکھا گیا ہے۔
Science , Maths & S.St. مکمل انگریزی میڈیم ہے
امیر الہدی ندوی ، فیضی
استاد دارالعلوم ابوعبیدہ بن الجراح

02/03/2025

"A Memorable Gathering of Some Teachers from Alfaiz Model Academy at Darul Uloom Abu Ubaidah bin Al-Jarrah.

After attending the funeral of Sarfaraz Sir’s father, we gathered in the peaceful ambiance of the madrasah, engaging in an enriching session of intellectual discussions, experience sharing, and lighthearted humor. Beneath the shade of the mango tree, our conversations extended beyond academics, making this gathering a truly insightful and unforgettable experience."

Amirul Hoda Nadwi
Assistant Teacher
Al-Faiz Model Academy

20/02/2025

مدرسہ دار العلوم ابو عبیدہ بن الجراح: ماضی، بحران اور ایک نئی امید
مدرسہ دار العلوم ابو عبیدہ بن الجراح، جو بہار کے ضلع سپول کے شنکر پور میں واقع ہے، کبھی علم کا ایک روشن مینار اور طالبانِ علومِ نبوت کے لیے پناہ گاہ ہوا کرتا تھا۔ پورے سیمانچل سے علم کے پیاسے یہاں اپنی علمی تشنگی بجھانے آتے تھے۔ اس علمی چمن کی رونق ایسی تھی کہ ہر گھر میں کم از کم ایک طالب علم اس کی نسبت سے جُڑا ہوتا تھا۔
مگر افسوس! وقت کی بے رحمی اور بعض نام نہاد ذمہ داران کی بے حسی نے اس علمی مرکز کو بحران کی راہ پر ڈال دیا۔ جب مدرسہ مالی مشکلات کا شکار ہوا، تب بھی طلبہ کی کثیر تعداد یہاں موجود تھی، مگر جیسے جیسے معیاری تعلیم کا فقدان بڑھا اور بدانتظامی نے جڑ پکڑی، مدرسہ زوال کا شکار ہونے لگا۔ وہی مدرسہ، جہاں کبھی داخلے کے لیے جگہ کم پڑ جاتی تھی، آج ایسے حالات سے گزر رہا ہے کہ اس کی ویرانی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
یہ صورتِ حال ان لوگوں کی بددیانتی اور خودغرضی کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اپنی جیبیں بھرنے کو تعلیم و تربیت سے زیادہ اہم سمجھا۔ انہوں نے مدرسے کی جڑوں میں دیمک کی طرح بیٹھ کر اسے کھوکھلا کر دیا، اور نتیجتاً وہ باغ، جو کبھی علم کے مہکتے پھولوں سے آباد تھا، خزاں کی نذر ہو گیا۔
لیکن، ہر اندھیری رات کے بعد سحر ہوتی ہے، اور اب اس علمی ادارے میں ایک امید کی کرن نمودار ہوئی ہے۔ دیر سے سہی، لیکن تبدیلی کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔ نئے ذمہ داران کے آنے سے ایک بار پھر امید پیدا ہوئی ہے کہ یہ چمن دوبارہ اپنے کھوئے ہوئے وقار کو حاصل کرے گا۔
اب وقت ہے کہ نئے ذمہ داران پوری دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ اس ادارے کی تعمیرِ نو کریں۔ انہیں چاہیے کہ مدرسے کو امت کی امانت سمجھیں، علم کے چراغ کو دوبارہ روشن کریں اور اس ادارے کی ترقی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ خیرخواہ اور اہلِ علم بزرگوں سے مشورہ لیتے رہیں، تعلیمی معیار کو بلند کریں، طلبہ کی ضروریات کا خیال رکھیں اور مدرسے کو ایک بار پھر وہ مقام دلانے کی کوشش کریں جو اس کا حق ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس علمی چمن کو حاسدوں کی نظرِ بد اور بدعنوانی کی لعنت سے محفوظ رکھے، اور اسے دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ اے اللہ! اس ادارے کی آبیاری کرنے والوں کو استقامت اور اخلاص عطا فرما، اور اسے علم و عمل کا مرکز بنا دے۔ آمین!
از 🖋️ نسیم اختر اسلامی

10/02/2025

آج بتاریخ 10 فروری 2025 کی صبح پٹنہ پہنچا، جہاں میرا بنیادی مقصد مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی, پٹنہ سے اپنی ڈگری سرٹیفکیٹ حاصل کرنا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ، دارالعلوم ابو عبیدہ بن الجراح و کلیہ ام سلمہ الطیبہ للبنات کی نمائندگی کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند اور امارت شریعہ کے دفاتر سے ادارے کے لیے توصیہ حاصل کرنا بھی اس سفر کا حصہ تھا۔
پہلے جماعت اسلامی ہند کے دفتر پہنچا اور کچھ دیر قیام کیا۔ وہاں ادارے کی تعلیمی و انتظامی بہتری کے لیے گفتگو ہوئی، اور تعاون و رہنمائی کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امارت شریعہ کا توصیہ لینے کے لیے وہاں جانے کے بجائے، دو ہمسفر ساتھیوں کے ذریعے اسے منگوایا، جو دیگر علاقائی اداروں کی نمائندگی کر رہے تھے۔
بعد ازاں، مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی گیا، جہاں پہلے ہی میرے چھوٹے برادر نسبتی، مشرف کعبۃ اللہ کے ذریعے درخواست جمع کرائی جا چکی تھی۔ وہاں باضابطہ کارروائی مکمل ہوئی، اور الحمدللہ، مطلوبہ ڈگری سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا۔
شام تک تمام امور بحسن و خوبی مکمل ہونے کے بعد گھر واپسی کے لیے روانہ ہوا۔ یہ مختصر مگر نہایت اہم سفر تھا، جو نہ صرف ذاتی تعلیمی ترقی بلکہ ادارے کے استحکام اور بہتری کے لیے بھی ایک کامیاب قدم ثابت ہوگا، ان شاء اللہ۔
امیر الہدی ندوی
شنکر پور ،سپول بہار

07/02/2025

دارالعلوم ابو عبیدہ بن الجراح کی جامع مسجد میں آج کا خطبۂ جمعہ نوجوان عالمِ دین، عزیز گرامی حافظ شہنواز عالم محمدی بن اقیم الدین نے نہایت فصیح و بلیغ اور مؤثر انداز میں "موت کے بعد کیا ہوگا؟" کے عنوان پر مدلل اور نصوص سے بھرپور خطاب فرمایا۔ ان کی خطابت میں علمی گہرائی، فکری وسعت اور تاثیر کی جھلک نمایاں تھی، جس نے دلوں کو مسخر کر لیا۔
حیرت تب اور بڑھ گئی جب اخیر میں انہوں نے خود انکشاف کیا کہ یہ ان کی مقررہ باری نہیں تھی، بلکہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اچانک ذمہ داری سنبھال لی۔
معلوم ہوا کہ امام صاحب بلا اطلاع غائب تھے اور ان کا کوئی نائب بھی موجود نہیں تھا۔ ایسے میں عزیزم نے برجستہ نہایت عمدگی اور مضبوط استدلال کے ساتھ حق ادا کر دیا۔ اللہ مزید ترقی دے۔آمین
از قلم: امیر الہدی ندوی

06/02/2025

آج کی شام مادر علمی دارالعلوم ابو عبیدہ بن الجراح کے صحن میں ایک خوشگوار ماحول میں احباب کے ساتھ بیٹھنے اور تبادلۂ خیال کرنے کا موقع ملا۔ یہ لمحات نہایت پُرسکون اور یادگار تھے، جہاں علمی گفتگو کے ساتھ ساتھ پرانی یادوں کا تذکرہ بھی رہا
یہ مجلس علمی گفتگو اور خوشگوار یادوں کے سنگم کا حسین امتزاج تھی، جہاں دوستوں کے درمیان محبت، خلوص اور تعلیمی تجربات کے تبادلے کا بہترین موقع ملا۔
زیر نظر تصویر میں احباب گرامی
فضیلۃ الشیخ عنایت اللہ کعبۃ اللہ ندوی
استاد، دارالعلوم ابوعبیدہ بن الجراح شنکر پور، سپول
ہم جماعت و عزیز دوست فضیلۃ الشیخ افضل حسین اسلامی، مدنی
استاد، جامعہ سلفیہ مفتاح العلوم، بیریا کمال بلبھدرپور ، سپول
فضیلۃ الشیخ شمشیر عالم تیمی
استاد، معہد الہدی الاسلامی عبداللہ نگر،سپول
فضیلۃ الشیخ سہیل اختر ندوی
استاد، مدرسہ دارالہدی سلفیہ، کمیاہی ،نیپال
ساتھ میں راقم امیر الہدی ندوی، فیضی
استاد، الفیض ماڈل اکیڈمی بسمتیہ ، ارریہ

05/02/2025

دارالعلوم ابو عبیدہ بن الجراح اور کلیہ ام سلمہ الطیبہ للبنات دونوں اسلامی تعلیمی ادارے ہیں، جو لڑکوں اور لڑکیوں کو دینی تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد طلباء کو اسلامی تعلیمات، اخلاقیات اور معاشرتی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ ایک بہتر مسلمان اور معاشرتی فرد بن سکیں۔ ہم تعلیمی میدان میں بہترین معیار کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے طلباء کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں۔

Darul Uloom Abu Obaidah bin AL-Jarrah and Kulliyah Umme Salmah AL-Tayyebah Lil Banat are Islamic educational institutions providing religious education for both boys and girls. Our mission is to enlighten students about Islamic teachings, ethics, and societal responsibilities, helping them become better Muslims and responsible individuals in society. We strive for excellence in education and aim to provide a solid foundation for our students to succeed both in this world and the Hereafter.

Want your school to be the top-listed School/college in Supaul?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Obaidah Aabaad, Vill. Shankarpur, Post. Balbhadrapur, P. S. Birpur
Supaul

Opening Hours

Monday 6am - 12pm
Tuesday 6am - 12pm
Wednesday 6am - 12pm
Thursday 6am - 12pm
Saturday 6am - 12pm
Sunday 6am - 12pm