12/08/2025
نبیرۂ اعلیٰ حضرت مجاہد اعظم دین و ملت خلیفۂ و نواسںۂ مفتی اعظم ہند شیر رضا برادر حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ محمد منان رضا خان صاحب المعروف حضورمنانی میاں دامت برکاتہم العالیہ درگاہ اعلحضرت و سر براہِ اعلیٰ جامعہ نوریہ رضویہ باقر گنج بریلی شریف نے مؤرخہ ١٥ صفر المظفر ١٤٤٧ ھ مطابق ١٠ اگست 2025 بروز اتوار بعد نماز عشاء مناظر اہلسنّت رںٔیس التحریر والقلم حضرت علامہ ارشد القادری صاحب علیہ الرحمہ کے قاںئم کردہ جامعہ حضرت نظام الدین اولیاء ذاکر نگر اوکھلہ نئ دہلی میں عرس حضور قاںٔد اہل سنّت کے پر بہار موقع پر عزیز مکرم حضرت مولانا قاری محمد عارفین رضا ازہری خطیب و امام سنّی انجمن اسلامیہ مسجد گوتم پوری نئی دہلی و ناظم تعلیمات دارالعلوم صابریہ مخدوم ملت قصبہ نرپت نگر دوندا والا تحصیل سوار رامپور کو سینکڑوں علماء مشائخ کی موجودگی میں سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ نوریہ کی خلافت و اجازت سے سر فراز فرمایا اس مبارک و مسعود موقع پر دورِ حاضر کے ممتاز اور متوازن مزاج رکھنے والے درجِ ذیل علمائے کرام
نبیرۂ قاںٔد اہل سنّت حضرت مولانا مفتی محمود غازی فاضل جامعہ الازہر (مصر) ڈاںٔریکٹر جامعہ نظام الدین اولیاء ذاکر نگر نئی دہلی
شیخ الادب حضرت مولانا مفتی ساجد اظہری پرنسپل جامعہ نظام الدین اولیاء نئی دہلی
حضرت مولانا سید قصیر خالد صاحب قبلہ
حضرت مولانا مفتی منظم خان ازہری
حضرت مولانا فیضان احمد خان نعیمی صاحب قبلہ خطیب و امام قادری مسجد ذاکر نگر
حضرت مولانا مفتی ارشد ازہری خطیب و امام رضا مسجد ذاکر نگر
حضرت مولانا نازش علی نعیمی صاحب قبلہ امام نظامی مسجد ذاکر نگر
عالمی شہرت یافتہ نعت خواں جناب فرحان برکاتی
حضرت مولانا مظفر روحانی حضرت مولانا اکرم رضا دہلوی وغیرہ نے مولانا عارفین ازہری کو مبارک باد کے ساتھ ساتھ اپنی مخصوص دعاؤں سے نوازا ساتھ ہی فقیرِ صابری بھی بارگاہِ صمدیّت میں دعا گو ہیکہ ربّ قدیر بطفیل بشیر و نذیر ﷺ حضرت قاری عارفین رضا ازہری سلمہ المنان و حفظہ الرحمن کو دن دونی رات چوگنی ترقّیات سے نوازے آمین بجاہ النبی الکریم فقط۔
گداۓ کوچئہ صابری احقر محمد عامل نسیم صابری بانی و مہتمم دارالعلوم صابریہ مخدوم ملت و خدیجۃ الکبریٰ اسلامیہ گرلز کالج قصبہ نرپت نگر دوندا والا تحصیل سوارضلع رامپور یوپی