30/09/2026
الحمز ایجوکیشنل ٹرسٹ کی طرف سے مولانا عبد السلام بٹ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔۔ الحمزه ایجوکیشنل ٹرسٹ و دارالعلوم دارالشفاء کے ٹرسٹیز و ممبران کی ایک ہنگامی مٹینگ میں وادی کے ایک جید عالم دین مولانا عبد السلام بٹ ساکنہ برین پہلو کی وفات پر زبردست افسوس اور جملہ پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کی گئی ۔ مرحوم نے بے شمار طلباء کو علم دین کے نور سے منور کیا ہے اور یہ کوشش آخری وقت تک جاری رہی ۔ مٹینگ میں شامل حضرات بشمول حضرت مولانا غلام محی الدین نقیب، پیر عبد المجید مخدومی، عبد الرحمن نقشبندی، مولانا گوہر احمد الازہری، مولانا عابد امین شاہ، مفتی رؤوف احمد نعیمی وغیرہ نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ اللہ تعالیٰ عزوجل مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں داخل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم ۔