Al Jamitul Suniyah Markazul Aloom

Al Jamitul Suniyah Markazul Aloom Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Jamitul Suniyah Markazul Aloom, Educational Research Center, Rehmat Abad PC depo, Srinagar.

24/07/2026

چنار بک فسٹول میں کھسرؤ فاؤنڈیشن دلی کے کنوینیر محترم ڈاکٹر حفیظ الرحمن صاحب کی آج مرکز العلوم الاسلامیہ آمد ہوئ وہ بہت خوش ہوۓ اور بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئ اور اسا تذہ کو بھی مبارک باد دی بچوں کے ادب اور قصیدہ بردہ شریف کے پڑھنے پر اور اسکے بعد میں بچوں میں کچھ کتابیں📚 بھی تقسیم کی گئیں
یہ جو شخصیت ہے دلی کی ایک بڑی شخصیات میں شمار ہوتی ہے.. انہوں نے مرکز کے طلباء کا دینی علوم کے ساتھ ساتھ مروجہ علوم پڑھنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ یہ وقت کا تقاضا ہے جس کو اشارہ ھذا بہت پہلے سے شروع کربلا ہے مبارک باد دیتا ہوں ذمہ داران اور اساتزہ کو ۔۔۔ عنقریب آپ دیکھیں گے کہ آپ کے طلباء علمی انقلاب کے نقیب بنیں گے۔۔۔۔

01/07/2026


ہمارے طلباء کرام کا دلکش منظر
مروجہ تعلیم کا امتحان دیتے وقت کا
خوبصورت منظر ❤

27/06/2026

25/06/2026

@ Follower's

16/06/2026



شام کوجب کچھ بچے اپنے بستروں میں ہوتے ہیں تب یہ ننھے طالب علم اپنی علم کی پیاس کی وجہ سے قرآن پاک کو یاد کر رہے ہوتے ہیں یہ کچھ نظارے ہیں بعد مغرب کے
ہمارے پیارے طلباء کرام کا

دیکھیے اورمدرسہ ھذا کے پیج کو فالو ضرور بھی کریں

13/06/2026

Follower's

07/06/2026

🚨 اہم اعلان 🚨

تمام اہلِ اسلام اور اہلِ خیر حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بعض نامعلوم افراد "مرکز العلوم الاسلامیہ، پی سی ڈیپو، سرینگر" کے نام پر چوری چھپے چندہ جمع کر رہے ہیں، حالانکہ ان افراد کا ہمارے ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی انہیں مدرسے کی طرف سے چندہ جمع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

لہٰذا عوام الناس سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ کسی بھی شخص کو چندہ دینے سے پہلے اس کی شناخت اور مدرسے کی طرف سے جاری کردہ اجازت نامہ ضرور چیک کریں۔

اگر کوئی مشکوک یا غیر مجاز شخص مدرسے کے نام پر چندہ مانگتا ہوا پایا جائے تو فوراً اس کی اطلاع متعلقہ انتظامیہ یا پولیس کو دیں تاکہ ایسے دھوکے باز عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

آپ کا تعاون ادارے کی نیک نامی اور امانت کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔

منجانب:
مرکز العلوم الاسلامیہ
پی سی ڈیپو، سرینگر

14/05/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

المرکز الاسلامی کا مٹن اننت ناگ سانحہ پر تعزیتی و ہمدردی پیغام

المرکز الاسلامیہ کے تمام اراکین، اساتذۂ کرام، وابستگان اور
خصوصاً بانی ممبر محترم بلال کرمانی صاحب
کی جانب سے مٹن اننت ناگ میں دعوتِ اسلامی کے مدرسہ میں پیش آنے والے المناک سانحہ پر انتہائی رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے۔

یہ افسوسناک حادثہ نہایت دردناک اور قلب کو جھنجھوڑ دینے والا ہے، جس میں ایک معصوم طالبِ علم شہید ہوا اور کئی بچے زخمی ہوئے۔ معصوم بچوں اور دینی مراکز پر آنے والی یہ آزمائش پوری ملتِ اسلامیہ کے لیے باعثِ اذیت ہے۔

ہم شہید ہونے والے بچے کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے اور زخمی بچوں کو جلد از جلد مکمل شفائے عاجلہ عطا فرمائے۔

ہم تمام اہلِ اسلام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صبر، حوصلہ اور اتحاد کے ساتھ اس مشکل گھڑی کا مقابلہ کریں اور دینی مدارس، مساجد اور معصوم طلبہ کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے تمام دینی مدارس کی حفاظت فرمائے، انہیں ہر شر اور حادثہ سے محفوظ رکھے، اور امتِ مسلمہ کو امن و عافیت عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔
خادم مدرسہ۔ ندیم احمد پیرزادہ

Address

Rehmat Abad PC Depo
Srinagar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Jamitul Suniyah Markazul Aloom posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share