23/06/2014
عراق کو بچانے کے لئے آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ عقل و منطق کی بنیاد پر استوار ہے، بان کی مون
اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ عراق میں تکفیری ٹولے داعش کے ذریعے بعض شہروں پر حملہ کئے جانے کے بعد آیت اللہ سیستانی نے جہاد کفائی کا فتویٰ صادر کر کے عراقی عوام کو اپنے ملک کا دفاع کرنے کی طرف دعوت دی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عراق میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے عراق کو بچانے اور دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف اسلحہ اٹھانے کے سلسلے میں دیئے گئے فتوے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے ایک مناسب اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے آیت اللہ سیستانی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بیان عقل و منطق کی بنیاد پر استوار ہے۔ انہوں نے تکفیری گروہ داعش کے ہاتھوں عام لوگوں کا قتل عام کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس تکفیری گروہ کی نابودی کی تمنا کی۔ بان کی مون نے عراق میں آئندہ پیش آنے والی حالات کی نسبت بھی اظہار تشویش کیا۔ واضح رہے کہ عراق میں تکفیری ٹولے داعش کے ذریعے بعض شہروں پر حملہ کئے جانے کے بعد آیت اللہ سیستانی نے جہاد کفائی کا فتویٰ صادر کر کے عراقی عوام کو اپنے ملک کا دفاع کرنے کی طرف دعوت دی جس کے بعد لاکھوں عام افراد نے اسلحہ اٹھا کر داعش کا مقابلہ کرنا شروع کر دیا ہے۔