Jamaat-E-Ahlesunnat J&K

Jamaat-E-Ahlesunnat   J&K Jamaat-E-AhleSunnat J&K is religious and welfare organization registered under Trust Act 1882.

30/09/2026

ربیع الثانی(ایامِ پیران پیر شیخ سیّد عبدل القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ) کی مناسبت سے مبلغِ جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر محترم زبیر مقبول صاحب رازی (زیدہ شرفہ) کا مختصر پیغام ۔

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
29/09/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

قطبِ ربانی، غوثِ صمدانی  سیّدالاولیاء حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی الحسنی والحسینی رحمتہ اللہ علیہ کے عرسِ مبارک کے موقع پر...
24/09/2026

قطبِ ربانی، غوثِ صمدانی سیّدالاولیاء حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی الحسنی والحسینی رحمتہ اللہ علیہ کے عرسِ مبارک کے موقع پر جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر کی جانب سے تمام اہلِ اسلام بالخصوص محبانِ اولیاء اللہ کی خدمت میں دلی مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔
حضرت غوث الاعظم علیہ الرحمہ کی پوری حیاتِ مبارکہ قرآن و سنت کی پیروی، شریعت کی پاسداری، تقویٰ و اخلاص، علم و عمل، تزکیۂ نفس اور خدمتِ خلق کا روشن نمونہ ہے۔ آپ نے اپنے فیض و روحانیت سے بے شمار دلوں کو منور کیا اور انسانوں کو اللہ تعالیٰ کی معرفت، رسولِ اکرم ﷺ کی محبت اور نیک و صالح زندگی کی طرف متوجہ فرمایا۔
آپ کی تعلیمات ہمیں یہ پیغام دیتی ہیں کہ ظاہری علم کے ساتھ علمِ باطن، نفس کی پاکیزگی، عبادت اور اطاعتِ شریعت ہی حقیقی کامیابی کا راستہ ہے۔
آج کے پُرفتن دور میں ہمیں چاہیے کہ اولیائے کرام کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں تقویٰ، اخلاص، رواداری، حسنِ اخلاق اور خدمتِ انسانیت کو فروغ دیں۔
(ترجمان جماعتِ اہلِسنّت جموّں و کشمیر)

جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر کی نگرانی میں قائم دینی ادارہ "المصطفیٰ اسلامک کالج آرمپورہ، کپواڑہ" کے مہتمم صاحب اور جماع...
08/09/2026

جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر کی نگرانی میں قائم دینی ادارہ "المصطفیٰ اسلامک کالج آرمپورہ، کپواڑہ" کے مہتمم صاحب اور جماعت کے محبِ خاص، جناب مولانا پیرزادہ غلام محی الدین مخدومی صاحب حفظہ اللہ(ساکن مقام شاہ ولی کپواڑہ) کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر کے جملہ رفقائے کرام اور مبلغین حضرات اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین، خصوصاً پیر صاحب کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔
(ترجمان)

08/09/2026

ماشاءاللہ ۔۔۔!
06،ستمبر 2026 بمطابق 23 ربیع الاوّل شریف 1448ھ، جماعتِ اہلسنّت ضلع کپواڑہ کی طرف سے جلوس میلاد النبّیﷺ کا اہتمام کیا گیا ۔
مبلغِ جماعت اہلسنّت جمّوں و کشمیر و خطیب جامع مسجد شریف تارتھپورہ ہندوارہ مولانا نصیر صاحب نے کی قیادت ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ پُرامن جلوسِ میلاد علاقہ ہندوارہ کے فلمرگ گاؤں سے شروع ہو کر ملک پورہ، پھر شارکوٹ سے ہوتے ہوئے مرکزی جامع مسجد شریف تارتھپورہ کے سامنے اختتام پذیر ہوا ۔۔۔

اللہ تعالیٰ اس نئی ذمہ داری کو حضرت مفتی صاحب اطال اللّہ عمرہ و زیدہ مجدہ کے لیے خیر اور دین و ملت کی خدمت کا ذریعہ بنائ...
03/09/2026

اللہ تعالیٰ اس نئی ذمہ داری کو حضرت مفتی صاحب اطال اللّہ عمرہ و زیدہ مجدہ کے لیے خیر اور دین و ملت کی خدمت کا ذریعہ بنائے، انہیں اخلاص، استقامت اور حکمت کے ساتھ اس ذمہ داری کو بحسن و خوبی نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور توفیقاتِ خاصہ سے ہمیشہ نوازے۔
آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ
راقم بحثیت ترجمان، جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر کے مبلغین اور جملہ رفقاء کرام کی طرف سے دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔
(ترجمان جماعتِ اہلِسنّت جموّں و کشمیر)

01/09/2026

مجلس مولودِ مسعود کے چند عکس بند مناظر ۔۔۔

الحمدللہ کل 30 اگست 2026ء بروز اتوار، جماعت اہلسنّت جمّوں و کشمیر کے اہتمام اور اوقاف کمیٹی جامع مسجد شریف خلفائے راشدین...
31/08/2026

الحمدللہ کل 30 اگست 2026ء بروز اتوار، جماعت اہلسنّت جمّوں و کشمیر کے اہتمام اور اوقاف کمیٹی جامع مسجد شریف خلفائے راشدین، اومپورہ بڈگام کے اشتراک سے سالانہ میلادُ النبی ﷺ کانفرنس بعنوان ’’سیرتِ مصطفیٰ ﷺ — انسانیت کے لیے کامل رہنمائی‘‘ نہایت عقیدت اور نظم و ضبط سے ساتھ منعقد ہوئی۔
یہ کانفرنس دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست کا آغاز توبہ و استغفار سے ہوا، جس کے بعد اورادِ فتحیہ، اورادِ قادریہ اور مولودِ برزنجی شریف کا باجماعت ورد کیا گیا۔ اس روح پرور اور نورانی نشست کی پیشوائی مہمانِ خصوصی، حضرت مولانا پیرزادہ جاوید اقبال مسعودی صاحب دامت برکاتہم نے فرمائی۔
دوسری نشست میں نوجوان اسلامی اسکالر محترم پیر مدثر صاحب حفظہ اللہ اور جماعت اہلسنّت کے مبلغینِ کرام نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف گوشوں پر مختصر ایمان افروز بیانات فرمائے۔
اس موقع پر جماعت اہلسنّت جمّوں و کشمیر کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی ماہانہ "مجلسِ درسِ قرآن و اصلاحِ احوال" میں مستقل اور پابندی کے ساتھ شرکت کرنے والے حضرات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اسی موقع پر شرکائے درس کی جانب سے بھی اپنے محترم مدرس و مربی، بانی جماعتِ اہلسنّت جمّوں و کشمیر حضرت مولانا مفتی محمد منظور رضا نعیمی صاحب، کی بھی پُرخلوص انداز میں عزت افزائی کی۔
یہ عظیم الشان کانفرنس پیرِ طریقت حضرت سید عبد الحمید حقانی صاحب دامت فیوضہم کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ حضرت پیر صاحب علالت کے باعث بنفسِ نفیس کانفرنس میں تشریف نہ لا سکے، تاہم انہوں نے اپنے ٹیلیفونک پیغام کے ذریعے معذرت پیش کرتے ہوئے منتظمین، مبلغین اور تمام شرکائے کانفرنس کے لیے خصوصی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار فرمایا۔
صدر مجلس حضرت مفتی صاحب نے اظہار تشکر اور مختصر پیغام پیش کیا ۔
آخر میں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور رقت آمیز دعا پر محفل اختتام پذیر ہوئی ۔
اللہ تعالیٰ اس مخلصانہ کاوش کو شرفِ قبول عطا فرمائے،اوقاف کمیٹی جامع مسجد شریف ھٰذا بلخصوص چئیرمن محترم فیاض صاحب، تمام منتظمین، معاونین بلخصوص مولانا زاہد صاحب، مبلغین، تمام شرکائے مجلس اور جملہ وابستگانِ جماعت کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ۔۔۔
(ترجمان جماعتِ اہلِسنّت جموّں و کشمیر)

30/08/2026

براہ راست
سالانہ میلادالنبّی ﷺ کانفرنس بعنوان سیرتِ مصطفیٰ ﷺ انسانیت کے لیے کامل رہنمائی ۔
زیر اہتمام جماعت اہلسنّت جمّوں و کشمیر

30/08/2026

ّل
سالانہ میلادالنبّی ﷺ کانفرنس زیر اہتمام جماعت اہلسنّت جمّوں و کشمیر براہ راست
مجلسِ مولود النبّی۔

Address

Srinagar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-E-Ahlesunnat J&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share