Masha Allah | May Almighty Allah protect you all | Molana Sajad Ahmad Dar Almadni .
Molana Sajad Ahmad Dar Almadni
Strictly managed by Admin Only. www.instagram.com
This is an official page of Molana Sajad Ahmad Dar Almadni. خريج كلية الشريعة الجامعة الإسلامية بالمدينة المنورة المملكة العربية السعودية: عضو هيئة التدريس الكلية السلفية للبنات سرينغر كشمير.
14/06/2026
الحمد للہ رب العالمین!
لڈگوہ کولگام کا وسیع میدان اس وقت ایمان افروز مناظر پیش کر رہا ہے۔ جہاں تک نگاہ جاتی ہے، مردوں، خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں کا ایک عظیم الشان ہجوم دعوتِ توحید کی محبت میں شریک دکھائی دیتا ہے۔ ہر سمت سے دینی جذبوں کی حرارت اور علم و ہدایت کی روشنی محسوس کی جا سکتی ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے کولگام کی فضائیں، اس کے پہاڑ، اس کے میدان اور اس کی ہوائیں بھی اس مبارک اجتماع کی گواہی دے رہی ہوں۔
اس عظیم کانفرنس میں صدر جمعیت اہلحدیث کا ولولہ انگیز اور فکر انگیز خطاب شرکاء کے لیے مرکزِ توجہ بنا ہوا ہے۔ آپ کے خطاب سے حاضرین بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ توحید، سنت اور اصلاحِ معاشرہ کے پیغام کو نہایت توجہ اور انہماک سے سماعت کیا جا رہا ہے۔ میدان میں موجود ہر فرد علم و ہدایت کے ان قیمتی موتیوں کو سمیٹنے اور اپنے ایمان کو تازگی بخشنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔
میر سہیل حرمین //میڈیا جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر// آج، 14 جون 2026ء بروز اتوار، ضلع کولگام کے تاریخی اور مردم خیز مقام لڈگوہ میں جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام عظیم الشان کانفرنس "تعمیرِ امت میں خواتین کا کردار" بمناسبت سنگِ بنیاد دارالعلوم الاثریہ للبنات پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ اس بابرکت اور یادگار اجتماع کی صدارت امیرِ جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر، حفظہ اللہ فرما رہے ہیں۔
کانفرنس میں علماء کرام اور مقررین امت کی تعمیر میں خواتین کے بنیادی کردار، دینی تعلیم کی اہمیت، اور نسلِ نو کی اسلامی تربیت کے موضوعات پر قیمتی رہنمائی فرما رہے ہیں۔ حاضرین انتہائی انہماک اور شوق کے ساتھ ان ایمان افروز بیانات سے استفادہ کر رہے ہیں۔
اس تاریخی موقع پر دارالعلوم الاثریہ للبنات کے سنگِ بنیاد کی تقریب بھی انجام پا رہی ہے، جو ان شاء اللہ علاقے میں دینی تعلیم، اخلاقی تربیت اور علمی بیداری کا ایک روشن مرکز ثابت ہوگا۔ یہ محض ایک عمارت کا سنگِ بنیاد نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی دینی رہنمائی، اسلامی شناخت اور علمی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
اجتماع کے مناظر اس حقیقت کا اعلان کر رہے ہیں کہ دعوتِ توحید کا یہ مبارک قافلہ پوری قوت، اخلاص اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، اور امت کی بیٹیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ اس عظیم الشان کانفرنس کو مکمل کامیابی سے ہمکنار فرمائے، دارالعلوم الاثریہ للبنات کو امت کے لیے خیر و برکت کا سرچشمہ بنائے، اور تمام منتظمین، معاونین، مقررین اور شرکائے کانفرنس کی محنتوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
Khutbah Jummah | 12_06_2026 | Molana Sajad Ahmad Dar Almadni | .
11/06/2026
ان شاءالله
Disclaimer: post by admin.
Jawani k bare mein sawal | Molana Sajad Ahmad Dar Almadni | .
چار چیزیں سعادت مندی ہے
Molana Sajad Ahmad Dar Almadni ۔
Khutbah Nikkah | Panzinara | 07_06_2026 | Molana Sajad Ahmad Dar Almadni |
Always speak good | Molana Sajad Ahmad Dar Almadni .
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Address
Noorbagh Baghwanpora Srinagar
Srinagar