Maktaba Hira Goos .مکتبہ حرا گوس

Maktaba Hira Goos .مکتبہ حرا گوس

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Maktaba Hira Goos .مکتبہ حرا گوس, Education, Srinagar.

20/01/2024
Photos from ‎Maktaba Hira Goos .مکتبہ حرا گوس‎'s post 10/12/2023
08/07/2023

﴿مکاتب کا قیام وقت کی اشد ضرورت﴾

یہ حقیقت بھی چشم کشا ہے کہ معاشرے اور سوسائٹی میں مکاتب کا قیام بقائے اسلام کا ضامن اور تحفظ ایمان کا کفیل ہے، ان مکاتب سے علم کی جو روشنی نکل رہی ہے اس سے پوری دنیا سیراب وفیضیاب ہوئی اور ہو رہی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ان مکاتب کی طرف متوجہ کریں جس سے ان کے اندر دینی ماحول پیدا ہو، اور مکاتب کے نظام کی مضبوطی کی وجہ سے کفرستان میں بھی ایمان باقی رہ سکتا ہے: ورنہ مکاتب سے بے التفاتی و بے اعتنائی کی وجہ سے ایمانستان میں رہ کر بھی ایمان کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی، بہرحال بچے چونکہ خالی الذہن ہوتے ہیں، اس لیے بچوں کے معصوم اذہان پر مکتب کی تعلیم کا بڑا اثر پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ
(التعلم فی الصغر کالنقش فی الحجر )
یعنی بچپن میں علم حاصل کرنا پتھر کی لکیر کی طرح ہوتا ہے، اس لیے ہمیں اسی وقت سے کوشش کرنی چاہیے کیونکہ اگر اس دور میں بچے کا ذہن دینی مزاج بن گیا تو زندگی کے ہر موڑ پر وہ دین کا دامن تھامے رکھے گا، کسی بھی موقع پر اس کا رشتہ دین سے کٹا ہوا نہیں رہے گا، اسی مکتب کی تعلیم کی اہمیت و ضرورت کے پیش نظر حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے، تین چیزیں لوگوں کے لیے ضروری ہیں:
* حاکم و امیر، ورنہ لوگ ایک دوسرے سے برسر پیکار ہو جائیں گے،
* مصحف، یعنی قران کی خرید و فروخت، ورنہ کتاب اللہ کا پڑھنا پڑھانا بند ہو جائے گا،
* عوام الناس کی اولاد کو تعلیم دینے کے لیے ایسا معلم ضروری ہے،جو اجرت لے، ورنہ لوگ جاہل رہ جائیں گے ،
ان مکاتب کے قیام کا مقصد مسلمان بچوں کو قرآنی تعلیم سے روشناس کرانا ہے، خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کا خصوصی اہتمام کیا ہے؛ چناں چہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے مشرک اسیروں کی رہائی دس مسلمان بچوں کو لکھنا سکھانے پر موقوف رکھی تھی، انہیں دنوں میں زید بن ثابتؓ نے انصاری بچوں کی ایک جماعت کے ساتھ لکھنا سیکھا تھا، خیر القرون میں مکتبی تعلیم کا بہت زیادہ اہتمام ہوتا تھا، چناں چہ خلیفہ ثانی سیدنا عمر فاروقؓ نے اپنے عہد خلافت میں اولا بچوں کی تعلیم کے لیے مکاتب قائم کیے اور معلمین کے لیے بقدر کفایت ایک رقم بطور وظیفہ کے مقرر کر دی، اس طرح سے ہر جگہ مکاتب کا نظام قائم ہو گیا تھا، اور بہت سارے فقہاء اور علماء نے اپنی ابتدائی تعلیم انہیں مکاتب میں حاصل کی تھی، چناں چہ امام شافعیؒ نے اپنے لڑکپن میں مکتب کی تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا میں اپنی ماں کی گود میں یتیم تھا، مجھے میری ماں نے ایک مکتب کے حوالے کر دیا، جب میں نے قران پاک ختم کیا، تو میں مسجد میں جا کر علماء کی مجالس اور حلقوں میں بیٹھنے لگا،
اسی مکتبی تعلیم کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے سلف صالحین کی نہایت ہی پراثر اور تاریخ ساز اقوال موجود ہیں،چناں چہ حضرت مولانا منظور نعمانیؒ نے دینی تعلیم کونسل کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ، دو باتوں میں سے کسی ایک کے لیے تیار ہو جائیں، یا تو اپنے بچوں کے دینی اور تہذیبی ارتدار پر راضی ہو جائیں، یا اس راستے میں ہمیں جو محنت کرنی ہے اس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ خلاصہ تحریر
یہ ہے کہ ہم وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے عزم کریں کہ جن مساجد میں مکاتب کی تعلیم کا نظم نہ ہو توفی الفور وہاں ابتدا کر دیں، اور جہاں پہلے سے مکاتب کا نظام ہو وہاں اس کو مستحکم بنائیں ، تعلیمی معیار میں تبدیلی لائیں، اپنے اکابر کی رہنمائی اور مفکرین کے مشوروں کے ساتھ اس کا نظام قائم کریں، اس کے علاوہ امت کےایمان کے بقاء کا کوئی دوسرا راستہ ہی نہیں،اور ہمیں ہی یہ فریضہ انجام دینا ہے، اس لیے کام بس کام کرنے سے ہی ہوگا، نہ کہ حسن کلام سے، رب کریم اپنے فضل سے امت کے ایمان کی حفاظت فرمائے، نیز ہم دشمنوں کی سازشوں سے ہرگز نہ گھبرائیں، اور اپنی محنت اور توفیق خداوندی سے دشمنان اسلام کو بتا دیں کہ
*طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے،
عکس پر نہ اتراؤ، آئینہ ہمارا ہے،
آپ کی غلامی کا،بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے،
عمر بر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے،تجربہ ہمارا ہے،

🖊📚::::

نشرواشاعت مدرسہ زینتُ القرآ ن للبنات شمریال لولاب

العبد حافظ محمدا قبال عفی عنہ

12/03/2023

مکتبہ حراء گوس کپواڑہ کشمیر

Want your school to be the top-listed School/college in Srinagar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Srinagar