Darul Uloom kashmir shaikpora budgam official

Darul Uloom kashmir shaikpora budgam official Allah Sab sa bada hai Allaho Akbar

06/06/2025
07/03/2025

Daruloom kashmir shaikpora budgam

02/08/2024

مفتی عابد حسین قاسمی دامت برکاتہم العالیہ جلسہ دستار بندی دارالعلوم کشمیر شیخ العالم نورانی کالونی شیخ پورہ بڈگام

*نامحرم عورتوں کیساتھ سیاسی_علماء کا اٹھنا بیٹھنا کیسا ہیں*سوال:- سیاسی مجالس میں  سیاسی علماء کا اٹھنا، بیٹھنا نا محرم ...
07/06/2023

*نامحرم عورتوں کیساتھ سیاسی_علماء کا اٹھنا بیٹھنا کیسا ہیں*
سوال:- سیاسی مجالس میں سیاسی علماء کا اٹھنا، بیٹھنا نا محرم عورتوں کیساتھ ہوتا ہے جو کہ شریعت کے خلاف ہے؟

جواب 1:- اصول فقہ کا قاعدہ ہے!
*"الضرر الاشد یزال بالضرر الاخف"*

ترجمہ:- شدید ضرر کو خفیف ضرر کے ذریعے زائل کیاجائے گا۔

•علامہ ابن تیمیہ اس قاعدے کی وجہ سے لکھتے ہیں:-
*فلا یجوز دفع الفساد القلیل بالفساد الکثیر۔۔۔۔الخ*

یہاں دو ضرر متصادم ہیں :-

1•» سیاسی علماء کا نا محرم عورتوں کے ساتھ مجالس کرنا جو کہ *ضرر خفیف* ہے۔

2•»کہ سیاسی علماء سیاست اور ایوانوں کو چھوڑ کر مسجدوں، خانقاہوں اور مدرسوں کو سنبھالیں جو کہ *ضرر شدید* ہے۔

»»»»»»»»»»»» وضاحت «««««««««««‹

فرض کریں علماء نے ضرر خفیف کے ارتکاب سے بچنے کی بنیاد پر سیاست اور ایوانوں کو چھوڑ کر مسجدوں، خانقاہوں اور مدرسوں کو سنبھالا تو ضرر شدید کے پھیلنے کا اندیشہ نہیں بلکہ یقین ہےوہ یہ کہ خدا نخواستہ اگر علماء نے سیاست اور ایوانوں کو چھوڑ دیا تو *اسلام اور شریعت کے اصولوں کی مخالف بلیں شریعت سے لاعلمی کی وجہ سے ایوانوں میں پاس ہوکر اسلام کے مخالف قوانین رعایا پر لاگو کردئیے جائیں گے۔*
جس کے نتیجے میں رعایا کو اسلامی اصولوں کی مطابق زندگی بسر کرنا مشکل ہو جائے گا اور آہستہ آہستہ شریعت کے مخالف قوانین پاس ہو ہو کر آئین پاکستان کے چہرے کو مسح کرکے ایک سیکولر آئین کی شکل اختیار کرے گا اور کئ سال گزرنے کے بعد ینگ جنریشن اپنا اسلامی کلچر بھول کر من چاہے مذہبوں میں بانٹا جائیگا اور شعائر اسلام پر پابندیاں عائد کر دی جائیگی۔ یہاں تک کہ *اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک سیکولر ریاست بن جائیگا۔*
اسکی زندہ مثال *خلافت عثمانیہ کا زوال ہے.*

یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ *پاکستان کا اسلامی چہرہ ایوانوں میں موجود ان سیاسی علماء کی بدولت باقی ہے۔* لھذا مذکورہ بالا قاعدے کی رو سے ضرر خفیف کے ارتکاب کو برداشت کرکے ضرر شدید کا سدّباب لازمی ہے۔

*جواب نمبر 2:-* ضرورت یا مجبوری کی بنا پر عورتوں کا نامحرم کے سامنے پیش ہونا شریعت کی رو سے جائز ہے۔جیسے ڈاکٹر کے سامنے پیش ہونا۔۔۔۔ گواہی کے لیے جج کے سامنے پیش ہونا۔وغیرہ وغیرہ
*تو سیاست ضرورت اور مجبوری* کے زمرے میں آتا ہے.
*"الضروریات تبیح المحظورات"*
یعنی ضروریات ممنوعات کو جائز بناتی ہیں۔

Address

Budgam Airport
Srinagar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom kashmir shaikpora budgam official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Darul Uloom kashmir shaikpora budgam official:

Shortcuts

Share

Category