11/06/2026
مولانا محبوب گوہر صاحب کو ملی خلافت
آج مورخہ 11 جون کو "مکینِ گنبدِ خضرا کانفرنس" منعقدہ مظفرپور شہر میں جب حضور معین المشائخ، جانشین مخدومِ سمنان، حضرت علامہ سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی (معین میاں) دامت برکاتہم العالیہ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ و صدر آل انڈیا سنی جمعیت العلماء ممبئی، کو یہ پتہ چلا کہ مولانا محبوب گوہر صاحب اسلام پوری نے امام اہل سنت، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمہ کی منظوم سوانح حیات تصنیف کی ہے، تو آپ نے اس علمی و ادبی خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
چنانچہ اپنی خصوصی شفقت، محبت اور حوصلہ افزائی کے اظہار کے طور پر مولانا محبوب گوہر صاحب کو سلسلۂ اشرفیہ چشتیہ کی خلافت و اجازت سے سرفراز فرمایا۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی دینی، ادبی اور مسلکی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ ان کے لیے مزید علمی خدمت کا ایک عظیم سرمایہ بھی ہے
اللہ پاک حضرت کو سلامت رکھے اور فیضان مخدوم سمناں و مخدوم بہار سے مالا مال فرمائے بشکل خلافت اس عظیم نعمت کی حصولیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ پاک مخدوم پاک کے فیوض و برکات آپ کے ذریعے عام فرمائے ....آپ سب کی دعاؤں کو کا طالب آپکا دلبر اسلمی کماوی