Khanqah-E-Quadria Razvia

Khanqah-E-Quadria Razvia islamic school

سرس تاج الشریعہ مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
10/06/2021

سرس تاج الشریعہ مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

22/05/2021

وِلاد ت باسعادت‎

اعلٰی حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت ، ولی نِعمت ، عظیمُ البَرَکت، عَظِیمُ المَرْتَبت، پروانہِ شمعِ رِسالت ، مُجَدِّدِ دِین ومِلَّت، حامیِ سُنّت، ماحِی بِدعت، عَالِمِ شَرِیْعَت، پیرِ طریقت، باعثِ خَیْروبَرَکت، حضرتِ علامہ مولٰینا الحاج الحافظ القاری شاہ امام احمد رَضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن کی ولادت باسعادت بریلی شریف کے مَحَلّہ جَسولی میں ۱۰ شَوَّالُ الْمُکَرَّم ۱۲۷۲ھ بروز ہفتہ بوقتِ ظہر مطابِق ۱۴ جون ۱۸۵۶ کو ہوئی۔ سِنِ پیدائش کے اِعتبار سے آپ کا تاریخی نام اَلْمُختار (۱۲۷۲ھ) ہے ‎ (حیاتِ اعلٰی حضرت ، ج۱، ص۵۸، مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی) ‎ آپ کا نامِ مبارَک محمد ہے، اور آپ کے دادا نے احمد رضا کہہ کر پکارا اور اسی نام سے مشہور ہوئے۔
منجانب خانقاہ قادریہ رضویہ دھانی کچھ مغربی بنگال الہند

*بزمِ نعت و منقبت میں کہاگیا مکمل کلام*ازقلم سبطین مرتضویہو رقم نعت کے اشعار مرے بس میں نہیںمدحت احمد مختار مرے بس میں ن...
22/05/2021

*بزمِ نعت و منقبت میں کہاگیا مکمل کلام*
ازقلم سبطین مرتضوی

ہو رقم نعت کے اشعار مرے بس میں نہیں
مدحت احمد مختار مرے بس میں نہیں

"لن ترانی" کی فضاؤں میں کہا موسٰی نے
"چشمِ مازاغ"سا دیدار مرے بس میں نہیں

پہنچے سدرہ پہ تو جبریل نے آقا سے کہا
آگے جانا مرے سرکار مرے بس میں نہیں

دل مچلتا ہے زیارت کو یہ ہوگی کیسے
تاب دید رخِ دلدار مرے بس میں نہیں

شانِ آقا میں لکھوں لفظ کوئی کیسے بھلا
ان کے کردار سے افکار مرے بس میں نہیں

خوشبوئےنعت سے مہکیں ہیں یہ سانسیں میری
برکتِ نعت سے انکار مرے بس میں نہیں

ان کے بیمار کو دیکھا تو معالج نے کہا
ہجر طیبہ کا ہے بیمار مرے بس میں نہیں

فیض سرکار سے لکھتا ہوں میں نعتیں سبطین
ورنہ ہو نعت کے اشعار مرے بس میں نہیں

ملی ہے شب برأت اہل سنن کےحق میں خوشی ہےشب برأتصدقےمیں مصطفی کےملی ہےشب برأتپاؤگےجوبھی مانگوگےاس رات مومنو!فضل خداسےایسی ...
22/05/2021

ملی ہے شب برأت

اہل سنن کےحق میں خوشی ہےشب برأت
صدقےمیں مصطفی کےملی ہےشب برأت

پاؤگےجوبھی مانگوگےاس رات مومنو!
فضل خداسےایسی سخی ہےشب برأت

مردوں کی مغفرت کی دعا اس میں مانگیے
بخشش کے واسطے ہی بنی ہے شب برات

احسان اس طرح سے ہوا مجھ پہ آپ کا
غم سے مجھے نجات ملی ہے شب برات

سبطین تم نہ سمجھواسےکوئی دل لگی
یہ سنیوں کےدل کی لگی ہےشب برأت

*سبطین مرتضوی*

22/05/2021
شوال المکرم کے چھ روزوں کی فضلت.........
22/05/2021

شوال المکرم کے چھ روزوں کی فضلت.........

اعلان داخلہ ۔۔۔۔۔۔ خانقاه قادریہ رضویہ وجامعہ تاج الشریعہ دھامی گجھ سونا پور مغربی بنگال۔۔۔۔۔۔۔
22/05/2021

اعلان داخلہ ۔۔۔۔۔۔

خانقاه قادریہ رضویہ وجامعہ تاج الشریعہ دھامی گجھ سونا پور مغربی بنگال۔۔۔۔۔۔۔

22/05/2021
22/05/2021


Address

Dhamigachh
Siliguri
733214

Telephone

+918250511449

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khanqah-E-Quadria Razvia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category