Darasgah Faiz ul Quran Heffkuri Shopian

Darasgah Faiz ul Quran Heffkuri Shopian

Share

The Prophet said, "The best among you (Muslims) are those who learn the Qur'an and teach it."

Volume 6, Book 61, Number 546: Narrated Uthman bin Affan: The Prophet said, "The most superior among you (Muslims) are those who learn the Qur'an and teach it."

20/02/2024

درسگاہ فیض القرآن کے متصل مسجد عمر میں مغرب کے بعد بچوں اور کچھ نمازیوں کا حسین منظر, اللہ تعالٰی اس ماحول کو ہمیشہ قایم کرنے کی توفیق عطا کریں

28/08/2023
26/08/2023

انالله واناالیہ راجعون حضرت اقدس قاری محمد آزاداستاددرسگاہ فیض القرآن ہفکری شوپیان کے والد محترم نور اللہ مرقدہ کی وفات حسرت آج صبح پیش آیا.اس پر اپنی جانب سے نیز درسگاہ کے تمام اراکین شورای,کارکنانِ درسگاہ اور خدام کی جانب سے قاری صاحب کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتا ہوں.اللہ رب العزت قاری صاحب اورقاری صاحب کے دیگر متعلقیناور محبین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمایے.اور حضرت مرحوم کو اعلی علیین میں مقام بلند نصیب فرمایے.آمین. شرکائے غم اراکین و محبین درسگاہ فیض القرآن ہفکری

15/08/2023

مفتی تقی عثمانی صاحب نے ایک طالب علم سے سوال پوچھا کہ آپ علم کس لیے حاصل کرنا چاہتے ہیں کیا مقصد ہے علم حاصل کرنے کا؟
طالب علم نے جواب دیا کہ دین کی خدمت کرنے کے لیے۔

اس پر مولانا تقی عثمانی صاحب نے فرمایا کہ یہ بھی شیطان کی طرف سے ایک مغالطہ ہے۔ خوب سمجھ لیجیے کہ علم حاصل کرنے کا مقصد اصلاح نفس ہونا چاہئے۔ دوسروں کی اصلاح تب کرسکیں گے جب خود اپنی اصلاح ہوگی۔ اگر اصلاح نفس کی نیت کے بغیر علم حاصل کیا تو اس میں برکت نہیں ہوگی، وہ علم بے نور ہوگا۔ اس لیے امام بخاری رحمه الله نے ابتداء میں اصلاح نیت والی حدیث لائی کہ سب سے پہلے اپنی نیت درست کر لو، ورنہ پڑھنے پڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

04/04/2023

: صدقہ فطر / فطرانہ کے مصارِف وہی ہیں جو زکوٰۃ کے ہیں، یعنی جن کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں اُنہیں صدقہ فطر دے سکتے ہیں اور جنہیں زکوٰۃ نہیں دے سکتے اُنہیں فطرانہ بھی نہیں دے سکتے، سوائے عامل کے کہ اُس کے لیے زکوٰۃ ہے فطرہ نہیں۔ مصارِف میں سے بہتر یہی ہے کہ فقراء و مساکین کو ترجیح دی جائے، اِس لیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اِرشاد ہے :

أغْنُوْهُمْ فِیْ هَذَا الْيَوْمِ.

دارقطنی، السنن، 2 : 152، رقم :67

15/03/2023

درسگاہ فیض القرآن میں کچھ بچے ناظرہ پڑھتے ہویے حسین منظر. اللہ تعالٰی تمام امت کے ساتھ ساتھ معاونین کو برکتوں سے نوازیں .........

24/02/2023

درسگاہ فیض القرآن ہفکری سوپیان

16/12/2022

درسگاہ فیض القُرآن میں بچے قرآن پڑھتے ہویے. ..........

15/11/2022

درسگاہ فیض القُرآن میں یہ گروف قرآن پاک یاد کرتے ہوئے ایک تصویر....آپبھی اپنے بچوں کو درسگاہ فیض القُرآن میں پڑھنے کے لیے بھیجیں.

27/10/2022

بسم اللّہ الرّحمن الرحیم. خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ (الحدیث) اللہ رب العزّت کی ذات سے قوی امید ہے کہ آپ سبھی حضرات بخیروعافیت ہوں گے آپ کو یہ جان کر بے حدمسرت وشادمانی ہو گی کہ آپکی محبوب درسگاہ فیض القُرآن بنہ پورہ ہفکری متصل جامع مسجد عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی چودہ طالبات نے ناظرہ قرآن پاک مکمل اور عم پارہ باتجوید حفظ مکمل کیا ہے. اسلیئے مسجد کمیٹی والوں نے یہ طے کیا کہ بتاریخ 28اکتوبر بروز جمعتہ المبارک قبل از نماز جمعہ ان طالبات کی حوصلہ افزائی کی جاۓ گی. اس بابرکت اور نورانی مجلس میں طالبات کے والدین کو بالخصوص، اور عوام الناس کو بالعموم دعوتِ شرکت دی جاتی ہے کہ وقتِ مقررہ (ایک بجے) مسجد عمر میں پہنچ کر ثواب دارین حاصل کریں.مستورات کے لیے مسجد کے دوسری منزل پر انتظام کیا گیا ہے. ہمیں امید ہے کہ آپ ہماری اس عاجزانہ دعوت پر تشریف لا کر مجلس کے رونق کو زینت بخشیں گے. شبِ گُریزاں ہوگی آخر جلوہ خورشید سے یہ ہفکری معمور ہو گا نغمہ توحید سے الداعی الی الخیر اراکینِ کمیٹی جامع مسجد عمر رضی اللہ عنہ ہفکری. نوٹ پروگرام کا وقت ٹھیک 12.50سے لیکر 1.45منٹ تک رہے گا.

Want your school to be the top-listed School/college in Shopian?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Shopian
192303