31/10/2021
بحمد للہ بتاریخ ٢٢ ربیع الاول ١٤٤٣ بروز جمعہ کو دائرہ شاہ علم اللہ تکیہ کلاں (راۓبریلی) میں (مفکر اسلام حضرت مولانا علی میاں ندوی رح) کے قدیمی دولت خانہ و خانقاہ سید احمد شہید پر حضرت رحمة اللہ علیہ کے خلیفہ و جانشین، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر و دارالعلوم ندوۃ العلماء کے ناظم اعلیٰ مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم العالیہ اور حضرت ڈاکٹر مولانا سعید الرحمٰن اعظمی صاحب ندوی مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماءکے مبارک ہاتھوں سے کتب حدیث (مجموعہ اربعینات) کا رسم اجرا عمل میں آیا اور دعائیہ کلمات فرمائے، جن کے جامع و مرتب دارالعلوم خدیجہ للبنات پپلی مزرعہ (ہریانہ) کے ناظم تعلیمات شیخ الحدیث حضرت مولانا مطلوب حسن صاحب ندوی ہیں، نیز اس کے ناشر و منتظم ( مرکز الامام رحمت اللہ الکیرانوی ،محمد پور کیرانہ کے ناظم اعلیٰ اور دارالشیخ أبى الحسن الندوي للبحوث والنشر مرکز محمد پور کیرانہ کے ڈائریکٹر ) شیخ الحدیث مولانا عابد حسین ندوی ہیں. مرکز کے دوسرے ذمہ دار حضرات مولانا زاہد حسن صاحب ندوی، مفتی ساجد حسین صاحب ندوی اور مولوی ابو حذیفہ سلمہ نے بھی اس کی طباعت و تزئین میں اھم حصہ لیا ہے. یہ کتب مدارس کے طلبہ و طالبات کے لئے مفید و نافع اور خواص و عوام کے لئے ذخیرہ آخرت ہیں. اس مبارک موقع پر ندوۃ العلماء کے ناظر عام حضرت مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی، مولانا جعفر حسنی ندوی، مولانا ابو سحبان ندوی اور محمد سلمان حسین (متعلم) و دیگر علماء موجود تھے. اللہ تعالیٰ ان مبارک کتب کو قارئین کے لۓ اور اس کے ناشرین و منتظمین کے لیے صدقہء جاریہ بناکر سبب مغفرت بناۓ. آمین یا رب العالمین.
محمد عبیدہ ندوی (جونپوری)
متعلم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ