NIDA E ISLAM

Call Directions Website Contact the school

NIDA E ISLAM Follow this page for Islamic Bayan Naat and Hamd

الحمد للہ بندے کی کتاب " مسابقہ قرآن کی تیاری کیسے کرائیں" کا اجراء کل ہند حفظ و قراءت اکیڈمی کے تحت منعقد ہونے والے گیا...
18/09/2026

الحمد للہ بندے کی کتاب " مسابقہ قرآن کی تیاری کیسے کرائیں" کا اجراء کل ہند حفظ و قراءت اکیڈمی کے تحت منعقد ہونے والے گیارہویں آل انڈیا مسابقے منعقدہ 13/ستمبر 2026 ء مطابق 30/ ربیع الاول 1448ہ بروز اتوار بمقام گرین فارم ہاؤس نجیب آباد بجنور میں عمل میں آیا
جس میں حضرت مولانا قاری محمد یوسف صاحب قاسمی استاذ تجوید و قرأت دارالعلوم دیوبند
حضرت مولانا قاری محمد واصف صاحب عثمانی استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند
قاری محمد دانش صاحب استاذ تجوید دارالعلوم وقف دیوبند
مولانا قاری محمد عاقل صاحب قاسمی استاذ تجوید و قرأت مدرسہ مظاہر علوم وقف سہارن پور
مولانا قاری محمد اعظم صاحب سہارن پوری استاذ تجوید مدرسہ شاہی مرادآباد
مفتی محمد طارق صاحب قاسمی ڈائریکٹر کل ہند حفظ وقراءت اکیڈمی
ودیگر علماء کرام ومعزز مہمانان عظام شریک ہوئے ۔
اسی طرح ایک دوسری تقریب جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد ضلع شاملی میں بھی منعقد ہوئی جس میں جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا آرزو میاں صاحب
مولانا شعیب عالم مفتاحی فلاحی استاذ تجوید مدرسہ مفتاح العلوم جلال آباد
مولانا قاری محمد صادق صاحب مفتاحی فلاحی استاذ تحفیظ دارالعلوم وقف دیوبند
مولانا قاری محمد مبارک صاحب مظاہری فلاحی استاذ تجوید و قراءت جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت کاندھلہ
مولانا محمد ایوب مفتاحی جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد
قاری محمد اسرار صاحب قاسمی استاذ جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد
قاری محمد قربان قاری محمد عمران قاری محمد مدثر اور قاری محمد مصطفیٰ وغیرہ نے شرکت کی ۔
اردو زبان کے مشہور ومعروف اخبار روز نامہ انقلاب میں خبر کی اشاعت کے لیے مولانا محمد بلال بجرولوی شکریہ کے مستحق ہیں ۔
آپ اس خبر کی تفصیل سوشل انڈیا نیوز SOCIAL INDIA NEWS
پر بھی سماعت کرسکتے ہیں لنک یہ ہے https://youtu.be/ho4lmJQjIm8

📚*دسویں قسط* 📚 آج کا عنوان ہے 👇🌹*ہمت و جرأت نیز لہجہ کے لیے ابتدائی طریقہ*🌹🌷 ہمت و جرأت پیدا کرنے نیز لہجہ میں مضبوطی کے...
10/09/2026

📚*دسویں قسط* 📚 آج کا عنوان ہے 👇

🌹*ہمت و جرأت نیز لہجہ کے لیے ابتدائی طریقہ*🌹

🌷 ہمت و جرأت پیدا کرنے نیز لہجہ میں مضبوطی کے لیے بالکل ابتداء میں یہ طریقہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے کہ ایک ہفتے کے لیے تمام طلبہ، پوری درس گاہ یا پانچ پانچ ، دس دس طلبہ کی جماعت بنا کر ان کو کوئی ایک سورت یا کوئی رکوع دے دیا جائے ، پورے ہفتہ اس سورت یا رکوع کی مشق کرائی جائے ، اور اس مشق کرانے میں ادائے گی اور لہجہ پر بہ طور خاص توجہ دی جائے ، ایک ہفتہ مشق کرانے کے بعد جمعرات کے روز ہفتہ واری انجمن کا انعقاد کیا جائے ، اور تمام طلبہ کو مائک پر مشق شدہ رکوع پڑھنے کے
لیے بٹھایا جائے ، اس سے آہستہ آہستہ ڈر اور خوف دور ہو کر ہمت و حوصلہ پیدا ہوتا چلا جائے گا ، اور لہجے کی سمجھ آنی شروع ہو جائے گی ، ان شاء اللہ ۔

🌹*ادائے گی و صحت* 🌹

🌷 امور مسابقہ میں دوسرے نمبر پر سب سے اہم امر درست اداء و تلفظ ہے، یعنی

🌷*(۱)* تمام حروف کا ان کے مخارج سے درست اور صحیح طریقہ پر ادا ہونا۔

🌷*(۲)* تمام قواعد کی رعایت کرتے ہوئے تلاوت کرنا۔

🌷*(۳)* غنہ، اخفاء، اظہار، مد، پر و باریک کے قواعد کی مکمل رعایت کرنا۔

🌷*(۴)* معروف و مجہول کی رعایت کرتے ہوئے تلاوت کرنا۔

🌷 عام طور پر ادائے گی کی جانب لوگوں کی توجہ کم ہوتی ہے ، جب کہ لہجے کی جانب توجہ زیادہ ہوتی ہے ، اسی کو حضرت اقدس مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ نے اپنی کتاب *” جمال القرآن"* میں یوں بیان فرمایا ہے

*حروف کے مخارج اور صفات لازمہ میں کوتاہی سے جو غلطیاں ہوتی ہیں فن تجوید کا اصلی مقصود انہیں غلطیوں سے بچنا ہے، اور جو صفات محسنہ کے متعلق قاعدے ہیں وہ اس مقصود مذکور سے سے دوسرے درجہ پر ہیں، لیکن اب عام طور سے ان دوسرے درجہ کے قاعدوں کی رعایت اس اصلی مقصود سے زیادہ کی جاتی ہے ، جس کی وجہ یہ ہے کہ ان قاعدوں سے نغمہ خوش نما ہو جاتا ہے اور لوگ نغمہ ہی کا زیادہ خیال کرتے ہیں اور مخارج وصفات لازمہ کو نغمہ میں کوئی دخل نہیں ، اس لیے اس کی طرف توجہ کم کرتے ہیں*۔ (جمال القرآن ص: ۳۴)
🌷 اس لیے درست مخارج وصفات لازمہ و عارضہ کی رعایت کرتے ہوئے پڑھنا فرض ہے۔

🌷*نوٹ :* دورانِ تیاری مسابقہ ہر طالب علم کو اس کی کمی خامی ضرور بتائی جائے، نیز اس کے حل کرنے کے طریقے بتا کر تیاری کرائی جائے ، تاکہ بعد میں دشواری پیش نہ آئے۔

🌷*ہدایت :* دوران تیاری یہ بھی بتایا جائے کہ کس غلطی پر کتنے نمبر کم کیے جائیں گے، تا کہ طالب علم سوچ سمجھ کر تلاوت کرے۔
✍️ ایسی مزید رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل *حرف شیریں* کو ضرور فالو کریں لنک یہ ہے 👇
https://whatsapp.com/channel/0029VafGBWZ2UPBMD905g52J

📚*درجات حفظ میں امتحان لینے کے اصول و ضوابط*📚                 *(دوسری قسط )*🌹*(۳) ادائے گی ( رعایت قواعد)*🌹🌷*(1)* اخفاء،...
07/09/2026

📚*درجات حفظ میں امتحان لینے کے اصول و ضوابط*📚
*(دوسری قسط )*
🌹*(۳) ادائے گی ( رعایت قواعد)*🌹

🌷*(1)* اخفاء، ادغام ، غنہ اور مد نہ کرنے پرا/ ا/نمبر وضع کیا جائے۔

🌷*(۲)* اور پر حرف کو باریک، اور بار یک حرف کی جگہ پر پڑھنے ( الف اللہ کالام اور راء ) پر ا/نمبر وضع کیا جائے۔

🌷*(۳)* غلط جگہ اور خلاف قاعدہ وقف کرنے پر 3/نمبر وضع کیے جائیں ۔

🌷*(۴)* خلاف قاعدہ پڑھنے کی صورت میں ہر ایک غلطی پر ایک ، ایک نمبر وضع کیا جاتا رہے۔

🌷*(۴)* لہجہ، ہمت و جرأت (حوصلہ) میں کمی وزیادتی پر ممتحن حضرات اپنی صواب دید کے مطابق نمبرات کم یا زیادہ کریں ۔

🌷*ہدایت:* لہجہ کے نمبرات زیادہ نہ ہوں کم از کم پانچ یا زیادہ سے زیادہ دس نمبر ہوں
اسی طرح ہمت و جرأت کے بھی کم از کم پانچ اور زیادہ سے زیادہ دس نمبر ہونے چاہئیں،
یعنی لہجہ کو پانچ جگہ تقسیم کریں گے،
(۱) عمده تر (امتیازی) (۲) عمده (اعلی) (۳) متوسط (۴) مناسب (ضعیف) (۵)کمزور(اضعف )
ٹھیک اسی طریقہ سے ہمت و جرأت کو پانچ جگہ تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

🌷*(۵) قواعد*

اگر ایک طالب علم سے ایک قاعدہ اور ایک مخرج معلوم کیا ہے تو ہر ایک طالب علم سے از اول تا آخر ایک مخرج اور ایک قاعدہ معلوم کیا جائے ، ایسا نہ ہو کہ ایک طالب علم سے ایک مخرج ، دو قاعدے معلوم کر لیے اور دوسرے سے دو مخرج ایک قاعدہ معلوم کر لیا، یہ انصاف کے خلاف ہے۔

قاعدہ یا مخرج نہ بتانے کی صورت میں ایک ایک نمبر وضع کیا جائے۔

🌷*(۶) معروف و مجہول*
معروف و مجہول، نیز غنہ کے علاوہ دیگر حروف و کلمات میں خیشو می آواز آئے تو ممتحن حضرات اپنی صواب دید کے مطابق نمبرات کم یا زیادہ کریں ۔

(۷) نمبرات دینے کی ترتیب :

اکثر مدارس و مکاتب میں چوں کہ نمبرات سو (۱۰۰) ہوتے ہیں اس اعتبار سے نمبرات دینے کی ترتیب مندرجہ ذیل ہے۔👇

🌷*یادداشت* 40/

🌷 *ادائے گی، مخارج وقواعد* 40/

🌷*رعایت وقف* 10/

🌷*لہجہ و جرأت* 10/

🌷*کل* 100/

🌹*نوٹ : -* مذکورہ بالا اصول منزل من اللہ نہیں ہے ترمیم کی گنجائش ہے۔

✍️*مرتب :* مسعود احمد مظاہری، فلاحی ، سہارن پوری
مدرس تجوید مدرسہ مظاہر علوم سہارن پور
تعلیم و تدریب سے متعلق ایسی مزید رہنمائی کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل حرف شیریں کو فالو کیجیے لنک یہ ہے 👇
https://whatsapp.com/channel/0029VafGBWZ2UPBMD905g52J

📚*درجات حفظ کے امتحان لینے کا اصول📚* 🌷*(۱)* امتحان سے پہلے یہ اصول بھی مد نظر رہنا ضروری ہےکہ جس درجہ یا درس گاہ کا امتح...
05/09/2026

📚*درجات حفظ کے امتحان لینے کا اصول📚*

🌷*(۱)* امتحان سے پہلے یہ اصول بھی مد نظر رہنا ضروری ہے

کہ جس درجہ یا درس گاہ کا امتحان آپ سے متعلق ہو تو از اول تا آخر ہر طالب علم کا ایک انداز سے امتحان لیں ،
🌷 اگر آپ نےپہلے طالب علم سے تین سوال کیے ہیں تو آخر تک ہر ایک طالب علم سے تین ہی سوالات کریں ، اگر دو سوالات کیے تو سب سے دو ہی سوالات کریں ، اور اگر پہلے طالب علم سے ایک سوال کیا ہے تو پھر اخیر تک ہر طالب علم سے ایک ہی سوال کیا جائے ۔

🌷 اور اسی طرح اگر آپ نے پہلے طالب علم سے ایک سوال کی پانچ سطریں پڑھوائی ہیں تو پھر ہر طالب علم سے پانچ سطر ہی پڑھوائی جائیں ، اگر پہلے طالب علم سے ایک سوال کی دس سطریں پڑھوائی ہیں تو پھر ہر طالب علم سے ہر سوال کی دس سطریں ہی پڑھوائی جائیں ، اور اگر پہلے طالب علم سے ایک صفحہ پڑھوایا ہے تو پھر ہر طالب علم سے ایک صفحہ پڑھوایا جائے کمی زیادتی نہ کی جائے ۔

🌷 نیز ایسا بھی نہ ہو کہ ایک طالب علم سے تین سوال کر لیے اور دوسرے سے چار سوال کر لیے اور تیسرے طالب علم سے دوہی سوال کیے، اور چوتھے طالب علم سے صرف ایک ہی سوال کیا۔
🌷 ایسے ہی ایک طالب علم سے ایک سوال میں دس سطریں پڑھوائی ، اور دوسرے طالب علم سے ۱۵ سطریں پڑھوالیں، اور تیسرے طالب علم سے صرف پانچ سطریں پڑھوائی ،
🌷 یہ درست طریقہ نہیں ہے، اس سے تمام طلبہ کے مابین عدل و انصاف نہیں ہو پائے گا ، اور طلبہ کو ممتحن سے شکایت بھی ہوگی کہ فلاں سے آدھا صفحہ پڑھوایا اور مجھ سے ایک صفحہ پڑھوایا ، اور فلاں طالب علم سے ایک سوال کیا اور مجھ سے تین سوال کرلیے ۔
اس لیے از اول تا آخر ایک ہی اصول مد نظر رہنا چاہیے۔

🌷*ہدایت*: نیز اگر آپ کی متعینہ مقدار سے کسی طالب علم سے زیادہ پڑھوا لیا گیا اور پھر اس زائد مقدار میں غلطی آگئی تو اس غلطی پر نمبر کم نہ کیے جائیں، کیوں کہ یہ اصول کے خلاف ہے۔
📚*نمبرات دینے کا اصول وضابطہ*📚

🌹*(۲) یادداشت*🌹

🌷*(1)* حفظ کی ایک غلطی پر ۳ /نمبر وضع کیے جائیں۔

🌷*(۲)* حرکات و سکنات کی غلطی بھی چوں کہ حفظ ہی کی غلطی ہے، اس لیے ۳ /نمبر وضع کیے جائیں۔

🌷*(۳)* مخفف حرف کو مشدد اور مشد و حرف کو مخفف پڑھنے پر بھی ۳/ نمبر وضع کیے جائیں۔

🌷*(۴)* ایسی اٹک جو بتانے سے درست ہو تو ۲ نمبر وضع کیے جائیں۔

🌷*(۵)* اگر اٹک خود ہی سمجھ کر خود ہی درست کر لے تو ا/ نمبر وضع کیا جائے۔

🌷*(1)* بغیر کسی عذر کے آیت کو دوبارہ پڑھنے پر ١/ نمبر وضع کیا جائے۔

🌷*(۷)* ایک حرف کی جگہ دوسرا حرف پڑھنے پر ۳ /نمبر وضع کیے جائیں، یعنی ہر لحن جلی پر ٣/٣/نمبر وضع ہوں گے۔

*(جاری)* بقیہ اگلی قسط میں ملاحظہ فرمائیں ۔
اس طرح کی مزید رہنمائی کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل *حرف شیریں* کو فالو کریں لنک یہ ہے 👇
https://whatsapp.com/channel/0029VafGBWZ2UPBMD905g52J

📚*نویں قسط* 📚 آج کا عنوان ہے 👇🌷*ہمت و جرأت پیدا کرنے کے طریقے*🌷🌷 جن طلبہ کو مسابقے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے ، اب ان طل...
04/09/2026

📚*نویں قسط* 📚 آج کا عنوان ہے 👇

🌷*ہمت و جرأت پیدا کرنے کے طریقے*🌷

🌷 جن طلبہ کو مسابقے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے ، اب ان طلبہ میں حوصلہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، عام طور پر طلبہ کو قرآن یا د ہوتا ہے ، وہ صبح شام پانچ سات پارے بغیر غلطی کے سنا دیتے ہیں
🌷 لیکن پروگرام میں نہیں پڑھ پاتے ، نہ پڑھ پانے کی وجہ یہ ہے کہ ایسے طلبہ کو خاموش ماحول میں پڑھنے کا عادی نہیں بنایا گیا ہے،
اس لیے ہمت و جرأت پیدا کرنے کے چند طریقے ذکر کیے جارہے ہیں:

🌷*(۱)* مقدار مسابقہ میں سے زیادہ سے زیادہ سوالات کیے جائیں ۔

🌷*(۲)* کرسی پر بٹھا کر پڑھوایا جائے ۔

🌷*(۳)* منبر پر بٹھا کر پڑھوایا جائے ، کسی بھی نماز سے قبل مسجد کے منبر پر تمام طلبہ کےسامنے پڑھوایا جائے ۔

🌷*(۴)* کبھی کبھی اسٹیج کی شکل بنا کر اس پر بٹھا کر پڑھوایا جائے۔

🌷*(۵)* تمام صورتوں میں مائک کا استعمال کرایا جائے ، جتنا زیادہ مائک کا استعمال ہوگا ، اتنا ہی زیادہ طلبہ کا حوصلہ بڑھے گا ، گھبراہٹ دور ہوگی اور خاموش ماحول میں پڑھنے کی عادت ہو جائے گی۔

🌷*(۶)* سوالات بھی مائک میں ہی کیے جائیں، اور جوابات بھی مائک میں ہی ہوں۔

🌷*(۷)* مسابقے والے طلبہ کو آمنے سامنے چار پانچ فٹ کی دوری پر بٹھایا جائے، ایک طالب علم مائک پر اپنی مقدار مسابقہ کی حفظ تلاوت کرے، جب کہ دوسرا ساتھی قرآن میں دیکھ کر سنے،
🌷*(٨)* چند اساتذہ کے درمیان میں بٹھاکر مختلف اساتذہ کرام کے ذریعے مختلف سوالات کیے جائیں ۔
ان کے علاوہ جو بھی طریقہ آپ استعمال میں لا سکتے ہیں ان پر عمل کریں ، اگر آپ مذکورہ بالا طریقوں پر عمل پیرا ہوں گے ، اور خوب توجہ دیں گے تو طلبہ میں ہمت و جرأت اور حوصلہ پیدا ہوگا اور آپ کی تعلیم میں بھی مضبوطی آتی چلی جائے گی ، ان شاء اللہ ۔

📚*آٹھویں قسط*📚 آج کا موضوع 👇🌷*مقدار مسابقہ کو سننے کے دیگر طریقے* 🌷🌷 جن طلبہ کو مسابقے کے لیے تیاری کرائی جارہی ہے ان کے...
02/09/2026

📚*آٹھویں قسط*📚 آج کا موضوع 👇
🌷*مقدار مسابقہ کو سننے کے دیگر طریقے* 🌷

🌷 جن طلبہ کو مسابقے کے لیے تیاری کرائی جارہی ہے ان کے مقدار مسابقہ کو سننے کے مندرجہ ذیل طریقے ہو سکتے ہیں :

🌷*(۱)* ایسے طلبہ کو روزانہ مائک کے سامنے بٹھائیں اور خوب سوالات کریں ، اور ہر سوال میں کم از کم ایک صفحہ پڑھوایا جائے۔

🌷*(۲)* جن پاروں کا مسابقہ ہے ، مثلا: دس ، پندرہ ، بیس پارے یا مکمل قرآن تو ایسے طلبہ کو روزانہ مائک پر بٹھا کر وہ پارے سنے جائیں۔

🌷*(۳)* مقدار مسابقہ کو روزانہ نوافل میں کھڑے ہو کر پڑھوایا جائے ، اگر بعد نماز مغرب اوابین میں پڑھوایا جائے تو بہت بہتر ہے ، بعد مغرب اوابین کے نوافل میں پڑھا ہوا قرآن پختہ یا د رہتا ہے، یہ ا کا بر کا مجرب عمل اور طریقہ ہے ۔

✍️ *نوٹ* مسابقے سے متعلق مزید رہنمائی کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل *حرف شیریں*کو ضرور فالو کیجیے جس کا لنک یہ ہے 👇
https://whatsapp.com/channel/0029VafGBWZ2UPBMD905g52J

📚*ساتویں قسط*📚 آج کا عنوان ہے 👇     🌹*مسابقے کی تیاری کیسے کرائیں؟🌹*🌷 مسابقے کی تیاری میں عام طور پر چند امور پر توجہ دی...
29/08/2026

📚*ساتویں قسط*📚 آج کا عنوان ہے 👇

🌹*مسابقے کی تیاری کیسے کرائیں؟🌹*

🌷 مسابقے کی تیاری میں عام طور پر چند امور پر توجہ دی جاتی ہے، وہ یہ ہیں :

🌷*(۱) یادداشت:* سب سے مقدم یادداشت کی مضبوطی ہے، اگر یادداشت کم زور ہے تو پھر ایسے طلبہ کو مسابقے کی تیاری نہ کرائیں ، یادداشت کی مضبوطی کے تین
مراحل ہیں:
🌷*مرحلہ (۱)* مقدار مسابقہ کو سننے کا طریقہ : مسابقہ کی تیاری کے چوں کہ چند ہی ایام ہوتے ہیں ، اس لیے کما و کیفا سنا جائے ، یعنی طالب علم اپنا پارہ بغیر غلطی اور اٹک کے سنائے ، اس میں نرمی بالکل بھی روانہ رکھی جائے۔

🌷*مرحلہ (۲)* مقدار مسابقہ کو سننے کے لیے ادائے گی وصحت کا خاص خیال رکھا جائے ، اس میں بھی نرمی بالکل روا نہ رکھی جائے۔

🌷*مرحلہ (۳)* جب طالب علم اپنا پارہ بغیر غلطی کے سنا چکا ہے تو اب پارہ سنانے کے بعد خود استاذ یا دوسرا سمجھ دار طالب علم اس پارے میں سے کم از کم پانچ سوالات ضرور کرے اور ایک سوال میں کم از کم پورا صفحہ پڑھوایا جائے۔

🌷 اور یہ سوالات صفحہ، رکوع، نصف ، ربع اور سورت کے شروع سے نہ کیے جائیں، بل کہ درمیان سے کیے جائیں ،
🌷 کبھی سورت ختم ہونے سے ایک یا دو آیت قبل سے سوال کیا جائے۔
🌷 کبھی پارہ مکمل ہونے سے ایک آیت پہلے سوال کیا جائے ۔
🌷کبھی درمیان صفحہ سے سوال کیا جائے ۔
🌷کبھی صفحہ ختم ہونے سے ایک یا دو آیت قبل سے سوال کیا جائے۔
🌷 اکثر سوالات متشابہات والے مقامات سے کیے جائیں۔

🌷 طالب علم کے متشابہات والے مقامات کا پختہ ہونا از حد ضروری ہے،
🌷 نیز اس دوران تیز رفتاری پر کنٹرول ہونا بھی نہایت ضروری ہے، اگر کسی طالب علم کے پڑھنے کی رفتار زیادہ ہے تو وہ مسابقے میں نہیں پڑھ سکتا، کیوں کہ اکثر یہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ جن طلبہ کی رفتار تیز ہوتی ہے ، وہ رفتار پر قابو کر کے نہیں پڑھ پاتے، اور ان سے اغلاط سرزد ہونے لگتی ہیں ، تاہم جب تیز رفتار سے پڑھتے ہیں تو غلطی نہیں آتی ،
🌷 تیز رفتاری سے پڑھنے کے بہت سے نقصانات ہیں ، جن کا یہ موقع نہیں ہے، اس لیے عجلت پر قابو بہت ضروری ہے، لہذا تمام طلبہ کو تدویرا پڑھنے کی عادت ڈلوانی چاہیے۔
✍️ *نوٹ* مزید رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل *حرف شیریں* کو فالو کیجیے لنک یہ ہے 👇

https://whatsapp.com/channel/0029VafGBWZ2UPBMD905g52J

📚*چھٹی قسط* 📚 آج کا عنوان ہے👇🌷*مسابقہ کی تیاری کے ایام*🌷🌷 مسابقے کی تیاری کے چوں کہ چند ہی ایام ہوتے ہیں ، اس لیے یہ جان...
26/08/2026

📚*چھٹی قسط* 📚 آج کا عنوان ہے👇
🌷*مسابقہ کی تیاری کے ایام*🌷

🌷 مسابقے کی تیاری کے چوں کہ چند ہی ایام ہوتے ہیں ، اس لیے یہ جان لینا ضروری ہے کہ مسابقہ کی تیاری کتنے ایام کرائی جائے؟

🌷 مسابقے کی تیاری دو مرحلوں میں ہوگی

🌷 پہلا مرحلہ ضمنی مسابقہ کا ہے،

🌷 دوسرا مرحلہ فائنل مسابقہ کا ہے۔

🌷*ضمنی مسابقہ:* ضمنی مسابقہ میں وہ تمام طلبہ شریک ہوں گے، جن کو مدرسے، ادارے، ضلعی ، ریاستی ، ملکی یا بین الاقوامی سطح کے مسابقات کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
🌷 ان تمام طلبہ کو ایک ماہ بھر پور تیاری کرائی جائے ، اور اس دوران سبق ، یا پارہ بند نہ کیا جائے ، ہاں مقدار میں کچھ کمی کی جاسکتی ہے ، ورنہ نفع سے زیادہ نقصان ہوگا ،
🌷 اور اصل پروگرام سے دس روز یا ہفتہ قبل ضمنی مسابقہ منعقد کر لیا جائے ، اس میں جو طلبہ امتیازی حیثیت کے حامل ہوں، ان کو فائنل مسابقہ کے لیے تیار کیا جاتا رہے،
پھر فائنل مسابقے کے لیے جن طلبہ کو منتخب کر لیا گیا ہے ، اب ان کا سبق بند کر دیا جائے اور مقدار مسابقہ کو زیادہ سے زیادہ سنا جائے ۔

✍️ نوٹ: مسابقات سے متعلق مزید رہنمائی کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل *حرف شیریں* کو ضرور فالو کریں لنک یہ ہے 👇

https://whatsapp.com/channel/0029VafGBWZ2UPBMD905g52J

📚 پانچویں قسط  📚آج کا عنوان ہے 🌷(1) مسابقے کی اطلاع*🌷        🌷(2)طلبہ کا انتخاب کیسے کریں؟ 🌷🌷(1) تمام طلبہ کو مسابقے کی ...
25/08/2026

📚 پانچویں قسط 📚آج کا عنوان ہے 🌷(1) مسابقے کی اطلاع*🌷

🌷(2)طلبہ کا انتخاب کیسے کریں؟ 🌷

🌷(1) تمام طلبہ کو مسابقے کی اطلاع ضرور دی جائے ، خواہ ہر درس گاہ میں الگ الگ اطلاع دی جائے ، یا پھر کسی بڑے ہال یا مسجد میں جمع کر کے اطلاع دیں،
اس سے طلبہ ذہنی اعتبار سے تیار ہوں گے اور جن طلبہ کو مسابقہ کا تعارف نہیں ہوگا وہ مسابقے کے نام اور طریقے سے متعارف ہو جائیں گے ، ان شاء اللہ ۔

📚*طلبہ کا انتخاب کیسے کریں؟*📚

🌷 اگر مسابقہ صرف اپنے درجہ کے طلبہ کے مابین ہے تو اس کا طریقہ کا ر او پر گذر چکا ہے،
🌷 اور اگر مسابقہ پورے مدرسے، مکتب ، ادارے ، ضلعی ، ریاستی ملکی اور غیر ملکی سطح پر منعقد ہو رہا ہے ،
تو پھر ایسی صورت میں اپنے اپنے درجہ میں سے ایسے طلبہ کا انتخاب کریں جو ہر جہت سے عمدہ ہوں اور تمام امور میں مثالی ہوں،
مثال کے طور پر ایسے طلبہ
🌷 جو یادداشت کے اعتبار سے عمدہ ہوں ،
🌷 جن کی صحت اداء عمدہ ہو،
🌷 جو قواعد تجوید سے واقف ہوں ،
🌷 جن کا حسن وقف و ابتداء عمدہ ہو،
🌷 جن کی ہمت و جرأت عمدہ ہو،
🌷 جن کے پڑھنے کا انداز عمدہ ہو،
🌷 جن کا لہجہ عمدہ ہو ۔

انتخاب کے بعد اگلا مرحلہ تیاری کا ہے۔
🌹 *نوٹ:*مسابقات سے متعلق مزید معلومات رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل *حرف شیریں* کو ضرور فالو کیجیے ۔لنک یہ ہے 👇

https://whatsapp.com/channel/0029VafGBWZ2UPBMD905g52J

📚*چوتھی قسط* 📚 آج کا عنوان ہے 👇*🌷اپنی درس گاہ میں مسابقہ کی نوعیت کیا ہو؟*🌷🌷 عام طور پر طلبہ کی تین قسمیں ہوتی ہے:*(۱)* ...
24/08/2026

📚*چوتھی قسط* 📚 آج کا عنوان ہے 👇
*🌷اپنی درس گاہ میں مسابقہ کی نوعیت کیا ہو؟*🌷

🌷 عام طور پر طلبہ کی تین قسمیں ہوتی ہے:

*(۱)* اعلی ذہن *(۲)* متوسط ذہن *(۳)* ادنی ذہن ۔

اس لیے آپ اپنی درس گاہ میں طلبہ کے اذہان کے اعتبار سے تین گروپ بنائیں:

*(1)* اعلی ذہن طلبہ کا۔

*(۲)* متوسط ذہن طلبہ کا ۔

*(۳)* ادنی ذہن طلبہ کا ۔

🌷 اب ان تینوں گروپس کا الگ الگ مسابقہ کرائیں ، اور اس کی شکل یہ اختیار کریں کہ ہر ہفتے بہ روز جمعرات (اپنے ادارے کے ماحول کے اعتبار سے ) اس ہفتے میں جتنے پارے آموختہ میں سنائے ہیں ان کی جانچ لیں ، تمام طلبہ کو خاموش کر کے، ایک ایک طالب علم کو درمیان میں بٹھا کر، پورے ہفتہ کے پاروں میں سے سوالات کریں اور ایک سوال میں وقت کے اعتبار سے ایک صفحہ یا آدھا صفحہ پڑھوائیں ، ہر پارے میں سے ایک سوال ضرور کریں ۔

🌷 اس کو ہفتہ واری انجمن کا نام بھی دیا جا سکتا ہے، اگر پہلے سے حفظ کے طلبہ کی انجمن ادارے میں قائم ہے تو بہت بہتر ، ورنہ انجمن کے قیام کی کوشش کر کے یہ ماحول
بنایا جائے ۔

🌷 دوسری شکل یہ اختیار کریں کہ جو تین گروپ بنائے گئے تھے ، ان کی تیاری کرا کر مسابقہ کرایا جائے ، یہ اپنی درس گاہ کا داخلی مسابقہ کہلائے گا ، ( اس میں درجہ کے تمام طلبہ شریک رہیں گے، اپنے اپنے گروپ کے اعتبار سے ) انجمن یا ادارہ کے تحت اپنے طلبہ کاشش ماہی یا سالانہ مسابقہ ضرور کرائیں۔
اس طرح مسابقات منعقد کرنے سے آپ کی درس گاہ یا آپ کے ادارے کی تعلیم میں مضبوطی آجائے گی ان شاءاللہ ۔
تعلیم و تربیت کی رہنمائی کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل حرف شیریں کو ضرور فالو کریں ۔👇
https://whatsapp.com/channel/0029VafGBWZ2UPBMD905g52J

Address

Shamli

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NIDA E ISLAM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to NIDA E ISLAM:

Shortcuts

Share