Barkati Khushnud Raza

Barkati Khushnud Raza Faizane barkat

20/07/2026
بکریاں پالنے والے ایک چرواہے سے کسی نےپوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہواس نے کہا میرے پاس ا...
20/05/2026

بکریاں پالنے والے ایک چرواہے سے کسی نےپوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہو
اس نے کہا میرے پاس اچھی نسل کی بارہ بکریاں ہیں جو مجھے سالانہ چھ لاکھ روپے دیتی ہیں جو ماہانہ پچاس ہزار بنتا ہے
مگر اس نےجب بکریوں کے ریوڑ پر نظر دوڑائی تو اس میں بارہ نہیں تیرہ بکریاں تھیں
جب اس سے تیرھویں بکری کے بارے میں پوچھا تو اسکا جو جواب تھا وہ کمال کا تھا اور اسکا وہی ایک جملہ دراصل کامیاب ہونے کا بہت بڑا راز تھا
اس نے کہا کہ بارہ بکریوں سے میں چھ لاکھ منافع حاصل کرتا ہوں اور اس تیرھویں بکری کے دو بچے ہوتے ہیں
۔
ایک کی قر بانی کرتا ہوں اور دوسرا کسی مستحق غریب کو دے دیتا ہوں
اس لئے یہ بکری میں نے گنتی میں شامل نہیں کی
یہ تیرہویں بکری باقی کی بارہ بکریوں کی محافظ ہے اور میرے لئے باعث خیر وبرکت ہے
یقین کریں کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
دنیا کے بڑے بڑے فلاسفروں کے فلسفے ایک طرف اور اس بکریاں پالنے والے نوجوان کا یہ جملہ ایک طرف
ان پڑھ سادہ لوح گلہ بان کامیابی کا وہ فلسفہ سمجھا گیا جو کامرس کی موٹی موٹی کتابیں نہ سمجھا سکیں (منقول)
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے
لوگ رزق کو محنت میں تلاش کرتے ہیں حالانکہ یہ سخاوت میں پوشیدہ ہے۔

یہ منظر دیکھ کر دل کی دنیا ویران ہو گئی اور آنکھیں نم ہو گئیں۔ کل تک جہاں اللہ اکبر کی صدائیں گونجتی تھیں اور توحید کی ص...
18/05/2026

یہ منظر دیکھ کر دل کی دنیا ویران ہو گئی اور آنکھیں نم ہو گئیں۔ کل تک جہاں اللہ اکبر کی صدائیں گونجتی تھیں اور توحید کی صدائیں فضا کو معطر کرتی تھیں، آج وہاں کی کیفیت یک سر بدل چکی ہے اور وہاں کی خاموشی بھی ایک گہرا نوحہ محسوس ہوتی ہے۔ اہلِ ایمان کے لیے یہ تبدیلی نہایت تکلیف دہ ہے۔ یہ جگر سوز تصویر دلِ مومن کو بے حد رنجیدہ کر دیتی ہے۔

اے میرے پاک پروردگار! تیری یہ غافل مخلوق معبودانِ باطل کے سامنے بے بس ہے۔ تو اپنے گھر کی ان زمینی خداؤں سے اسی طرح حفاظت فرما، جس طرح تو نے ابابیل کے ذریعے خانۂ کعبہ کو لشکرِ ابرہہ سے محفوظ فرمایا تھا۔ ہمارے اندر اتنی طاقت و قوت نہیں کہ تیرے گھر کی حفاظت کر سکیں۔ ہم اتنے لاچار اور عاجز ہیں کہ اپنے گھروں کی حفاظت بھی مکمل طور پر نہیں کر پا رہے تو پھر تیرے گھر کی حفاظت کیسے کریں۔

اے میرے پاک پروردگار! یہ گھر بھی تیرا ہے اور بندے بھی تیرے ہیں، اس لیے اب فیصلہ تیرے ہی دستِ قدرت میں ہے۔ تو جسے چاہے ہدایت عطا فرما دے اور جسے چاہے اپنی حکمت کے مطابق راہِ راست پر لے آ۔ ہم تو بس تیرے ہی فضل اور رحمت کے طلب گار ہیں۔

م۔مصباحی

Address

Shahjahanpur
Shahjahanpur
242405

Telephone

+919454523265

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Barkati Khushnud Raza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Barkati Khushnud Raza:

Shortcuts

Share

Category