Madarsa Faizul Uloom

Madarsa Faizul Uloom

Share

Madrasa Faizul Uloom Mirzapur Pole Madarsa Faizul Uloom Especially Invites the Scholarship Application in Secondary Course every academic Year.

Note: Academic Year starts from the Month of Shawwal of Hijri Calender Every Year.

14/12/2025

نہایت ہی رنج و غم کے ساتھ یہ افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ عارفِ باللہ ، داعیٔ حق، مرشدِ کامل حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ اس دارِ فانی سے دارِ بقا کی طرف رحلت فرما گئے۔
حضرت والا کی پوری زندگی اصلاحِ امت، تزکیۂ نفس، اتباعِ سنت اور دعوت و ارشاد کے عظیم مشن کے لیے وقف رہی۔ آپ کی صحبت، تعلیمات اور روحانی نسبت سے بے شمار لوگوں کی زندگیوں میں دین داری، اخلاص، تقویٰ اور عمل کی روشنی پیدا ہوئی۔ آپ نہ صرف ایک عظیم روحانی رہنما تھے بلکہ اخلاق، حلم، سادگی اور خیر خواہی کا روشن نمونہ بھی تھے۔
آپ کی مجالس علم و ذکر کا مرکز ہوتیں، جہاں دلوں کی اصلاح، نیتوں کی درستگی اور اعمال کی فکر پیدا ہوتی۔ آپ کے ملفوظات اور نصائح آج بھی طالبانِ حق کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ بلاشبہ آپ کی وفات ملتِ اسلامیہ کے لیے ایک عظیم روحانی خسارہ ہے جس کی تلافی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن محسوس ہوتی ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ حضرت والا کی کامل مغفرت فرمائے، درجات کو بلند سے بلند تر فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے علوم و فیوض کو باقی رکھے اور ان کے قائم کردہ اصلاحی و روحانی سلسلے کو قیامت تک جاری و ساری رکھے۔ نیز تمام پسماندگان، متوسلین، خلفاء اور عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل اور استقامت عطا فرمائے۔
یقیناً یہ صدمہ امت مسلمہ کے لیے باعثِ غم ہے، مگر اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی رہنا اور صبر اختیار کرنا ہی اہلِ ایمان کا شیوہ ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں حضرت والا کی تعلیمات پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے، سنتِ نبوی ﷺ کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے اور اصلاحِ نفس کی فکر اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللّٰہ تعالیٰ حضرت والا کی قبر کو نور سے بھر دے اور ہمیں ان کے فیض سے حصہ عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

فیضان سرور مظاہری
خادم مدرسہ فیض العلوم، مرزاپور پول

19/07/2025

"وہ چراغ علم و تقویٰ جو بجھ گیا"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج تقریبا۱۱/بجے بواسطۂ عزیزم مولوی محمد عمرفاروق ندوی فتح پوری سے یہ صاعقہ خیز خبر سن کر دل دہل گیا، اور آنکھیں اشکبار ہوگئیں کہ ہمارے مشفق محترم، پیکر علم و اخلاق، حضرت مولانا محمد عابد قاسمی ندویؒ، اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ وہ حادثاتی طور پر اس دارِ فانی سے رخصت ہوگۓ، اس حادثہ فاجعہ نے نہ صرف جامعہ ستاریہ کے علمی و روحانی ماحول کو سوگوار کر دیا، نہ صرف پورے علاقے کی فضا کو مغموم کر دیا ہے بلکہ اس سانحہ کبری سے خانوادۂ حضرت مولانا سعید احمد مرزاپوری نور اللّٰہ مرقدہ اور جملہ طلاب و خادمان فیض العلوم مرزاپور پول بھی رنجیدہ و مغموم ہیں۔
حضرت مولانا مرحوم کی زندگی علم، حلم، اخلاص اور تقویٰ سے معمور تھی۔ وہ ایک شمع تھی جو خاموشی سے جلتی رہی، راہ دکھاتی رہی، قلوب کو منور کرتی رہی۔
مگر آہ۔۔ آج... وہ شمع ہمیشہ کے لیے بجھ گئی۔
بجھی وہ شمع جو مقصودِ ہر پروانہ تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت مولانا کا شمار ان اساتذہ کرام میں ہوتا تھا جو درس و تدریس کو عبادت سمجھتے تھے۔ درسِ حدیث و تفسیر میں اُن کا انداز پُر مغز، دل نشین اور خلوص و للّٰہیت سے لبریز ہوتا۔ وہ نہ صرف علم کے موتی بکھیرتے تھے بلکہ وہ تربیت بھی کرتے، اخلاق کے جوہر سے آراستہ بھی کرتے تھے، دلوں میں وقار، محبت اور تعلق مع اللّٰہ کی جوت جگاتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اُن کی مجلس علم کا مرکز ہوتی اور اُن کی خاموشی بھی دلوں کو تسلی دیتی۔ سادگی، تواضع، امانت داری، خدا ترسی اور نمود و نمائش سے منزہ خدمت خلق اُن کی شناخت تھی۔ کبھی شہرت کے طلب گار نہ بنے، ہمیشہ پیچھے رہ کر عظیم خدمات انجام دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
18-جولائی کی صبح، سہارنپور روڑ پر پیش آنے والا یہ اندوہناک حادثہ ہمیں یہ سبق دے گیا کہ زندگی کس قدر ناپائیدار ہے۔ دو موٹر سائیکل سواروں کی تیز رفتاری نے وہ چراغ بجھا دیا جس کی روشنی سے کئی نسلیں فیض پا رہی تھیں۔ یہ حادثہ ہمارے لیے صرف ایک سانحہ نہیں بلکہ ایک تنبیہ ہے کہ علمائے حقہ کا سایہ بھی کتنی تیزی سے سر سے اٹھ جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جن کے کردار سے آتی تھی صداقت کی مہک۔
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل جاتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ ستاریہ فیض الرحیم، نانکہ گندیوڑہ میں حضرت کی تدریس، تربیت، رہنمائی اور دعاؤں کا جو فیض جاری تھا، وہ اب ایک خلاء کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ اس خلاء کو پُر کرنا ممکن نہیں، کیونکہ شخصیات کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ علاقہ بھر کے اساتذہ، تلامذہ، طلبہ اور محبین آج ماتم کناں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناچیز کا حضرت مولانا مرحوم سے تعلق کئی نوعیت کا حامل تھا وہ والد گرامی حضرت مولانا سعید احمد صاحب رحمۃاللہ علیہ کی عنایتوں اور شفقتوں کا مظہر تھے، والد صاحب کی نگاہ میں ان کا وقار بلند تھا، اور تعلق بہت مضبوط تھا، والد گرامی کے پردہ فرما جانے کے بعد بھی حضرت مولانا نے اس سلسلہ تعلق کو بعینہ برقرار رکھا، جب بھی احقر ان سے ملاقات کرتا بڑی محبت و شفقت سے پیش آتے مفید مشوروں سے نوازتے اور ہمت افزائی فرماتے تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا محمد عابد قاسمی ندویؒ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی علمی و روحانی محنتوں کو قبول فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور اُن کے خانوادے، شاگردوں اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اُن کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، اور اُن کے مشن کو جاری رکھنے کی ہمت دے۔

آمین یا رب العالمین
سوگواران غم
فیضان سرور مظاہری
وجملہ خادمان مدرسہ فیض العلوم مرزاپورپول،سہارنپور
بتاریخ۲۳/محرم الحرام
بوقت ۱۲:۰۰بجے دوپہر

12/09/2024

✏️ (Az-Qalm) Abdul Aziz (Student of Madarsa Faizul Uloom)

23/07/2024

Madarsa Faizul Uloom High School Live Class in the frame of Jamiat Study Centre.

22/07/2024

Avoiding Fights & Quarrels.

22/07/2024

رزق میں کشادگی
mein Kushadgi

15/07/2024

یوم عاشورہ کا روزہ۔

11/07/2024

The Messenger of Allah (PBUH) said:
"Anyone who takes a bath on Friday and cleans himself as much as he can and puts oil (on his hair) or scents himself; and then proceeds for the prayer and does not force his way between two persons (assembled in the mosque for the Friday prayer), and prays as much as is written for him and remains quiet when the Imam delivers the Khutba, all his sins in between the present and the last Friday will be forgiven."
Reference: Sahih Al Bukhari - 910

10/07/2024

Photos from Madarsa Faizul Uloom's post 02/05/2024

مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ خود کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کریں: قاری فیضان سرور مظاہری۔
https://www.deobandtimes.com/2024/05/blog-post_99.html

Want your school to be the top-listed School/college in Saharanpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


SH-57 Mirzapur Pole
Saharanpur
247121

Opening Hours

Monday 7am - 5:30pm
Tuesday 7am - 5:30pm
Wednesday 7am - 5:30pm
Thursday 7am - 5:30pm
Saturday 7am - 5:30pm
Sunday 7am - 5:30pm