01/09/2025
۷۸۶؍۹۲
*عظیم خوشخبری*
--------======================--------
*وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا، وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو*
*جان ہیں وہ جہان کی ، جان ہے تو جہان ہے*
--------======================--------
*۱۵۰۰ سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺ*
*پیغام حق کانفرنس*
*جشن دستار عالمیت ، حفظ و قراءت*
*۱۹؍ نومبر ۲۰۲۵ء بروز بدھ*
--------======================--------
*زیر اہتمام*
مسلک اعلی حضرت کا سچا نقیب و ترجمان دارالعلوم مخدومیہ رضا نگر ردولی شریف ضلع ایودھیا فیض آباد یوپی
--------======================--------
زیر سرپرستی
*سلطان اسلام قاضی القضاۃ فی الہند شہزادہ حضور تاج الشریعہ قائد ملت حضرت بابرکت علامہ مفتی محمد عسجد رضا خان صاحب قبلہ قادری رضوی دام ظلہ العالی سجادہ نشین خانقاہ تاج الشریعہ وسربراہ اعلی مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعہ الرضا مرکز اہل سنت بریلی شریف*
--------======================--------
*زیر سیادت*
*گل گلزار محمدی بلبل بوستان احمدی امین فیوض و برکات میر فضل اللہ ترمذی حضرت علامہ مولانا سید شاہ غیاث الدین صاحب قبلہ سجادہ نشین خانقاہ محمدیہ احمدیہ میر فضل اللہ ترمذی کالپی شریف*
--------======================-------
شہرحق ردولی شریف کے عوام اہل سنت کو نہایت مسرت و شادمانی کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ ترجمان مسلک اعلی حضرت دارالعلوم مخدومیہ ردولی شریف کی ۴۸؍ ویں سالانہ انقلاب آفریں پیغام حق کانفرنس اسلامی شان و شوکت کے ساتھ ان شاء اللہ العزیز ۱۹؍ نومبر ۲۰۲۵ء بروز بدھ بعد نماز عشاء منعقد ہوگی ، جس کی سرپرستی شہزادہ حضور تاج الشریعہ قاضی القضاۃ فی الھند حضور قائد ملت مد ظلہ العالی فرمائیں گے۔
اب تک جن مشاہیر علماء ومشائخ اورحدی خوانوں نے اپنا قیمتی وقت دینے کا وعدہ فرمایا ہے اور اپنی آمد یقینی بتائ ہے ان کے اسمائے مبارکہ درج ذیل ہیں۔
۱۔ مفسر قرآن معتمد حضور قائد ملت خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد عاشق حسین صاحب قبلہ قادری استاذ جامعہ الرضا بریلی شریف
۲۔ آل نبی اولاد مولی علی محبوب العلماء عاشق حضور تاج الشریعہ وقائد ملت حضرت بابرکت سید عبدالصمد صاحب قبلہ ممبئی
۳۔ عالم حق بیان صاحب قرطاس و قلم زینت افتاء خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ و مولانا مفتی افضال احمد صاحب قبلہ قادری مفتی مرکزی دارالافتاء محلہ سوداگران بریلی شریف
۴۔ عالمی شہرت یافتہ خطیب ماہر زبان وبیان مبلغ اسلام خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ ڈاکٹر محمد شہریار رضا صاحب قبلہ قادری رضوی پورنیہ بہار
۵۔مناظر اہل سنت خطیب شہیر ماہر علم وفن خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد شہزاد عالم صاحب قبلہ قادری مصباحی استاذ ادب مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعہ الرضا بریلی شریف
۶۔ زینت درسگاہ استاذ العلماء خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ ومولانا مفتی عطاء محمد صاحب قبلہ صدیقی مصباحی استاذ الجامعۃ الغوثیہ عربی کالج اترولہ بلرامپور
۷۔ادیب شہیر ماہر علم و فن حضرت علامہ مفتی محمد عالم رضا نوری صاحب قبلہ ازھری مصباحی استاذ ادب مدرسہ اشرفیہ قادریہ معین العلوم فخر پور بھرائچ شریف
۸۔ زینت درس وافتاء، ماہر علم وفن ، فیضان حضور سید سالار مسعود غازی علیہ الرحمۃ والرضوان خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی عبد الرحمن صاحب قبلہ قادری مصباحی استاذ و مفتی مسعود العلوم چھوٹی تکیہ بہرائچ شریف
۹۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر ، مداح خیر الانام فدائے حضور تاج الشریعہ حضرت اسد اقبال صاحب قبلہ کلکتوی
۱۰۔ آل نبی اولاد مولی علی مقبول بارگاہ حضور تاج الشریعہ وحضور قائد ملت حضرت بابرکت سید کیفی علی قادری صاحب قبلہ بریلی شریف
۱۱۔ عالمی شہرت یافتہ ثنا خواں بلبل باغ رضا حضرت مولانا محمد رفیق رضا صاحب قبلہ عروس البلاد ممبئی
۱۲۔ بلبل باغ مدینہ محترم سمیر رضا صاحب الہ بادی
۱۳۔ *نقابت* ماہر شعر و سخن نقیب اہل سنت حضرت سراج تابانی صاحب کلکتہ
مزید علماءکرام وشعراء اسلام سے رابطہ کیا جارہاہے جس کی تفصیل گاہے بگاہے پیش کی جاتی رہیگی ، آپ حضرات اس مبارک اجلاس میں اپنے احباب کے ساتھ شرکت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
اللہ تبارک و تعالٰی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے وطفیل والد معظم ومکرم عطائے حضور شیر سنت خلیفہ حضور تاج الشریعہ مناظر اسلام حضرت علامہ عبد المصطفی صاحب قبلہ صدیقی حشمتی دام ظلہ العالی سربراہ اعلی دارالعلوم مخدومیہ ردولی شریف کی قیادت و سیادت میں منعقد ہونے والے اس مبارک اجلاس کو اپنے مقصد میں شرف کامیابی عطا فرمائے۔آمین
*ہمیں کرنی ہے شہنشاہ بطحا کی رضا جوئی*
*وہ اپنے ہوگئے تو رحمت پروردگار اپنی*
*معلن و طالب دعا*
*محمد عمار رضا صدیقی حشمتی مصباحی دارالعلوم مخدومیہ ردولی شریف ضلع اجودھیا*
26/8/2025